... loading ...
دنیامیں کئی ممالک ایسے ہیں جن کی آبادی کراچی سے بھی کم ہے لیکن معاشی اعتبارسے کئی بڑے ممالک سے بہت آگے ہے جن میں کویت اوربرنائی دارالسلام قابل ذکرہیں لیکن اگریہ کہاجائے توسب کوحیرت ہوگی کہ دنیامیں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جن کی آبادی کراچی کی کسی کچی بستی میں رہنے والو ںکی تعدادسے بھی کم ہے ۔بلکہ ایک ملک توایسابھی جس کی آبادی کسی گنجا ن آبادی والے محلے سے بھی کم ہی ہے ۔یہاں ایسے ممالک کے بارے میں لکھاجارہاہے جن کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ آپ نے کبھی سنانہیں ہوگا۔ان ممالک کاشماردنیاکے چھوٹے ترین ممالک میں ہوتاہے کیوں ان کا رقبہ نہایت کم اورآبادی نہایت قلیل ہے ۔
وینوٹوVanuatu
اس ملک کی کل آبادی 2لاکھ 43ہزارتین سوہے اوراس کارقبہ 4706اسکوائرمیل کے رقبے پرواقع ہے ۔ اس ملک کے دارالحکومت کانام پورٹ ولا(Port vila)ہے یہاں کی 90فیصدعوا م گھریلوہوتی ہے اورکھانے میں زیادہ ترمچھلی استعمال کی جاتی ہے ۔ یہا ں کی اسی فیصدآبادی دیہات میں رہنے والوں پرمشتمل ہے۔یہاں کے باشندوں کی اکثریت باغات کی مالک اوران سے پھل حاصل کرتے ہیں ،یہاں زلزلے کثرت سے آتے ہیںجس کی وجہ سے ملک کی معیشت پرکافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
نورو(Nauru)
اس ملک کی آبادی صرف 14 ہزار 19 افرادپرمشتمل ہے اوراس کاکل رقبہ 8.1 اسکوائر میل ہے اوراس کے دارالحکومت کانام یارن (Yaren)ہے ۔یہ ملک ایک سابقہ جرمن سلطنت کی کالونی ہے جوکہ
Pleasant Island of the South Pacificبھی کہلاتی ہے ۔یہاں کے لوگ نومبرسے فروری تک مون سون کے موسم میں پانی جمع کرتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوںکوصاف پانی کہیں سے میسرنہیں ۔ یہاں کاسب سے مقبول کھیل آسٹریلین رولزفٹبال ہے اوراس کی یہاں سات ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔
ٹوویلو(Tuvalu)
اس ملک کی آبادی صرف 12 ہزار 3سو 73 نفوس پرمشتمل ہے اوراس کاکل رقبہ 10 اسکوائر میل ہے ۔یہا ں کا دارالحکومت Funafuti ہے ۔ برطانیاکے زیرتسلط رہنے کے باعث اس ملک میں ملکہ الزبتھ کاآئین رائج ہے ۔یہاں پرکوئی باقاعدہ ملٹری فورس نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ اپنے دفاع پرکوئی پیسہ خرچ نہیں کرتے۔یہاں کے لوگ خودبھی پرامن ہیں اورامن پسندوں کی ہی پسندبھی کرتے ہیں اس ملک کوآبادکرنے والوں کی اکثریت پولیسیا(Polynesia)کی رہائشی ہے ۔
کوموروس (Comoros)
اس ملک کی کل آبادی صرف سات لاکھ 98ہزاراوررقبہ 863اسکوائرمیل ہے ۔ اس ملک کے دارالحکومت کانامورونی(Moroni) ہے ۔ دراصل یہ ایک افریقن جزیرہ ہے جوبحرہندمیں موزمبیق کے وسط میں واقع ہے ۔یہ ایک پرانی فرنچ کالونی اوریہاں کی 98فیصدآبادی مسلمان ہے جوسوم صلوہ کی پابندہے ۔
گیییورنیسے(Guernesey)
یہ ملک صرف 65ہزارپانچ سو73نفوس پرمشتمل ہے اوراس کا کل رقبہ 30اسکوائرمیل ہے ۔ اس ملک کادارالحکومت ایس ٹی پیٹرپورٹ ہے ۔ اس ملک پریوکے کی سربراہی ہے مگریہ ملک یوکے کاحصہ نہیں ہے
Normandyکے ساحلی علاقے پرواقع اس ملک کے لوگ برطانیاسے آزادی کے لیے جدوجہدمیں مصروف ہیں ۔
اسلی آف مین(Isle of Men)
اس ملک کی کل آبادی 80ہزارکے لگ بھگ ہے ۔اوررقبہ صرف 339اسکوائرمیل ‘اس ملک کادارالحکومت Douglasہے ۔ اس ملک کی حکومت یہاں کی مقامی ہے اوربرطانوی حکومت کایہاں کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ برطانیا اور آئرلینڈکے درمیان جزیروں پرموجودہونے کے باوجودیہ ملک یورپی یونین کاحصہ نہیں ہے ۔ یہاں کی معشیت کازیادہ ترانحصارمنی لانڈرنگ جیسے غیرقانونی کاروباراورسیاحت پرہے ۔ اس جزیرے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 6500قبل مسیح سے آبادہے ۔
ٹوکیلو(Tokelau)
اس ملک کی آبادی کوآپ انگلیوں پر شمار کر سکتے ہیں جوصرف 1416افرادپرمشتمل ہے ۔ اس کارقبہ بھی صرف پانچ سواسکوائرمیل ہے اس کاکوئی دارالحکومت نہیں ،نہ ہی یہاں کوئی حکومتی نظام موجودہے ۔ یہ ملک تین جزائرپرمشتمل ہے اسی لیے تمام چھوٹے ترین ممالک میں اس کی معیشت بھی سب سے کم ہے ۔ اس ملک کی تمام ترآبادی عیسائی ہے اورخواتین کاتباسب 57فیصدہے ۔
کوک ازلینڈ(Cook Island)
اس ملک کی کل آبادی 19 ہزار 579 افرادپرمشتمل ہے اوراس کاکل رقبہ صرف 91 اسکوائرمیل ہے ۔ اتنی چھوٹی آبادی کاملک ہونے کے باوجوداس ملک کادارالحکومت بھی جس کانام Avaruaہے ۔یہ خودمختارملک ہے اوریہاں جمہوری نظام بھی نافذہے ۔ سیاحت اس ملک کی سب سے بڑی صنعت ہے جواس ملک کی معیشت سنبھالے ہوئے ہے ۔ اس کے علاوہ ماہی گیری پھل اوراسمگلنگ اس ملک کی معیشت کااہم حصہ ہے ۔
پٹ کیم ازلینڈ
(Pitcaim Islands)
اس ملک کی آبادی پربمشکل یقین آتا ہے جوصرف پچاس نفوس پرمشتمل ہے جبکہ اس کارقبہ 18.1اسکوائرمیل ہے ۔ دلچسپ بات یہ کہ انتہائی مختصرآبادی والے اس ملک کادارالحکومت بھی ہے جوAdamstownکہلاتاہے ۔ یہ ملک چارجزیرو ں پرمشتمل ہے جوبرطانوی کالونی بتائے جاتے ہیں اورانگریزی زبان ہی یہاں بولی جاتی ہے ۔یہاں صرف ایک کیفے اورایک بارموجودہے اورایک حکومتی اسٹورموجودہے جہاں شراب اورسگریٹ دستیاب ہوتی ہے ۔ اس ملک میں تمباکونوشی اوررقص کے خلاف سخت قوانین رائج ہیں۔
ناگوموکرابک ری پبلک (Nagomo.Karabakh.Republic)
اس ملک کی کل آبادایک لاکھ 10ہزارافرادپرمشتمل ہے اوراس کاکل رقبہ 4424.102اسکوائرمیل ہے اور اس ملک کے دارلحکومت کانام Stepanakertہے ۔یہ ایک خودمختارملک ہے جوکہ ارمینیا اور آذر بائیجان میں واقع ہے ۔ یہا ں پرسوویت یونین کی بہت سی کانیں موجودہیںاور 1991کی جنگ کے بعدتک کسی کی ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔یہاں کی 95فیصد آبادی ارمینیاکی ہے اورباقی یونانی کردہیں۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...