... loading ...
ڈائو یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے ’فیکلٹی پروفیشنل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام‘‘ کے فیکلٹی کے ممبرز کے لئے تربیتی پروگرام اسکلز لیب، پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر، ڈائو انٹر نیشنل میڈیکل کالج، اوجھا کیمپس میں منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام چار سیشنز پر مشتمل تھا جس کا آغاز 25 نومبر 2017ء اور اختتام 2جنوری 2018ء کو ہوا۔ تربیتی پروگرام کا محور ابلاغی صلاحیتیں، باہمی اور بے لاگ کمیونی کیشن اداروں میں اور مختلف سطحوں پر اساتذہ اور فیکلٹی ممبرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے بہتر ذرائع ابلاغ کا استعمال تھا۔ تربیتی پروگرام میں فیکلٹی ممبرز کی پیشہ ورانہ مہارت سے متعلق شعبوں جیسا کہ ’’متعلمین کی نفسیات‘‘ ، ’’تعلیم بحیثیت پیشہ‘‘ ، ’’تدریسی اخلاقیات‘‘ ، ’’اکیڈمک پلاننگ اینڈ مینجمنٹ‘‘ ، ’’کانفلکٹ مینجمنٹ‘‘، ’’کانفلکٹ ریزولوشن‘‘ ، ’’ریسرچ میتھڈز اور اِسکلز کا احاطہ کیا گیا۔ ڈاکٹر مہناز نورالدین اسسٹنٹ پروفیسر بائیو کیمسٹری ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج اس تربیتی پروگرام کی روح رواں ہیں۔ وہ بہ ذات خود ماسٹر ٹرینر فیکلٹی پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرام کی 32 ویں ماسٹر ٹرینر ہیں۔ یہ پروگرام اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی جانب سے ترتیب دے سکتا ہے۔ جس کا مقصد ماسٹرٹرینرز کو تربیت دینا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ فیکلٹی ممبر کو بین الاقوامی اکیڈمک کے طریقوں اور تحقیق میں اضافہ اور یونیورسٹیوں میں کانٹی نیوس پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) مراکز کو چلانے کے لئے صلاحیتوں کی تعمیر کرنا شامل ہے۔ اس ٹریننگ میں مختلف تدریسی شعبوں کے فیکلٹی ممبرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ڈائو میڈیکل کالج ، ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج، ڈائو ڈینٹل کالج، ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج، ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز ، انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبیلی ٹِیشن، اسکول آف پبلک ہیلتھ، ڈائو کالج آف بائیو ٹیکنالوجی، ڈائو کالج آف فارمیسی، انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ، انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ، ڈائو آف ریڈیو لوجی، ڈائو انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشنل ایجوکیشن اینڈ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی۔ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔ شرکاء کی تعداد 8 تھی جو انتہائی سرگرمی کے ساتھ تربیتی پروگرام میں مصروفِ عمل رہے۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر مس صنم سومرو تربیتی ورکشاپ کی سہولت کار رہیں۔ آخری ورکشاپ کا کامیاب انعقاد 2جنوری 2018ء کو اسکلز لیب پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج اوجھا کیمپس میں کیا گیا۔ اس مقصد کے تحت مستقبل میں کمیونٹی کی خدمت کے بہتر پیشہ ورانہ ترقی کے نتائج حاصل ہوں گے۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...