... loading ...
کہتے ہیں کہ آفیسر کی اکاڑی سے گھوڑے کی پچھاڑی سے بچنا چاہئے۔ مطلب یہ کہ آفیسر کے آگے اور گھوڑے کے پیچھے سے نہیں گزرنا چاہئے وجہ صاف ظاہر ہے ایک افسر کسی بھی کام کے دس راستے جانتا ہے اور وہی افسر اچھے حکمراں کے ساتھ اچھا اور کرپٹ کے ساتھ کرپٹ بن کر کام کرتا ہے۔ افسران کی ان ریشہ دوانیوں سے آج تک کسی بھی دورمیں حکمراں محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔
خلیل جبران نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا یہ المیہ ہے کہ ان کو ہمیشہ مخلص دوست نہیں ملتے۔ کیونکہ حکمران اور خوبصورت عورت کو ہمیشہ خوشامد پسند ہوتی ہے اور بیورو کریسی یہ کام اچھے طریقے سے سر انجام دیتی ہے۔ بیورو کریسی کے قصے پچھلے 70 برسوں سے سنائی دے رہے ہیں اورکسی بھی جماعت کی حکومت ان کے سامنے بے بس نظرآتی ہے اس لیے تو کہا جاتا ہے کہ افسران کے پاس گیدڑ سنگھی ہوتی ہے جس سے وہ حکومتوں کو اپنے دام میں پھنسالیتے ہیں۔ بیورو کریسی میں اصول پرستی اب قصہ پارینہ ہوگیا ہے۔ اب افسران تو وہی کچھ کرتے ہیں جو ان کو حکمراں کہتے ہیں پھر وہ بھلا حکمرانوں کے کیوں نہ چہیتے بنیں۔
جن افسران نے ماضی میں حکمرانوں کو آئوٹ آف ٹرن پروموشن کے راستے بتائے تھے وہی افسران سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر آئوٹ آف ٹرن پروموشن کے مخالف بن بیٹھے جس طرح ماضی میں ملک معراج خالد بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کم گو تھے اس طرح سید قائم علی شاہ بھی دس سالہ اقتدار میں کم گو تو نہ تھے مگر ربڑ اسٹیمپ ضرور تھے۔ سید قائم علی شاہ کو بیورو کریسی نے خوب استعمال کیا۔ قائم علی شاہ وکیل رہے ہیں لیکن ان سے سب سے زیادہ غیر قانونی کام لیے گئے ہیں۔ قائم علی شاہ کے بعد جب مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ بنے وزیر اعلیٰ نے علی الصبح دفاتر میں افسران کی حاضری کو یقینی بنایا تو افسران بھی علی الصبح دفاتر میں آگئے اس طرح مراد علی شاہ کو یہ دکھایاگیا کہ جو ان کا حکم ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا ۔ مراد علی شاہ بھی خوش ہوگئے لیکن اچانک پتہ چلا کہ مراد علی شاہ سے بھی ہاتھ کرلیے گئے ہیں۔
اس بات کا انکشاف وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری کئے گئے ایک لیٹر میں کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ ہائوس نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ جب کوئی کیس اعلیٰ عدالت میں چلا جاتا ہے اس کی جب سماعت ہوتی ہے تو اعلیٰ افسران ان مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے یہ کہہ کر جان چھڑالیتے ہیں کہ اس کیس کی سمری اور فائل تو کئی دن سے وزیراعلیٰ ہائوس میں پڑی ہیں۔ ان کی کیا مجال ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سے کہیں کہ یہ سمری یا فائل نکالیں وہ ایسا معصومانہ انداز اپناتے ہیں کہ اعلیٰ عدالتیں بجا طور پر ناراض ہوجاتی ہیں اور موقف اختیار کرتی ہیں کہ آخر وزیر اعلیٰ ہائوس میں اتنے دن فائل کیا کرتے رہتے ہیں؟ سمری یا فائل نکالنے میں وزیر اعلیٰ ہائوس اتنی دیر کیوں لگاتا ہے؟ حالانکہ وزیر اعلیٰ سندھ فائل یا سمری کو تین دن میں ہی نکال دیتے ہیں مگر بیورو کریسی کی کمال مہارت ہے کہ وہ فوری طور پر پرانی تاریخوں کی سمری یا فائل عدالتوں میں پیش کرکے اپنے اوپر سے ملبا ہٹا کر وزیر اعلیٰ ہائوس پر ڈال دیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس کے اس لیز میں تعجب اور حیرانگی کا اظہار کیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب تمام محکمے ایک افسر کا تقرر کریں جو گریڈ 17 سے کم نہ ہو وہ روزانہ وزیر اعلیٰ ہائوس سے معلوم کریں کہ جو فائل اور سمری عدالتی معاملات کی آئی ہیں ان پر وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کئے یا نہیں؟ وزیر اعلیٰ سندھ نے فوری طور پر حکم دیا ہے کہ یہ اقدام فوری طور پر اٹھایا جائے ورنہ عدالتوں میں حکومت سندھ کو ہزیمت اٹھانا پڑے گی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس حکم کے بعد محکموں نے بھی محتاط رویہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے اب ان کی کوشش ہے کہ جو بھی فائل اور سمری عدالتی معاملہ کی ہو اس کی فوری منظوری لی جائے۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...