... loading ...
نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ایک مشاورتی اجلاس میں شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ تاہم اُن کے رکن اسمبلی منتخب ہونے تک عبوری دور کے لیے شاہد خاقان عباسی کو عارضی طور پر وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو شہبازشریف کے رکن قومی اسمبلی بننے تک 45 دنوں تک وزیراعظم رہ سکیں گے۔اس طرح عملاً مسلم لیگ نون کے برطرف وزیراعظم اور صدر نوازشریف عملاً اپنے حریف جنرل (ر) پرویز مشرف کی مانند فیصلہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ کچھ ایسی ہی صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی تھی جب 21 نومبر 2002 کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے والے ظفراللہ جمالی کو 26 جون 2004 کورخصت کرنے کے بعدنئے وزیراعظم کے طور پر شوکت عزیز کو لانے کا فیصلہ کیا گیا تو اُنہیں قومی اسمبلی کا رکن منتخب کرانے تک عبوری دور کے لیے چودھری شجاعت حسین کو وزیراعظم کے طور پر منتخب کرایا گیا۔ اس طرح چودھری شجاعت حسین 30 جون 2004 سے 20 اگست 2004 تک اس منصب پر جلوہ افروز رہے یہاں تک کہ شوکت عزیز قومی اسمبلی کے رکن منتخب نہ ہو گئے۔ صدر مشرف کے اُس دور میں شوکت عزیز 20 اگست 2004 سے 16 نومبر 2007 تک وزارتِ عظمیٰ کے منصف پر فائز رہے۔
عدالتی فیصلے سے برطرف ہونے والےنواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے تک عبوری مدت کے لیے وزیراعظم کے طور پر شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کے نام زیرغور لائے گئے مگر اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے نام پر حتمی طور پر اتفاق کرلیا گیا ۔
مذکورہ اجلاس کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں یہ باتیں بھی گردش میں رہیں کہ شرکاء نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل یکجہتی اور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں اور نواز شریف کے اشارے پر اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں لیکن ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔مسلم لیگ کی تاریخ میں اس طرح کے الفاظ منتخب اراکین سے کم کم سننے کو ملے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نواز شریف گزشتہ روز ہی شہباز شریف کو ملک کا آئندہ وزیر اعظم بنانے کا عندیہ دے چکے تھے، تاہم اُنہوں نے اپنے اس فیصلے کو مشاورتی اجلاس میں پہلی مرتبہ رکھا اور پھر اسے پارلیمانی اجلاس میں لے کر گئے۔مشاورتی اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ شہبازشریف کو نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے الیکشن لڑوا کرمنتخب کرایا جائے گا ۔ مسلم لیگ نون اور شریف خاندان کے لیے یہ ایک بنیادی نوعیت کا مسئلہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر کن کو منتخب کیا جائے۔ شریف خاندان کے لیے پنجاب اُن کے مستقبل کی سیاست کے لیے نہایت اہم ہے۔ اور وہ اس منصب کو کسی بھی دوسرے سیاسی خاندان یا فرد کے حوالے کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اسی لیے جب نوازشریف نے وفاق میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر نظریں مرکوز کی تو اُنہوں نے پنجاب کا ہما کسی اور کے سر پر بٹھانے کے بجائے اپنے بھائی کے سر پر ہی بٹھایا۔ اوراب جب وہ وزارت عظمیٰ کے منصب سے ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے نکال باہر کیے گئے ہیں تو اُنہوں نے اس منصب کے لیے اپنے بھائی کو ہی منتخب کیا۔
واضح رہے کہ عدالت سے سزا یافتہ کوئی شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے ساتھ پارٹی کی صدارت سے بھی فارغ ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ نون کے لیے پارٹی کی صدارت کا یہ منصب بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے اور نوازشریف اس منصب پر اپنے بھائی شہباز شریف کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھنا چاہتے۔ چنانچہ مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے جلد پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔اور پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف کو ہی نیا صدر بھی نامزد کردیا جائے گا۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...