... loading ...
کامران اکمل نے پی ایس ایل ٹو اور تھری میں سنچریاں بنائی ہیں پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے دو بھائی کامران اکمل اور عمر اکمل مختلف نوعیت کی کارکردگی دکھانے کے باوجود ایک جیسی صورتحال سے دوچار ہیں اور وہ یہ ہے کہ دونوں کی فوری طور پر پاکستانی ٹیم میں واپسی یقینی دکھائی نہیں دیتی۔کامران اکمل نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پشاور زلمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور پشاور زلمی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور قلندر کی ٹیم گذشتہ دو سال کی طرح اس بار بھی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر آئی ہے اور اس کی مایوس کن کارکردگی میں جہاں کئی دوسرے اسباب نمایاں رہے ہیں وہاں ایک بڑی وجہ مرکزی بیٹسمین کے طور پر عمر اکمل کی غیرتسلی بخش بیٹنگ بھی ہے۔
عمراکمل پہلی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے لیکن اگلے دونوں ایونٹس میں وہ بری طرح ناکام رہے ہیں۔عمراکمل کی مایوس کن بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانچ میچوں میں صرف 64 رنز بنانے کے بعد وہ نہ صرف اگلے میچوں کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے بلکہ انہیں بینچ پر بھی نہیں بٹھایا گیا۔لاہور قلندر کی ٹیم منیجمنٹ اگرچہ اپنے بیانات اور انٹرویوز میں عمراکمل کو مکمل سپورٹ کر رہی ہے لیکن کپتان برینڈن میک کولم نے عمراکمل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کیا ہے۔پہلے ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں برینڈن میک کولم نے عمر اکمل کو ایک پیچیدہ شخص قرار دیا اور اس کے بعد لاہور قلندر کی آخری پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مجھ سے ایمانداری سے پوچھیں تو عمر اکمل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کچھ مسائل بھی ان کے ساتھ ساتھ رہے ہیں۔انہیں پی ایس ایل کے آخری پانچ میچوں میں نہ کھلانے کا سبب ان کی کارکردگی میں مستقل مزاجی کا فقدان تھا۔برینڈن میک کولم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران اکمل نے لاہور قلندر کے خلاف جو شانداراننگز کھیلی عمرا کمل کو اپنے بھائی سے سیکھنا چاہیے۔
صرف برینڈن میک کولم ہی نہیں بلکہ ہر شخص عمراکمل کے کریئر میں آنے والے اتارچڑھاؤ اور ان کی ذات سے منسلک تنازعات پر حیران ہے کہ کس طرح یہ تمام چیزیں ان کے ٹیلنٹ پر حاوی ہوتی چلی گئی ہیں۔یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج وہ پاکستانی ٹیم سے باہر ہیں اور فرنچائز کرکٹ میں بھی ان کا اپنا کپتان ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔
عمراکمل کے برعکس کامران اکمل نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ان کی اس شاندار کارکردگی کے زبردست معترف دکھائی دیتے ہیں۔ڈیرن سیمی اپنی گفتگو میں مصباح الحق کی وہ بات دوہراتے ہیں جو انہوں نے کچھ عرصہ قبل ان سے کہی تھی کہ عمران خان کو اپنے ہر کھلاڑی کی صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہوتا تھا اور انہوں نے کبھی بھی اپنے میچ ونر کرکٹر کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا تھا۔ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ کامران اکمل ایک میچ ونر کرکٹر ہیں اور جب آپ زبردست پرفارمنس دیتے ہیں تو آپ سلیکٹرز کی نظروں میں ہوتے ہیں۔
تاہم پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کامران اکمل کے بارے میں بالکل مختلف سوچ رکھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہماری نوجوان ٹیم ہے ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ سرفراز احمد کے ہوتے ہوئے کامران اکمل کہاں فیلڈنگ کریں گے؟مکی آرتھر کی یہ بات اس لیے بھی وزن رکھتی ہے کہ کامران اکمل کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر سلیکٹرز نے گذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن اس دورے میں وہ تینوں ون ڈے اور چاروں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔تین ون ڈے میچوں میں انہوں نے 47، 21 اور صفر اسکور کیا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کے بنائے گئے رنز 22۔ صفر۔ 48 اور 20 تھے جبکہ سرفراز احمد کی موجودگی میں وہ فیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے خاص تاثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...