وجود

... loading ...

وجود

خیر ہو تیری لیلاؤں کی

جمعرات 14 دسمبر 2017 خیر ہو تیری لیلاؤں کی

یہ سال ریٹائرڈ افسران پر کچھ زیادہ ہی بھاری پڑگیا۔یکے بعد دیگرے تین اصلی تے وڈے سی ایس پی افسران اور ایک بستہ ب کے وایا بھٹنڈا ،بھٹو صاحب کی مہربانیوں سے قلعہ بیوروکریسی می

ں بذریعہ لیٹرل اینٹری ( بھرتی کا وہ طریقہ کار جہاں سے نہلے دہلے دامادوں ،کزن،بہنوئیوں کو

سابق بیورو کریٹ اقبال دیوان صاحب

درمیان میں جی آیاں نو بسم اللہ کہہ کرسول سروس میں گھسیڑ دیا جاتا تھا) داخل ہونے والے جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔برفانی چیتے جیسے نایاب یہ ریٹائر ڈ سی ایس پی افسران، انگریزپرکھوں کی نشانی جو اب بھی تجارت پیشہ سیاست دانوںاور سیاست گزیدہ ریٹائرڈ جرنیلوں کی موجودگی میں خود کو اسٹیبلشمنٹ کا حصہ سمجھتے ہیں اور اپنے مان سک ۔یوگ دان(Mental Contribution) کو بدلتی مملکتی بساط میں اتنا ہی اہم اور ناگزیر سمجھتے ہیں جتنا جادوگر آف جدہ شریف الدین پیرزادہ کا ملٹری ٹیک اوور میں مانا جاتاتھا۔
ان میں سے آخر الذکر دو افسران کی موت پر جو اعلامیہ ہائے اموات (Obituaries) شائع ہوئے تو ان میں وہ تمام عہدے بھی جن پر وہ عارضی طور پر متمکن رہے تھے وہ والد صاحب کے نام کی جگہ درج تھے۔ ہم نے ایک محفل میں اعتراض کیا کہ Obituary اور سی وی میں کچھ تو فرق ہونا چاہیے، تو ہمارے احباب اور اہل خانہ مخالفانہ دلائل کی تلواریں سونت کر ہم پر پل پڑے۔وہ تو خیر ہو ہمارا بیٹا اپنی بے رحم حس مذاق کے ساتھ محفل میں موجود تھا۔اس میں عمران خان والے کئی اوصاف ہیں مگر معمولی سے اختلاف کے ساتھ۔عمران پر اگر اشرافیہ کی گوریاں جان نچھاور کرتی تھیں تو اس پر وہاں کی Junkies مہربان ہیں۔عمران کی طرح اس سے بھی صحیح وقت پر صحیح فیصلے نہیں ہوتے۔اس سے بھی تادیر تعلقات نہیں نبھائے جاتے ۔ اس نے مسئلے کا فوری حل یہ نکالا کہ ہماری موت پر وہ ایک اخبار میں پچاس روپے فی لفظ کے حساب سے صرف سات الفاظ کی یہObituary چھپوائے گا کہ
ٰ”Iqbal Diwan died.His Honda City for Sale”
پہلے افسر جن کا سوئم تھا وہ ہمارے ڈاکٹر ظفر الطاف کے ممدوح تھے۔یہ الگ بات ہے کہ ڈاکٹر ظفر صاحب کی زندگی میں اکثر تلخیاں وہ اور ان کے قرابت داروں نے گھول رکھی تھیں مگر ہمارے ڈاکٹر صاحب کا دل اور مزاج سمندروں کی طرح وسیع اور بے کنار تھا۔ اس افسر عالی مقام کے گھر پرکھانا ہر وقت طعام المسکین والا ہوتا۔ہنزہ کا کک ان کے پرہیز کے کھانے بنا بناکر خود بھی اکثر اسی اندر ہی اندر کھاجانے والے تذبذب اور بحران ذات کا شکار ہوگیا تھا جو غلام محمد قاصرؔ کو محبت کے حوالے سے آسیب چمٹ گیا تھا کہ ع
کروں گا کیا جو ہوگیا محبت میں ناکام
مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
اس کی زندگی میں صرف دو دکھ تھے ۔ایک تو سی پیک کے حوالے سے تھا ۔وہ تعطیلات میں ہنزہ سے ارمچی (چین) جاتا تو اسمگلنگ کرکے کچھ سامان لے آتا تھاجس سے اس کا ہوائی جہاز کا خرچہ نکلا آتا تھا۔اس سے لگتا تھا کہ اس کی تجارتی اجارہ داری پر چینی قبضہ کرلیں گے۔ دوسرا وہ پرہیز کے کھانے بنا بنا کر لسانیا،پیزا،نہاری،بریانی،بادامی قورمہ،بہاری کباب اور ڈبل کا مٹھا جیسے کھانے بنانا بھول گیا تھا۔ بیگم صاحبہ جو دوپہر کا کھانا اپنے اسکول میں اور رات کا کھانا باہر دعوتوں میں کھاتی تھیں اسے اکثر نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیتی تھیں۔افسر محترم کا خیال تھا کہ ہمیشہ کی خوش خوراک ڈاکٹر صاحب بھی کراچی آن کر ان کی طرح پرہیز کے کھانے ہی کھاتے ہیں ، اُبلے چاول،دھلی ہوئی مسور کی دال، کالی مرچ والے بینز اور پیکٹوں کے بد ذائقہ سوپ۔
ڈیفنس فیز فائیو میں ان کا گھر بناوٹ کی حد تک بہت خوبصورت تھا۔ہم نے معلوم کیا کہ ایسا کیسے تو پتہ چلا پہلی بیوی کا ذوق و شوق در و دیوار سے عیاں تھا ۔ ان کی پہلی بیوی بنگالن تھیں، حسین اور بڑی Classy اداکارہ شسمیتا سین جیسی ایک دم چکاس Stunner ۔ یہ دوسری ہیری پورٹر کی ممانی جیسی تو کہیں خادمہ وغیرہ تھی ۔ پہلی بیگم کسی وجہ سے چند ماہ کے لیے باہر تھیں۔ انٹرنیٹ سیل فون نہ تھا۔ حضرت بیمار پڑے تو اس night watchman نے بہت جی جان سے خدمت کی۔ہندی میں کہتے ہیں سیوا(خدمت ) میں میوا(پھل) ہے۔ سو وہ پہلے والی بیگم صاحبہ ٹہری رہیں اور یہ زمیں چلنے لگی۔افسر محترم مختلف عارضوں کی وجہ سے ایک مخصوص نشست پر بیٹھتے تھے۔ نشست کے بالکل پیچھے مگر سر سے ذرا اوپر کولن ڈیوڈ جو پاکستان کے مشہور پینٹر تھے۔ ان کی ایک بہت جان لیوا نیوڈ پینٹنگ لگی تھی۔ماڈل کے خطوط دلنشین اور اس کے رنگ نگاہوں سے الجھتے ہوئے۔سنتے کم تھے لہذا ڈاکٹر صاحب کو قریب اور ہمیں ذرا فاصلے سے سامنے بٹھاتے تھے۔ڈاکٹر صاحب والی نشست کے اوپر جمیل نقش کی ایک اور مدھم رنگوں اور آسودہ ،آزمودہ خطوط والی دوسری نیوڈ آویزاں تھی۔ہم اپنے ذوق مصوری اور ان ماڈلز کے بارے میں نجی معلومات کے حوالے سے ان تصاویر کو ذرا زیادہ لگائو سے دیکھتے تھے ۔یہ دید بانی اور لگاوٹ انہوں نے ایک افسرانہ کمینگی کے ساتھ بڑی خاموشی سے تاڑ لی۔ ایک دورے میں وہ افسر ڈاکٹر صاحب کو ایک شام ہماری تعریف کرتے ہوئے، جس میں ان کا ملازمت کا تعصب رس رہا تھا ،کہنے لگے(ہم نے ڈاکٹر صاحب کے حکم کی تعمیل میں ان کے کئی کام کیے تھے)۔ ’’تمہارا یہ پی سی ایس افسرشہزادہ بھی ہمارے کک کی طرح ، دیواروں اور چہروں کو دیر تک اور دور تلک ٹکٹکی باندھ کر دیکھتا ہے۔ اس سے کہو ہمیں بھی دیکھ لیا کرے ‘‘ ۔جملے کی کاٹ اور ہمارے چہرے کی تلملاہٹ دیکھ کر ڈاکٹر صاحب نے کہا چھوڑیں’’ سر ان بلڈی نیٹیو (Bloody Native) پی سی افسران کو تاریخ سے کم اور جغرافیہ سے زیادہ لگائو ہوتا ہے”۔
ہمیں ڈاکٹر صاحب کی ہدایت تھی کہ ان سینئر افسران کو جہاں وہ ہمیں ملانے لے جائیں ان کی کسی بات کا توڑ کر ٹکڑا ہاتھ میں دینے والا جواب نہیں دینا۔یہ سی ایس پی اونٹنیاں اور ہتھنیاں ہوتے ہیں۔انتقام لیتے ہیں۔ان دنوں ہم پی سی ایس افسر ہوتے ہوئے بھی نواب یوسف ٹالپر صاحب اورڈاکٹر صاحب،محبوب احمد اور حفیظ رندھاوا صاحب (تینوں سی ایس پی مرکزی سیکرٹری صاحبان) کی خواہش پر مرکزی وزارت زراعت سے وابستہ تھے۔
ڈاکٹر صاحب کے ایک بیچ میٹ یہاں اتفاقاً چیف سیکرٹری لگ گئے۔ان کی ضد تھی کہ ظفر آئے تو میرے ’’دفتر‘‘ (نوٹ کیجئے گھر نہیں)ملانے ضرور لانا۔شاید وہ جتلانا چاہتے تھے کہ وہ سندھ کے سب سے بڑے عہدے پر اپنے دیگر بیچ میٹ سے پہلے فائز ہوگئے ہیں۔ افسران میں ان دنوں چوہدری نثار کی طرح وگ پہننے کا رجحان نہیں ہواتھا۔دو عدد وزیر اعظم بھی گنجے رہ چکے تھے۔ڈاکٹر صاحب نے دفتر میں داخل ہوتے ہی کہا لگتا ہے سندھ میں کیا نیل کٹرز بہت سستے ہوگئے ہیں،گنجے بھی چیف سیکرٹری لگنے لگے ہیں‘‘۔وہ کہنے لگے ابے تم کدو کریلے کے ڈاکٹر اس عہدے کی اہمیت کیا سمجھو گے۔ڈاکٹر صاحب کہنے لگے تم یہ بتائو کہ فروری کا مہینہ تم پورا کرسکو گے یا سندھ میں آئندہ سے فروری کا مہینہ بیس دن کا ہوگا۔اس نوک جھونک میں چونکہ بے تکلفی بہت آچلی تھی لہذا ہم نے دفتر سے باہر جانے کی اجازت چاہی تو چیف صاحب کہنے لگے بیٹھو تمہاری بھی مجھے خبر لینی ہے ویسے بھی پنجابیوں،پاگلوں، عورتوں اور بچوں کی بات کا ہم برا نہیں مناتے۔تم یہ بتائو کہ کب تک تم پی سی ایس ہوکر ان کا دم چھلا بنے رہوگے۔اس پر ڈاکٹر صاحب ایک لمحہ ضائع کیے بغیر بولے مسئلہ یہ ہے کہ سندھ کا چیف سیکرٹری دُم دبا کر بیٹھتا ہے ۔ اس کو ہم واپس تو کردیں مگر تم بچی کھچی مردانگی کے باوجود فروری تک Survive نہیں کرسکو گے‘‘ اب میرے کمرے سے نکل جانے کا وقت تھا۔انہوں نے اعتراض بھی نہیں کیا ۔ان افسران کے درمیان کافی کے دو دور ایک گھنٹے تک چلے۔ ڈاکٹر صاحب کار میں بتانے لگے کہ اسلام آباد میں اپنا کھونٹا مضبوط کرنا چاہتے تھے۔طارق سعید ہارون (سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ) کو ان کی حمایت پر استوار رکھنے کے لیے بضد تھے کہہ رہے تھے اسے کمشنر بنا کر بھیجنا ہے۔میں نے کہا ہے کہ وہ آکر ملے گا۔آپس میں مل کر فیصلہ کریں گے اگر کوئی اہم کام نہ ہوا تو وزیر صاحب کو سمجھا لیں گے۔ہم ہفتہ بھر کے بعد ان سے ملے۔ ان کی جگہ نئے چیف سیکرٹری کا نام گردش میں تھا۔ہم نے پوچھا کہاں کا کمشنر بھیج رہے ہیں۔وہ اپنی یوپی مارکہ چالاکی سے کہنے لگے اس وقت تو میرپور خاص خالی تھا۔اب کمشنر سیسی Sindh Employees’ Social Security Institution (SESSI)) کی پوسٹ خالی ہے۔کہو تو آرڈر کردوں۔ تمہارا ابن بطوطہ بننے کا شوق ہی پورانہیں ہوتا۔اسی وجہ سے مرکزی حکومت سے چپکے رہتے ہو۔ایسا تھا تو مرکزی ملازمت کیوں چھوڑ کر پی سی ایس جوائن کی؟ہم نے جواب دیا سر Concubines(داشتائوں ) کے اپنے لطف ہیں۔وہ ہنس دیے اور فرمانے لگے: Clever but not convincing”
اعلیٰ مقام فروری کا ماہ پورا نہ کرپائے اور اپنے چیف سیکریٹری والے عہدے سے ایک غیر اہم عہدے پر بھیج دیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر