... loading ...
۱۰ویں عالمی اُردو کانفرنس ۲۰۱۷ء
روشنیوں کے شہر کراچی میں دسویں اُردو عالمی کانفرس ہوئی جس کی وجہ سے اس شہر کاماحول پانچ دن تک ادبی رہا ہر طرف دنیا بھر سے آئے ہوئے قلم کاروں کی ملاقاتیں اور چرچا رہا،اس کانفرس کے موقعے پرجناب احمد شاہ نے دعوت نامے میں پیش لفظ تحریرکرتے ہوئے فرمایا:
معزز ممبر آرٹس کونسل!
دسویں عالمی اُردو کانفرنس کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں۔مجھے خود پر یقین نہیں آتا کہ دس برس قبل جب آپ نے مجھے پہلی بار منتخب کیا تھا تو میں نے یہ اعلان کیا کہ آرٹس کونسل میں ہر سال عالمی اُردو کانفرنس منعقد کی جائے گی جس سے دنیا بھر سے شاعر، ادیب و اسکالرز جمع ہوں گے اور زبان و ادب پر سیر حاصل بحثیں اور اس کے فروغ کے لیے کاوشیں ہوںگی۔ لوگوں نے کہا تھا کہ اس طرح کی باتیں پہلے آنے والوں نے بھی کی ہیں لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا… آپ کو بھی دیکھ لیتے ہیں!
پھر آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا پہلی کانفرنس ہو گئی۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتا ہوں کہ میرے اندازے کے عین مطابق دنیا بھر میں زبان و ثقافت سے محبت کرنے والوں اور میڈیا سے اسے خوب پزیرائی ملی۔ پھر میں نے اس کے اختتامی اجلاس میں جب اعلان کیا کہ اگلے سال فلاں تاریخ کو دوسری کانفرنس ہوگی تو انھی لوگوں نے کہا پاگل ہے، اگلے ماہ الیکن ہے پتا نہیں اس کا کیا حشر ہوگا چناںچہ تمام روایتی سیاست بازوں نے اس کے خلاف اتحاد بنا لیا کہ یہاں کارکردگی پر کس کو ووٹ ملتا ہے وغیرہ وغیرہ:
سب پہ جس بار نے گرانی کی
اُس کو یہ ناتواں اُٹھا لایا
ہم اپنے کام میں مگن رہے، مراحل طرے ہوتے گئے اور منزلیں سر ہوتی چلی گئیں۔ پھر دوسری کانفرنس منعقد ہوئی، پھر تیسری، چوتھی، پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور اب الحمدللہ دسویں عالمی اُردو کانفرنس کا شیڈول آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ہم نے وہی فیصلے کیے جو ادارے کے مفاد میں تھے۔ پھر آپ نے بھی تو ایک عام سے غیر معروف ، لوگوں کی نظر میں نیم پاگل، اجڈ آدمی کو وہ اعتماد دیا جس کی بدولت دنیا کا کوئی کام پھر مجھے مشکل نہیں رہا اور پھر آپ نے مجھے اس عظیم الشان ادارے کا پہلا صدر منتخب کیا جو اعزاز اُن سب کو نصیب نہیں ہو سکا تھا۔
دوسرا ہم پر یہ الزام بھی ہے کہ ہم عالمی اُردو کانفرنس صرف الیکن جیتنے کے لیے کرتے ہیں، اس سال تو الیکن بھی نہیں ہے تو پھر!۔ آپ اسے ہمارا پاگل پن کہہ لیں کیوںکہ ہمیں اس کے انعقاد سے ایک توانائی اور تازہ اعتماد ملتا ہے۔ ہمارا مقصد ہرگز کوئی عہدہ، دستار یا مسند نہیں بلکہ ہم تو یہ سب اپنے شہر کی ادبی اور ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے کرتے ہیں تاکہ سوسائٹی میں ایک مثبت تبدیلی آئے۔ آج الحمدللہ عروس الباد کراچی کی روشنیاں لوٹانے میں ہمارے بھرپور کردار کی پورا شہر تعریف کرتا ہے۔
جب میں نے آرٹس کونسل میں قدم رکھا تھا تو اس کی گرانٹ دس لاکھ روپے تھی اور آج دس کروڑ روپے ہے۔ ترقی و ترویج کے سفر میں ہمارے راستے مسدود کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات، کرپشن کے الزامات حتیٰ کہ محاسبہ تک کرایا گیا، نیب کا کلیئرنس خط کہتا ہے کہ ’’ہمارے تمام کام قانون کے مطابق تھے‘‘ تو میں کہتا ہوں تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اللہ کے کرم سے ہر قدم پر عزت و توقیر ملی اور سب سے بڑی بات یہ کہ آپ سب کا ہر سال بھرپور اعتماد کا ووٹ ملا:
رکھنے والے نے ہمیشہ سرخ رو رکھا ہمیں
آپ کے اسی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ برسوں سے قبضہ شدہ آرٹس اسکول کو ہم نے وا گزار کر بحال کیا، میوزک و تھیٹر اکیڈمیوں کا قیام، مشرقی موسیقی کے فروغ کے لیے میوزک فیسٹیولز منعقد کرائے، تھیٹر کی بحالی کے لیے تھیٹر فیسٹیولز اور آج یہاں اُردو اور انگریزی کلاسیکل ڈراموں سے لے کر ماڈرن ڈرامے تک ہر روز معیاری تھیٹر ہوتا ہے۔ پھر نوجوانوں کو آرٹس کونسل سے جوڑنے کے لیے یوتھ فیسٹیولز کیے جس میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان حصہ لے چکے ہیں جن کی حوصلہ افزائی خطیر نقد انعامات سے کی گئی۔ ناصرف یہ بلکہ مصوری کی نمائشیں، بچھڑنے والے دوستوں کے تعزیتی جلسے، بے شمار کتابوں کی اشاعت اور رونمائیاں، بائیو میٹرک ممبر شپ کارڈز کا اجراء، فول پروف انتظامات کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، ساٹھ برس اور اس سے زائد العرم ممبران کی فیس ختم کی، آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش، سوشل میڈیا اور عالمی طرز کی ویب سائٹ کے ذریعے آرٹس کونسل کو پوری دنیاسے مربوط کیا، امریکہ و جرمنی کے وفود آئے، اسی سال چائنہ کے ثقافتی وفد کے ساتھ ایم ویو پر دستخط، نئی بلڈنگ کی تعمیر جس میں نئے تھیٹر ہال کے ساتھ ساتھ تین آرٹ گیلریاں، آڈیووڈیو اسٹوڈیوز، جدید لائبریری اور تمام اکیڈمیز کے لیے کلاس رومز اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ یہاں تک کہ دنیا بھر میں آپ کا ادارہ ناصرف قابلِ توصیف ہے بلکہ فعال ترین اداروں کی فہرست میں نمایاں ہے۔
امسال اُردو کانفرنس پہلے سے زیادہ رعنائیوں کے ساتھ سجانے کا اہتمام ہے، چوںکہ آرٹس کونسل پاکستان کے ستر سالہ جشن کو بھی خوب شایانِ شان طریقے سے منا رہا ہے لہٰذا اس کانفرنس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک جن ادبی، ثقافتی، فنی شخصیات نے اپنے اپنے شعبوں میں کارکردگی دکھائی ہے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور ادب ثقافت کے تمام شعبوں پر خصوصی سیشن رکھے گئے ہیں۔ دوسرا یہ کہ پچھلی نو اُردو کانفرنسوں کا احوال اور کئی نابغۂ روزگار ادبی شخصیات جو ہمارے درمیان تھیں ان پر خصوصی دستاویزی فلم دکھائی جائے گی اور یہ بھی دکھایا جائے گا کہ عالمی اُردو کانفرنس نے کون کون سے ادوار طے کیے۔
میں آپ سب کا اور میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ کی تمام پروگراموں میں بھرپور شرکت سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں، ہم آپ کے بغیر نامکمل اور ادھورے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس مرکز تہذیب و ثقافت، اپنے شہر اور زبان و ادب سے محبت کے عملی ثبوت کے طور پر حسب روایت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے۔ ہم آپ کے استقبال کے لیے موجود ہوں گے۔
اپنا اور اہل خانہ کا خیال رکھیے گا۔
آپ کا ، محمد احمد شاہ
عہدیدران و اراکین گورننگ باڈی
اطہر وقار عظیم، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، قدسیہ اکبر، شہناز صدیقی،محترمہ حسینہ معین، پروفیسر سحر انصاری، طلعت حسین، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد کاشف گرامی، ڈاکٹر ہمار میر، محمد اقبال لطیف، سید سجاد حسن، محترمہ نور الہدیٰ شاہ، سید سعادت علی جعفری، سہیل احمد، شیخ راشد عالم، ڈاکٹر محمد ایوب شیخ، سید اسجد حسین بخاری، خالد آرائیں، شکیل خان، محمد بشیر خان سدوزئی۔
امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے(اسحق ڈار) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی ...
علیمہ خانم کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی ،عالیہ حمزہ نے بھی ہامی بھر لی،پی ٹی آئی کے ک...
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے ، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں قومی سلامتی کمیٹی میں سارے پارلیمان کو دعوت دینی چاہیے ، پریس کانفرنس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے ، اسپیکر کے خلاف ...
گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب رو...
سلور نوٹس سے ارمغان کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے، ذرائع ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ب...
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو ڈیرہ بگٹی سے گرفتار کرلیا گیا،30 روز کے لیے جیل منتقل کیاجائے گا، اختر مینگل کا نظربندی کے احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار مستونگ میں لکپاس کے مقام پر پچھلے ایک ہفتے سے دھرنا جاری،بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ،بیک ...
پورا صوبہ، کراچی سے کشمور تک، نہری منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہا ہے سندھ کا سودا کرنے والے عوام کی نظروں میں لعنت بن چکے ہیں، مقررین گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی مجوزہ تعمیر کے خلاف ریلی نکالی اور کراچی...
سفید کپڑا تحریک کسی پارٹی، قومیت یا فرقہ کی نہیں بلکہ کراچی میںبسنے والی تمام اکائیوں کی آواز ہے 12اپریل کو کراچی ثابت کریگا کہ ہم غلام یا مردہ نہیں بلکہ زندہ قوم ہیں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ 12اپریل کو عوام مجھے نہیں میںعوام ...
حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے عمران خان کی تصویر تک سے ڈرتی ہے، عالیہ حمزہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے مت...
بشریٰ بی بی، علیمہ خانم سمیت مختلف شخصیات پر مختلف دھڑوں کی سرپرستی کا الزام مختلف رہنماؤں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے ، سینئر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کے لیے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف ...
حکومت کا خاصا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے ۔ اتحادی حکومت مکمل یکسوئی سے کام کر رہی ہے وزیراعظم کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان...
پاکستان کا بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار امریکی ہتھیار پاکستان کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے ،دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی ب...