... loading ...
دنیا بھر میں مردہوں یا خواتین تھکاوٹ دور کر نے کے لیے مساج کا سہارا لیتے ہیں جسے ماہر مساج تھراپسٹ ہاتھوں کے ذریعے پر سکون طریقے سے کر تے ہیں لیکن تائیوان میں تھکاوٹ دور کرنے کے لیے منفرد طریقہ ٔ مساج عام ہو رہا ہے۔اس طریقے میں مساج کے لیے چھری اور بغدوں کا استعما ل کیاجارہا ہے۔گزشتہ تیرہ برس سے یہ مساج تھراپسٹ ہاتھ میں چھریوں اور بغدوں کو پکڑ کر اپنے گاہک کی گردن اور کندھوں پر ایسے ضرب لگاتے ہیں کہ جیسے گوشت کاٹ رہے ہوں۔خاص مہارت اور محتاط طریقے سے وار کر تے یہ مساج تھراپسٹ کسی قسم کی غلطی نہیں کرتے اور گاہک بھی شکایت کے بجائے مطمئن ہو کر ہی ان کے پاس سے جاتاہے۔