وجود

... loading ...

وجود

اور مشتاق نگاہوں کی سنی جائے گی

جمعرات 08 جون 2017 اور مشتاق نگاہوں کی سنی جائے گی

ملک کی سب سے بڑی عدالت  میں پانامہ کیس کی تحقیقات شروع ہوئیں تو  بہت لوگوں کو زباں ملی۔ اہل وابستگی اور چند مطلقہ افراد کی جانب سے  عدالتی کاروائی پر حرف زنی کا نیا سلسلہ چلا۔ یہ کوئی ان ہونی نہیں کہ عدلیہ کے باہر میڈیا والے ساری دنیا میں سرکس لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں۔متعلقین عام طور پر فیصلہ آنے پر اپنی مختصر سی رائے کا اظہار کرکے چل پڑتے ہیں۔مغرب کا معاشرہ راز داری اور احتیاط کا معاشرہ ہے۔امریکہ اور شاید برطانیہ میں تو ملزم کو گرفتاری کے وقت بہ بانگ دہل پولیس یہ جتلادیتی ہے کہ اس موقعے پر خاموش رہنا اس کا قانونی حق ہے ۔ اس موقع پر اس کا کچھ کہنا  پولیس کو اس بات کا مجاز ٹہراتا ہے کہ وہ عدالت میں اسے بطور گواہی اس کے خلاف استعمال کرے(امریکہ میں  اعلی عدالتوں نے پولیس کی جانب سے Miranda warning نہ دیا جانا ان کے آئین کی پانچویں اور چھٹی ترمیم کی سراسر خلاف ورزی گردانا)۔پاکستان میں افتخار چوہدری کے زمانے سے نہ صرف  دوران مقدمات عدالتوں میں  بنچ کی جانب سے  رائے زنی عام ہوگئی بلکہ وہ امیر مقام تو باقاعدہ   مقدمات میں پیش ہونے والے افسران کی تحقیر و تضحیک پر اتر آتے تھے۔  یہ بھی کچھ اچھنبے کی بات نہیں کہ عدالت  سے وابستہ اعلی مرتبت جناح صاحب کی تصویر کی مانند  اہل معاملہ  کو بے اعتباری اور بے بسی سے تکتے رہیں اور کچھ نہ کہیں  ۔جسٹس ایم آر کیانی کے عدالت میں ارشادات کو کون بھول سکتا ہے ۔ان کا تعلق براہ راست مقدمے سے کم اور ان کی بزلہ سنجی سے زیادہ ہوتا جس سے عدالت  میں ماحول کی گرانی کچھ دیر کو ہلکی ہوجاتی تھی مگر جسٹس کارنیلس، دوراب پٹیل اور اجمل میاں  سنتے بہت کچھ تھے مگر جو کچھ کہنا ہوتا تھا اس کا اظہار صرف  فیصلوں میںکیا کرتے تھے۔افتخار چوہدری کے زمانے میں بے پایاں  فروغ پانے والی اس مقدس عدالتی بدعت کا نتیجہ یہ نکلا کہ اہل سیاست  جن کوروزگار فقیر اپنے شہید لیڈر،اپنے مشہور چیرمین اور اپنے  پیکر دیانت اور ترجمان ترقی و کمال  محاسبے کی بھٹی میں کندن بنے وزیر اعظم کی بے جا تعریف  او ر بے دریغ تحسین پر منحصر ہوتا ہے۔ وہ عدالتی کاروائی پر دن میں سحری کا ڈھول عین عدلیہ کی عمارت کے سامنے بجانے لگتے ہیں۔وہ تو شکر ہے کہ ابھی اس  قبیلہء   کاسہ لیساں   میں فوزیہ مغل صاحبہ شامل نہیں ہیں جن کی سوانح عمری ’’ امیر شہر‘‘ کے سرورق    پر   عہد حاضر کا  عمر ؓ فاروق  ( شہباز شریف) کو بتایا گیا ہے۔

اب کی دفعہ معاملہ کچھ بگڑ سا گیا ۔ کراچی کے ایک بہاری سیاست دان جنہیں پنجاب سے سینٹری  جھونگے میں ملی  ہے ۔ معزز جج صاحبان   کو   لالو پرشاد یادو کی تقلید میں کچھ ذرا کھل کے ہی دھمکی دے گئے۔موصوف کے 20   ٹھکانوں پر  جب ہزار کروڑ روپے کی بے نامی کاروباری    لین دین  کے حوالے سے ٹیکس چوری  کو پکڑنے کے لیے چھاپا مارا تو    وہ چیخ اٹھے کہ سسری بے جے پی میں یہ ہمت نہیں کہ وہ لالو کی آواج کو دبا سکے۔ لالو کی  آواج کو دبائیں گے تو دیش بھر میں کروڑوں لالو نکلیں گے ۔تم کتنے لالو مارو گے ،ہر کھولی سے لالو نکلے گا ۔میں گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ۔کل ہم پاور میں ہوں گے تو ان ٹیکس کرمچاریوں کو دلی کے چوہے بھی  اپنے بلوں میں شرن استھان ( پناہ )نہیں دیں گے۔
عدالت اور ہمارے تحمل مزاج ، ہر دل عزیز،بردبار وزیر اعظم سبھی اتنے ناخوش ہوئے کہ بے چارے نہال بے حال ہوگئے۔ وہ تو شکر ہے کہ رانا ثنا اللہ جنہیں پنجاب کا ڈونلڈ ٹرمپ  کہا جاتا ہے انہوں نے  بھائی جان کو  سمجھایا کہ غریب  نوابوں کا بٹیر صف شکن ہے۔زیادہ بول گیا۔  سینٹری ،بنیادی رکنیت  اور بہادر آباد میں فوج داری مقدمہ ، اب کیا غریب کی جان لیں گے۔   جیسی تیسی انگریزی میں   تین طلاق قسم کا سینٹ سے استعفی واپس لیا گیا مگر پھر بھی  کوئی دن ہے کہ عدالت ان سے پوچھ لے گی کہ مار دیا جائے کہ چھوڑ دیا جائے۔بول تیرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈیمی کے ڈی جی جناب سہیل ناصر نے ایک مقالہ عدالت عالیہ کو بھیجا تھا کہ مغرب کے عدالتی نظام میں جس طرح بطور سزا   کمیونٹی سروس کا    تصور عام ہے  ایسا ہی سزا کا   نظام پاکستان میں بھی اپنا مفید ثابت ہوگا  ۔پندرہ سے اٹھارہ برس کے وہ افراد جو جرائم میں ملوث ہوں انہیں جیل میں قید رکھنے سے بہتر ہے کہ انہیں مغرب کی طرح  23 اقسام کی وہ  سزائیں دی جائیں جس سے  نہ صرف انہیں معاشرے  میں دوبارہ صحت مند انداز میں جڑ جانے کا موقع ملے بلکہ ان کے دل میں محنت کی عظمت  اور رزق حلال کا واضح تصور پیدا ہو۔ان سزاوئں میں شاہرائوں اور پارکوں کی صفائی،تعلیمی اداروں میں اپنے جرم کے متعلق منفی اثرات کا بیان،جو ایک طرح
سے  Public Shaming

میں شمار ہوتا ہے۔ریپئر ورک، دفاتر میں کام،دیواروں پر درج نعروں کی صفائی قسم کے کام شامل تھے۔
امریکہ میں  ایک بہت بدزبان، مغرور اور گلیوں کی شہزادی سے دولت مند بنی ایک خاتون ہوتی تھیں لیونا ہیمسلے۔لوگ اسے امریکہ میں ملکہء کمینگی  Queen of Mean کہتے تھے۔یہ تو آپ کے علم میں ہوگا کہ ہر سال امریکہ میں ٹیکس ریٹرن بھرنے کی ڈیڈ لائن پندرہ اپریل ہوتی ہے ۔وہاں سب سے پہلا  جمع شدہ  ٹیکس ریٹرن جو  دھڑلے سے شائع کیا جاتا ہے وہ امریکی صدر کا ہوتا ہے۔ اس ریٹرن کے شائع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہر معاشرے میں جو  نہلے دہلے  ہوتے ہیں  اور جنہیں قانون شکنی میں ایک چھچھورا سا احساس تفاخر محسوس ہوتا ہے وہ صدر کی جانب سے قانون کی پابندی  اور اس کی اس اشاعت عام کی وجہ سے  دھول چاٹتے رہ جاتے ہیں۔لیونا ہیمسلے  پر  سن1989  میں ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں گواہی کے دوران اس کی کسی ملازمہ نے یہ گواہی دے دی کہ وہ یعنی لیونا ہیمسلے اکثر یہ کہتی ہوئی سنی گئی کہ ٹیکس چھوٹے افراد ادا کرتے ہیں۔بس کیا تھا عدالت کواس نتیجے پر پہنچی کہ اس کی انا کو چکنا چور اور اس کے غرور کو خاک بر داماں کرنے کے لیے لازم ہے کہ جرمانے اور قید کے علاوہ اسے کمیونٹی سروس کی سزا بھی دی جائے چنانچہ   اس متکبر یہودن  کو  کچھ عرصے کے لیے ذہنی امراض کے ایک ادارے کے فرش اور ٹوائلیٹ کی صفائی کا عظیم فریضہ سونپ دیا گیا ۔
امریکہ میں ایک اور بہت مشہور سنگر اور ان کی ان سے زیادہ مشہور گلوکارہ دوست ریحانہ کا مقدمہ جب عدالت میں آیا تو موصوف  پر الزام تھا کہ انہون نے ریحانہ پر جسمانی تشدد کیا۔عدالت نے انہیں سن 2009 میں سزا دی کہ وہ پولیس کی گاڑیاں دھوئیں گے،تھانوں کے فرش کی مومی پالش کریں گے۔پارکوں کی صفائی بھی کریں گے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ نوے  کی  دہائی کی مشہور سیاہ فام ماڈل نومی کیمپبل کا ہوا ۔خاتون نے امریکہ میں اپنے قیام کے دوران ملازمہ کو اپنا سیل فون کھینچ کر دے مارا

۔عدالت نے پانچ دن کے لیے ٹوائیلیٹ کی صفائی کی سزا دی۔ایسے ہی ایک برطانوی گلوکار بوائے  جارج  جو کچھ کچھ بیگم نوازش علی کی قبیل کے تھے ۔امریکہ میں اپنی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی جھوٹی رپورٹ کرا بیٹھے تفتیش پر جھوٹے ثابت ہوئے تو عدالت نے پولیس کا وقت ضائع کرنے پر    انہیں نیویارک کی سڑکوں پر جھاڑو لگانے کی سزا اور خود جو بہ بانگ دہل کوکین کا نشہ کرتے ہیں اس کے خلاف  منشیات سے چھٹکارے کے مرکز پر اس کے مضمرات پر لیکچر دیں یہ Public Shaming   کے زمرے میں آنے والی
بالکل ایسی سزا ہے جومشرق وسطی کی کوئی شرعی عدالت  مشہور پورن اداکارہ کرنجیت کور المعروف سنی لیونے کو دے کہ وہ خواتین کو پردے کی اہمیت  پر لیکچر دے۔اسی طرح ایک اداکارہ   لنڈسے لوہان جن کے بارے میں اب گاہے بہ گاہے یہ غلغلہ بلند ہوتا رہتا ہے کہ وہ مشرف بہ اسلام ہوگئی ہیں۔انہیں چوری اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے جرم میں ایک مردہ خانے اور بوڑھی خواتین کی صفائی کا سزا دی گئی۔دنیا بھر میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن کم کردیشیان کے میاں کیانے ویسٹ نے  (جن سے دنیا مرد کے مرد مشترکہ یک زبان ہوکر نفرت کرتے ہیں ) پچھلے   ماہ کسی فوٹو گرافر پر حملہ کردیا  تھا انہیں 250  گھنٹے کمیونٹی کی وہ سزا دی گئی جس کا انتخاب وہ خود کریں گے۔اب دیکھئے کیاہو۔
ان تٖفاصیل اور تصاویر سے مراد یہ ہے کہ مملکت میں جو اہلیان بست و کشاد  تفاخر وابستگی کی وجہ سے قانون شکنی اور بد احتیاطی کا چلن عام ہوچلا ہے اور جس طرح ہر کس و ناکس  مملکت میں آقا و مختار بن بیٹھا ہے اس روش کو بدلنے کے لیے کمیونٹی سزا کی ابتدا سپریم کورٹ چاہے تو  در پیش مقدمات  سے ہی کرسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر