... loading ...
عدالت نے قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے خوداُسی کے ہم جماعت مجرم شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزاسنادی۔
واضح رہے کہ خدیجہ کی طرح شاہ حسین بھی ایک مقامی لاء کالج میں قانون کاطالب علم تھا۔ جس نے 3 مئی 2016 کو لاہور میں خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ شاہ حسین اپنی چھوٹی بہن کو لینے اسکول گئی تھیں اور وہ گاڑی میں بیٹھ ہی رہی تھیں کہ شاہ حسین نے ان پر خنجر کے 23 وار کیے تھے اور انہیں اس حملے میں 200 ٹانکے آئے تھے۔ مجرم شاہ حسین موٹر سائیکل پر سواراورہیلمٹ پہنے ہوئے تھا لیکن خدیجہ کے ڈرائیور نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس کے دوران اس کا ہیلمٹ گرگیا اور وہ پہچان لیا گیا۔
اس مقدمےکا سب سے افسوس ناک پہلو تب سامنے آیا جب اس مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ حسین کے والد کے ایک وکیل ہونے کے باعث مبینہ طور پر اس مقدمے پر اثر انداز ہوئے اور اُن کے اثرورسوخ کے باعث کسی بھی وکیل نے خدیجہ کا کیس لڑنے سے انکار کردیا ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ خدیجہ پر مختلف نوعیت کے الزامات بھی لگائے گئے۔ بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیا اور اس مقدمےکا ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکا حکم دیا تھا۔ چنانچہ اس مقدے کا تیز رفتار ٹرائل ممکن ہو سکا۔ لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی طرف سے خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ حسین کو سزا سنانے کے بعد اُسے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
خدیجہ کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اس موقع پر کہا کہ یہ مقدمہ کوئی لینے کو تیار نہیں تھا لیکن اللہ کی مدد سے سرخرو ہوئے اور خدیجہ کو فوری انصاف مل سکا۔ قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے بھی اظہارِ مسرت کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ ان کے حق میں فیصلہ آگیا۔ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، یہ لڑائی صرف ظلم کے خلاف تھی، خدیجہ نے مقدمے میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ بھی اداکیا۔
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...