... loading ...
لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پیکنگ کرنے اور سامان اٹھانے والا چھوٹا سا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے۔صرف 20 ملی میٹر بلند ’ملی ڈیلٹا‘ روبوٹ بہت سے کام کرسکتا ہے۔ یہ بازو کھول اور بند کرسکتا ہے، سامان اٹھا سکتا ہے اور اپنے بازوؤں سے بہت تیز ارتعاش پیدا کرسکتا ہے۔ڈیلٹا روبوٹ عام طور پر کارخانوں کی اسمبلی لائنوں میں سامان اٹھانے، پیکنگ کرنے اور دیگر کاموں کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اسی طرح ’’ملی ڈیلٹا‘‘ یہ تمام کام بہت چھوٹے پیمانے پر کرسکتا ہے ساتھ ساتھ اسے مائیکرو سرجری کیلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے 2011ء میں اسی ٹیم نے چھوٹے چھوٹے روبوٹس بنانے کے لیے فلیٹ بیک فیبریکیشن ٹیکنالوجی تیار کی تھی جسے پاپ اپ مائیکرو الیکٹرومکینکل سسٹم (ایم ای ایم ایس) مینوفیکچرنگ کا نام دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک اور روبوٹ بنایا گیا اور اب ملی ڈیلٹا سامنے آیا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ روبوٹ کو چھوٹا کرنے سے بڑے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ایک جانب تو وہ بہتر، پھرتیلے اور تیز رفتار ہوجاتے ہیں تو دوسری جانب ان کی تیاری میں بہت سے مٹیریلز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔اسے بنانے والے چیف انجینئر رابرٹ وڈ کہتے ہیں، ’یہ روبوٹ 15 ملی میٹر لمبا، اتنا ہی چوڑا اور 20 ملی میٹر اونچا ہے جبکہ یہ 7 مکعب ملی میٹر علاقے میں اپنا کام کرسکتا ہے۔ اس کے جوڑ بہت لچک دار ہیں جبکہ یہ 5 مائیکرون تک درستگی سے کام کرسکتا ہے۔روبوٹ میں پیزو الیکٹرک خواص بھی ہیں یعنی اسے دبایا جائے تو اس میں بجلی پیدا ہوتی ہے۔ پیزو الیکٹرک ایکچویٹرز اسے عام ڈیلٹا روبوٹس کے مقابلے میں 15 سے 20 گنا زیادہ رفتار سے گھومنے کے قابل بناتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اسے مائیکرو سرجری اور دیگر اہم کاموں کیلیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم کی ایک اور رکن فاطمہ زینب نے کہا ہے کہ یہ انسانی ہاتھ کے ارتعاشات کو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 1 ارب 9 کروڑ ڈالرز کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک کی رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں ترسیلات زرمیں سالانہ 23 اعشاریہ 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے ۔ وزارت خز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، سیکورٹی اداروں نے بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، یہ فسادی اور ترقی کے مستقل دشمن ہیں، آج کے بعد ان کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔وفاقی ...
امریکا کے سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس رچرڈ گرینیل اور متعدد ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رچرڈ گرینیل نے بلوم برگ کی ایک رپورٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کو رہا کرو۔ عمران خان کی رہ...
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران 900 مظاہرین کو گرفتار کیا اور 200 گاڑیاں پکڑیں، سب کو احتجاج کرنے کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں دہشت گرد کارروائی برداشت نہیں کریں گے ۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھ...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپ...
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے جبکہ راستے بھی کھل گئے ، اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے جناح ایونیو پر فلیگ مارچ کیا۔حالات نارمل ہوتے ہی جیل سے ملزمان کی پیشی کے ساتھ عدالتوں میں مقدمات کی ریگولر سماعت شروع ہوجائے گی۔ ماتحت عدلیہ کے مطا...
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں کا رویہ سب نے دیکھا ہے ، ڈی چوک کو مظاہرین سے خال...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد اور ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان کو شاباش دیتے ہوئے مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی...