وجود

... loading ...

وجود

ارتداد کے فتویٰ کے لیے حکومتی دعوت

منگل 17 اکتوبر 2017 ارتداد کے فتویٰ کے لیے حکومتی دعوت

ّ جناب وزیر داخلہ کا یہ فرمان کہ اللہ اور رسولﷺ کی محبت پر کسی کی اجارہ داری نہیں اور یہ کہ قتل کے فتووں سے انارکی پھیلے گی میں احقر کوئی عالم دین تو نہیں مگر عرصہ دراز سے علماء ،صلحاوپیران عظام کے قدموں میں بیٹھنے اور ان کی جوتیاں ضرور سیدھی کرتا رہا ہوں اور حضرت مولانا سید ابو الااعلیٰ مودودی،حضرت مولانا شاہ احمد نورانی،حضرت مولانا مفتی محمود ،حضرت مولانا خان محمد آف کندیاں شریف،مولانا احسان الہٰی شہید کی صحبتوں میں بیٹھنے کا شرف حاصل رہا ہے اور ان اکابرین سے جو بھی علم حاصل ہوااس کی بدولت میں ضرور گزارش کرتا ہوں کہ مو جودہ حکومت نے ختم نبوت کے صرف حلف نامے میں ہی تبدیلی کرکے اسے اقرار کے لفظوں سے تبدیل کرکے اس کی بنیادی حیثیت ہی ختم کر ڈالی تھی بلکہ 2002کے قانون کی دفعہ 7(ذیلی دفعہC)کی بھی منسوخی کر ڈالی ہے جس سے اب مرتدین و زندیقین قادیانی یا لاہوری گروپ کے کسی ووٹر کو مسلمانوں کی ووٹر لسٹ سے نکالنے کا کوئی قانونی طریقہ باقی نہیں رہا۔(پہلے بھی آئین پاکستان اور ضیاء الحق کے دور میں کی گئی دیگرترامیم پر بھی کوئی قادیانی عمل نہیں کرتا اور اپنے ووٹ مسلمانوں کی ووٹر لسٹوں میں ہی لکھاتے رہے ہیں)ایسی موجودہ تبدیلیاں کرنے سے قطعاً کوئی غلطی نہیں ہوئی بلکہ بیرونی آقائوں کا حکم بجا لایا گیا ہے جو کہ وہ عرصہ دراز سے دیتے چلے آرہے تھے۔
جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان سے صرف قادیانی ناسوروں کو چھوٹ دینا ہی مقصود تھا تاکہ وہ ممبر قومی اسمبلی بن کر اعلیٰ ترین عہدوں وزیر اعظم و صدر پاکستان تک پہنچ سکیں اور پھر اپنے خبث باطن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پاک وطن کا نظام اپنے بڑے آقائوں امریکی سامراج اور اسرائیلیوں کے حکم بموجب چلا سکیں ۔موجودہ حکمرانوں کا اس عمل میں خالصتاً اپنا مفاد صرف اتنا تھاکہ وہ مزید اقتدرا انجوائے کرسکیں اور یہ ثابت کرسکیں کہ موجودہ کردہ ترامیم جن کی بابت آپ ہمیشہ سے ہی ہر صدر اور وزیر اعظم کے امریکی دورہ پر مطالبہ کرتے آئے ہیں وہ ہم نے پوری کردی ہیں(واضح رہے کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں بھی ان کے پی اے فاروقی جو کہ لاہوری مرزائی تھے نے بھی بیعنہہ یہی ترامیم آئین اور ممبران کے فارم نامزدگی میں کر ڈالی تھیں جس پر صدر نے اسے فوراً ملازمت سے ہی نکال دیا تھا اور مرزائیوں کا مفاد پورا نہ ہوسکا تھا)آپ سامراجی آقائو! اب ہمارے “رکھوالے بن جائو”کوئی ہمیں اقتدار کے تخت سے علیحدہ نہ کرسکے۔ مگر جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر جناب صاحبزادہ صفی اللہ اور جے یو آئی (ف)کے سینیٹرحافظ حمد اللہ نے قادیانیوں کے مفاد میں کی جانیوالی ترامیم کا بھانڈا ہی پھوڑ ڈالا اور صاحبزادہ صفی اللہ نے تو اس نئے بننے والے قانون میں ترامیم پیش کردیں جنہیں ن لیگی ممبران نے فوراً ہی مسترد کرڈالا کیونکہ ان کے ذہن پر تو سابق وزیر اعظم کواپنی پارٹی کا صدر بنانے کی دھن سوار تھی اس لیے انہوں نے یہ کافرانہ عمل ہوتے کی طرف توجہ تک بھی نہ دی اور نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کرلیا جو اب چار جنوری کی واپسی کا ٹکٹ کٹوا کر لندن جاچکے ہیں۔
اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف کہ جب بھی کوئی شخص یا گروہ کفر کا ارتکاب یا اس کی کوشش کرتا ہے تو پھرفتویٰ انہی علماء کی طرف سے ہی آتا ہے جو کہ دینی علم کے حصول کے بعد مفتی کے عہدہ پر فائز ہو چکے ہوں اور انھیں فتویٰ دینے کی اجازت ہو ایسے فتاویٰ کسی وزیر اعظم یا صدر کی طرف سے تو جاری ہی نہیں ہوسکتے زبانی کلامی نبی اکرم ﷺ کی محبت کے دعوے تو سبھی مسلمان اور حکومتی کارپرداز کرتے ہی رہتے ہیں مگر آپﷺ کی رسالت پرعمل کے تقاضے کچھ اور ہی ہیںہر وہ شخص جو اسلام کی بنیاد سے مکر جائے وہ مرتد کہلائے گا اور ختم نبوت کی حیثیت کو آئینی طور پر کم کرنے والے ،اس کی قسم کھانے کی جگہ صرف اس کا اقرارکی ترمیم کرنے اور کروانے والے بھی ایسے ہی جرم کے مرتکب ہوئے ہیںاور جو شخص بھی ارادتاً ایسی غلطی یا غلطان کا ارتکاب کرتا ہے وہ مرتد اورزندیق ہی کہلائے گا جس کی کسی بھی صورت اسلامی شریعت کی رو سے معافی نہیں ہو سکتی ایسے افراد مرتد ہی کہلائیں گے جس کی سزا صرف اور صرف گردن زدنی ہی ہو گی ۔
حکومتی وضاحتی بیانات کے بعد ضروری امر یہ ہے کہ جس جس نے غلطی کروانے کے لیے یہ تحریر تیار کی اور دیگر افراد اور ممبران اسمبلی کی آنکھوں میں دھول جھونکی وہی اصل مجرم ہیں اور حکومت کے لیے ان مجرموں کو اپنی ہی صفوں میں ڈھونڈنا کوئی مشکل امر نہ ہے صرف اور صرف وہی لکھاری جنہوںنے یہ تحریر محیر العقول طریقہ سے تیار کرکے پیش کی انہی پر مرتد کا فتویٰ جاری ہو گا دیگر افراد جنہوں نے قومی اسمبلی وسینٹ میں اس کی تائید کی کیونکہ انہوں نے اَن دیکھی پلید مکھی نگل لی ہے اس لیے کسی نہ کسی طور پر علماء کی نظر میں ان کی معافی تلافی ہوجائے گی۔مگر کفارہ انہیں بھی ادا کرنا ہو گا وگرنہ جس جس نے یہ کالا قانون پاس کیا ہے وہ بھی تو گناہ گار ہی تصور ہوں گے حکومتی وضاحتوں کے ذریعے کیونکہ اصل مجرموں کو چھپانے کی ناکام کوششیں کی جاری ہیں واضح ہے کہ ان کے اس مذموم عمل پر انہیں ان کے بیرونی سامراجی یہودی آقائوں کی بھی سرپرستی بلاشبہ حاصل ہو گی مگر حکومت کو جلد یا بدیر ان مجرموں کی نشاندہی پر مجبور ہو نا پڑے گا خدائے واحد ہُ لاشریک کی قسم کھا کر کہہ رہا ہوں کہ میرا کوئی اشتعال انگیز کیفیت پیدا کرنا قطعاً مقصد نہ ہے میں تو اس مسئلہ کے لیے جلد حل کے لیے احسن اقدام تجویز کر رہا ہوں اگر میری آواز صدابہ صحرا قرار پائی تو حکومت کو خود جو پاپڑ بیلنے پڑیں گے وہ خود ہی اس کی ذمہ دار ہو گی۔
سابقہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے خلاف اگر توہین رسالتﷺ کا مقدمہ کا اندراج کرکے کاروائی کر لی جاتی تو نہ ملک میں انتشار پھیلتا اور نہ ہی ممتاز قادری شہید اسے جہنم واصل کرتاوزراء کی پریس کانفرنسوں سے اصل مجرموں کو جس طرح چھپایا جارہا ہے اسی وجہ سے سوشل میڈیا یا جلسے جلوسوں میں ارتدادی فتوے جاری ہورہے ہیں جن کی دعوت خود حکومتی عہدے دار وں کا رویہ دے رہا ہے ۔محمد عربیﷺ کی ختم نبوت کی حیثیت کو الفاظ کے گورکھ دھندا سے کم کرنے والوں کی ناپاک کوششیںکرنے والے مجرمین کو حکومت سزا دے ڈالے تو مزید ان کا اقتدار چل سکے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر