وجود

... loading ...

وجود

پُرسان حال کوئی نہیں

هفته 24 جون 2017 پُرسان حال کوئی نہیں

اچھاہوگا کہ ملک کے اندر حکومتیں تمام تر خامیوں اور کمزویوں کے باوجود اپنی مدت پوری کریں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے آخری بجٹ بھی پیش کردیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاناما کیس اور جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد کیا منظرنامہ ہوگا ۔اور اُونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے؟۔ اصولی طور پر عوام ہی احتساب کرنیوالے ہیں لیکن بد قسمتی سے عوام بد عنوان اور مافیا سیاسی جماعتوں کے فریب میں مبتلا ہیں۔ عوام ہی بد عنوان لوگوں اور جماعتوں کو خود پر مسلط کرتے ہیں ۔ بلوچستان کے اندر بھی ایسا نقشہ ہے اور کوئی بڑی تبدیلی کے آثار آئندہ بھی دکھائی نہیں دیتے۔ بلوچستان حکومت نے بھی مالی سال2017-18 کا بجٹ پیش کردیا۔ یہ بجٹ3کھرب28ارب روپے سے زائد مالیت کا ہے جس میں 52 ارب 13 کروڑ روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ حکومت 52ارب روپے کا خسارہ سی پیک اور ریکوڈک سے پورا کرے گی۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس ایک سال کے اندر سی پیک آب و تاب پر آجائے گا اور کیا ریکوڈک بھی اس سال فعال ہوکر کمانا شروع کردے گا؟ حقیقت یہ ہے کہ ریکوڈک منصوبہ عضو معطل ہے۔ ٹھیتیان کمپنی عالمی ثالثی عدالت میں گئی ہے اس وقت تک اس کمپنی کو حکومت پاکستان کے خلاف برتری حاصل ہے اور حتمی فیصلہ کے بعد حکومت کو لینے کی بجائے دینے پڑیں گے۔ اور یہ بہت بڑی رقم ہوگی ،جو کمپنی کو ادا کرتے ہوئے حکومتوں کے ہوش اُڑ جائیں گے۔بہر حال کوئی بھی بجٹ برا نہیں ہوتا کہ اگر اس پر عملدرآمد ایمانداری سے ہو تو خامیاں اثر انداز نہیں ہوتیں۔ ضروری ہے کہ نئے منصوبوں اور اقدامات پر مقررہ میعاد کے اندر مربوط اور شفاف طریقے سے عمل کیا جائے۔ پیش ازیںبلوچستان حکومت نے35ہزار ملازمتوں کا اعلان کردیا تھا جس میں اب تک صرف چند سو ملازمتوں پر ہی بھرتیاں ہوسکی ہیں۔ چنانچہ موجودہ بجٹ میں 7971 مزیدنئی آسامیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گوادر کی ترقی اب تک مستقبل کے صیغوں میں لپٹی ہوئی ہے ۔سالوں سے بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان ہورہا ہے مگر منصوبے ہیں کہ پایہ تکمیل تک پہنچ نہیں پارہے ، نہ ہسپتال بن سکا نہ ہی بجلی پیدا کی جاسکی حتیٰ کہ گوادر کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے۔ شہر کو اطراف کے علاقوں سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی ہورہی ہے اور عوام ہزاروں روپے فی ٹینکر پانی خریدنے پر مجبو ر ہیں۔ کھارے پانی کو میٹھا بنانے کا پلانٹ لگااور تب سے اب تک خراب ہے ۔ اس بجٹ میںکھارے پانی کو میٹھا بنانے والے پلانٹ کا منصوبہ پھر شامل کر لیا گیا ہے۔ بلوچستان میں زراعت تباہی سے دو چار ہے۔ بلکہ تباہ ہوچکی ہے، ایسا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور زیر زمین پانی کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس جانب خاطر خواہ توجہ نہ ماضی اور نہ ہی اب دی جارہی ہے۔ صوبے میں بڑے ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔ مگر نا اہلی ، سست روی اور مستقبل کی منصوبہ بندی و ضروریات کا شعور نہ ہونے کی بنا ایسا نہ ہو پایا ۔ ٹی وی چینلز پر اشتہارات کے ذریعے بلوچستان حکومت نے بھی تعریف اور کامیابیوں کے پل با ندھ رکھے ہیں۔ گویا یہ باور کرایا جارہا ہے کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرلئے گئے اور باقی ماندہ مدت پوری ہونے تک صوبہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔ اس تناظر میں ظلم عظیم شہر کوئٹہ کے ساتھ ہورہا ہے۔ صوبائی دار الخلافہ ہونے کے باوجود یہ شہر جملہ مسائل سے دو چار ہے ۔ بجٹ سے قبل بڑی عجلت میں سڑکیں بنائیں گئیں۔ سچ پوچھئے کہ بجٹ کے دن تک یعنی15جون 2017 تک ان ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا۔ سڑکیں اُکھڑ گئیں جگہ جگہ گڑھے بن گئے انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال ہوا۔ اکثر جگہوں پر سڑکوں کو ہموار کرنے کی خاطر رولر تک چلا یا نہیںگیا۔ جناح روڈ شہر کی مرکزی شاہراہ ہے جو پچھلے دو ماہ سے مرمت کی غرض سے اکھاڑ دی گئی ہے، کچھ حصے پر تعمیر کا کام مکمل ہوا ہے تکمیل شدہ حصہ ناقص میٹریل اور بد عنوانی کی بد ترین مثال ہے۔ باقی ماندہ حصہ ابھی تک تعمیر نہیں کیاجاسکا ہے جو سنگین نوعیت کے حادثات کا باعث بنا ہوا ہے ۔ روز موٹرسائیکل سوار گررہے ہیں اب تک درجنوں افراد بری طرح زخمی ہوچکے ہیں حتیٰ کہ شہباز ٹائون کا ایک رہائشی حاجی نجم موٹر سائیکل گرنے کے باعث جاں بحق ہوا۔ حکومت اور انتظامیہ کو کوئی احساس ہی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری جب چین کے دورے سے آئے تو دورہ کی تفصیلات کیلئے صحافیوں کو بلایا۔ راقم نے موقع غنیمت جان کر وزیر اعلیٰ کی توجہ جناح روڈ کی بربادی اور حادثات کی جانب مبذول کرائی ۔ وزیراعلیٰ نے شہر کا دورہ کرنے کا کہا، مگر اس موقع پر پشتونخوامیپ کے ایک وزیر عبدالرحیم نے فوراً مداخلت کی اور کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، عوام کچھ زحمت برداشت کریں۔ شہر میں کتنا ترقیاتی کام ہورہا ہے اور کس معیار اور انصاف سے ہورہا ہے سے وزیر موصوف بے خبر نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ شہر کوئٹہ کی ’’درگت‘‘ بنی ہوئی ہے۔ اس شہر کا جیسے کوئی والی وارث نہیں ۔ عوام بے بسی کی مثال بنے ہوئے ہیں ۔سیاسی جماعتیں جو اسمبلی میں نہیں ہیں محض بیانات تک محدود ہیں ۔ حزب اختلاف پر مسلم لیگ نواز کی اتحادی ہونے کا تاثر نمایاں ہے ۔ان کی نگاہیں محض پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی خامیوں پر مرکوز ہیں ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن تو اول روز سے مرحوم ہے۔ پینے کا صاف پانی دن بدن کمیاب ہورہا ہے اب بھی ایک غالب آبادی پانی خرید رہی ہے۔ جگہ جگہ نجی ٹیوب ویل بنے ہوئے ہیں۔ یہ تعداد سینکڑوں میں ہیں جس کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح بہت تیزی سے گررہی ہے۔ نجی ٹیوب ویل ہر گزرتے دن کے ساتھ بن رہے ہیں ۔ پانی لے جانیوالے ٹینکر الگ مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ ہزاروں ٹریکٹر ٹینکر شہر کی سڑکوں پر دن رات دوڑتے نظر آتے ہیں ۔واسا اول شہریوں کو حسب ضرورت پانی دینے میں ناکام ہے، ان کے دھندے و کالے کرتوت الگ، دوئم بڑے پیمانے پر لوگوں نے غیر قانونی کنکشن لے رکھے ہیں مزید برآں اسی فیصد لوگ بل ادا نہیں کرتے۔بقول واسا کہ ان کی آمدن سالانہ پانچ کروڑ اور اخراجات ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے ہیں۔ تیس لاکھ کی آبادی میں رجسٹرڈ صارفین کی تعداد صرف 82ہزار ہے ۔ جس میں محض بیس فیصد صارفین بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔ نا دہندہ صارفین کے ذمے 85کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ ان میں 56کروڑ 35لاکھ روپے کے واجبات گھریلو صارفین جبکہ کمرشل صارفین کے ذمے بائیس کروڑ 29لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ سرکاری محکموں پربھی سات کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ گویا واسا بل وصول کرنے میں بھی ناکام ہے۔ دراصل شہری حکومتوں کی کوئی وقعت ہی نہیں ۔ترقیاتی فنڈز ایم پی ایز کے ذریعے خرچ ہو رہے ہیں۔ غرضیکہ حکومت ایک دار الخلافہ کو مسائل سے نہیں نکال سکی تو عوام پورے صوبے کی ترقی کا کیسے یقین کر یں گے ۔ پچھلے بجٹ میں شہر کوئٹہ میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کی خاطر10ارب روپے کی لاگت سے پٹ فیڈر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یعنی یہ کہ نصیرآباد سے پائپوں کے ذریعے کوئٹہ کو فراہمی آب کا منصوبہ پیش کیاگیا ۔مابعد اس منصوبے کی بازگشت سنائی نہ دی گئی ۔حکومت وضاحت کرے کہ اس منصوبے کا کیا بنا؟ شہر کوئٹہ میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کی خاطرایک بڑا منصوبہ مکمل کیا جاچکا ہے۔جس کے لئے اڑھائی ارب روپے مختص کئے گئے تھے ۔ چنانچہ منصوبہ مسائل میں گھرے شہر کے لئے بجائے خود ایک اور سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ گویا شہر کی شاہرا ہیں مزید تباہی سے دو چار کرد ی گئیں۔ منصوبے سے نکاسی آب کا مسئلہ تو حل نہ ہو سکاالبتہ اب ان سیوریج لائنوں کو خود دیکھ بھال اور صاف کرنے کی ضرورت آن پڑی ہے۔ ان نالوں پر رکھے سیل کے ٹوٹنے سے روز حادثات ہو رہے ہیں ۔ گویاشہر اور شہریوں سے ظلم ہوا ہے ، لہذا مجاز اداروں کو اس کی باز پُرس بہر حال کرنی چاہیے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امن وامان کیلئے14فیصد اضافہ کیا گیا اس مد میں30ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چنا ں چہ بلوچستان میں مفاہمت کی فضاء پیدا ہوگی تو لا محالہ یہ بڑی رقم صوبے کی ترقی و خوشحالی پر خرچ ہوگی ۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس شہر اور صوبے کو پُرسان حال کی ضرورت ہے ۔
٭٭……٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر