... loading ...
ہمارے ہاں عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ جب تک معالج کی فیس 1000یا 1500نہ ہو اور وہ مہنگی مہنگی ادویات نہ لکھے تو مرض ٹھیک نہیں ہوگا۔ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ تھا لیکن اب social status پر بات آگئی ہے۔ کہاں دکھایا بہن، جواب: فلانے معالج کو، وہاں دو ماہ قبل نمبر لینا پڑتا ہے۔ بہت مہنگا معالج ہے وغیرہ وغیرہ۔ اب گھر کے افراد کی بیماری اور علاج میں بھی دنیا دکھاوا آگیا۔
اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ وہ غریب کہ جو بیچارہ 500-400روز کماتا ہو وہ جب بیمار ہوگا تو زہر کھا کر سمندر میں کود جائے۔ نہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ مندرجہ زیل نسخے عام گھریلو ہیں کہ جن کے استعمال سے آپ کو انشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ اور امراض کو جڑ سے ختم کرنے اور جسم کو قوت دینے میں بہت فعال کردار ادا کرینگے جن کے نتائج دور رس ہونگے۔
بخار:اگر کسی کو بخار ہوجائے اور وہ شدتِ بخار کی وجہ سے اپنے روز مرہ کے امور انجام دینے سے قاصر ہو تو اسے چاہیے کہ کھانے کا سوڈا اور خوب کلاں(برابر وزن)لیکر باریک سفوف بنالے اور دن میں تین بار ایک ایک چٹکی پانی سے بھرے پیٹ لے(یعنی صبح ناشتہ کے بعد، دوپہر کھانے کے بعد اور رات کھانے کے بعد) اگر کیفیات زیادہ خراب محسوس ہوں تو سوتے وقت بھی لے سکتے ہیں۔ پنکھا بند کرکے سوئیں۔
اس دوران روٹی سالن وغیرہ ترک کردیں۔ ساگو دانہ، دودھ چائے، ڈبل روٹی پر دو یا تین روز تک اکتفا کریں۔
کھانسی:یہ ایک عام مرض ہے جو کہ ڈسٹ، کسی ایسی بدبودار جگہ یا مزاج کے نا موافق بو کو سونگھنے سے یا زیادہ ٹھنڈا پانی پیسے سے شروع ہوجاتی ہے۔ طبی اصطلاح میں کھانسی پھیپڑوں کی وہ حرکت ہے کہ جو کسی موزی شے کو اپنے اندر سے دفع کرنے کیلئے کیا کرتے ہیں۔اس میں بلغمی و خشک دونوں کھانسیاں ہوتی ہیں۔ عماماً بلغمی کھانسی ہوتی ہے۔ جس میں ریشہ بھی ساتھ آتا ہے۔
کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ بہترین تیار مرکب سعالین ہر تین گھنٹے بعد ایک ایک قرص کھاتے رہیں۔ انشاء اللہ دو یوم میں ہی آپ کو بہت زیادہ فرق محسوس ہوگا۔ اس دوران املتاس کی پھلی کا گودا لیکر پانی میں ابالیں اور نیم گرم پانی سے غرغرے کریں۔اگر املتاس کی پھلی نہ ملے تو کھانے کے نمک سے بھی یہ کام لیا جاسکتا ہے۔
امراضِ معدہ: یہ ایک عام مرض ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ آجکل جنک فوڈ زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اغذیہ کہ جو صرف پیٹ بھرتی ہیں لیکن غذا کا اصل یعنی طاقت دینے والے عناصر اس میں نہ ہونے کے برابر یا دورانِ بھنائی ذائقے کے چکر میں ختم ہوجاتے ہیں۔ پھر بے وقت کھاناکھانا۔ چائے کا زیادہ استعمال۔ سگریٹ نوشی اور اس کے سات ساتھ کام کی زیادتی اور مسائل کی وجہ سے زہنی دبائو۔ یہ بنیادی وجوہات ہیں ضعفِ معدہ کی۔ جس کی وجہ سے اکثر خواتین لیکوریا اور ایام کی بے قائدگی اور مرد حضرات کمزوری کی طرف چلے جاتے ہیں۔
پریشان ہونے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ یہ دو ٹکے کا نسخہ ہے لیکن کام لاکھوں کا کرتا ہے۔
کالا نمک:25گرام
سونٹھ:50گرام
پودینہ خشک : 50گرام
سونف : 50 گرام
سوکھا لیموں : 25 گرام
تمام کو لیکر سفوف بنالیں اور دن و رات غذائوں کے بعد ایک ایک چٹکی (اگر وزن 90کلو سے زیادہ ہے تو دو دو چٹکی )کھائیں۔ انشاء اللہ اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل ہوجائے گا۔
گیس:یہ ایک ایسا مرض ہے کہ جو تقریباً ہر مرد و عورت اس کی شکایت کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے سر بھاری، تیزابیت، اپھارہ، ابکائیاں۔ طبیعت میں گھبراہٹ اور بھوک کا نہ لگنا شامل ہیں۔اگر یہ گیس سر کی طرف چڑھنے لگے تو آپ فوراً کارڈیوں یا ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔ خبردار ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔ بالکل حواس باختہ نہ ہوں۔ کچھ بھی نہیں ہوتا یہمندرجہ زیل نسخہ استعمال کریں اور اس سے چھٹکارہ حاصل کریں۔
گلاب کی کی سوکھی پتیاں اور سونف برابر وزن لیکر اس کا قہوہ بنالیں اور دن میں بھرے پیٹ تین بار استعمال کریں۔ اس دوران کوشش کریں کہ دال ماش، دال چنا، پھول گوبھی، اروی، بھنڈی کے استعمال سے گریز کریں۔
ہچکی:اس کا بہترین نسخہ ہے۔ سونف کو چبا کر کھالیں اور تھوڑا پانی پی لیں۔اگر بلغم ہوتا ہے تو لونگ دار چینی کا قہوہ پینے سے ہچکیاں جاتی رہتی ہیں۔
دست:جناب یہ نسخہ تو ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ بہت بہترین نسخہ ۔ آزمودہ اور پائیوں کا نسخہ ہے۔
زیرہ سفید:ایک چٹکی
چائے کی پتی:ایک چٹکی
چینی:ایک چٹکی(اگر شوگر ہے تو نہ لیں)
ڈیڑھ کپ پانی میں ابالیں اور جب پانی ایک رہ جائے تو ٹھنڈا کرکے آدھا کپ صبح و آدھا کپ رات۔ اگر دست زیادہ ہوں تو ہر تین گھنٹے بعد آدھا آدھا کپ استعمال کروائیں۔
قبض و بواسیر:یہ مرض ابتدا میں قبض سے شروع ہوتا ہے۔ لہٰذا جس کسی کو قبض ہو تو وہ فوراً قبض دور کرنے کی تدبیر کرے۔
کرنجوہ کا مغز سفوف بنالیں اور ایک ایک چٹکی صبح و رات استعمال کروائیں۔ اگر قبض ہو تو ایک ایک چٹکی سوتے وقت ہنزل کے سفوف کا استعمال ساتھ کریں۔ انشاء اللہ بہت افاقہ ہوگا۔
منہ کی بدبو:لیموں کا تازہ چھلکا پانی میں پکا لیں اور نیم گرم آدھا آدھا کپ دن میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ زبان کی نیچے انگلی سے صفائی لازمی کریں۔
دانتوں کا ہلنا:مازو، مائین اور پھٹکری (ہم وزن لیکر )سفوف بنالیں اور منجن کی طرح دن میں تین بار دانتوں اور مسوڑھوں پر ملیں۔ انشاء اللہ دو سے تین روز میں درد کے ساتھ ساتھ دانتوں کا ہلنا بھی بند انشاء اللہ۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...