... loading ...
بانی ایم کیو ایم کتنے طاقتور تھے، اس کا اندازہ کراچی کے شہریوں کو بخوبی ہے۔ ان کے ایک اشارے پرسارا شہر بند ہوجاتا تھا اور دن کو رات اور رات کو دن کہا جاتا تھا۔ وہ کراچی کا حقیقی معنوں میں ڈان تھا ۔اگر تاریخ دیکھی جائے تو ان کے حواری بھی اتنے طاقتور تھے کہ وہ زمین پر خدا کہلاتے تھے ،کراچی میں ہڑتال کرانا بانی متحدہ اور ان کے حواریوں کے لیے چٹکی کا کھیل تھا ۔ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ بانی متحدہ کبھی کراچی سے لاتعلق کر دیا جائے گا؟ کبھی کسی نے تصور کیا تھا کہ ان کی پارٹی کے سرکردہ رہنما یہ کہیں گے کہ بانی متحدہ نے ہزاروں افراد قتل کرائے؟ بہرحال یہ سب مکافات عمل ہے جس سے ایم کیو ایم اور بانی متحدہ گزر رہے ہیں اب کوئی بانی متحدہ کی الٹی سیدھی باتوں پر مشتمل دو تین گھنٹے کی تقریر سننے والا نہیں ہے، اب ماحول تبدیل ہو گیا ہے ۔ اور اب بانی متحدہ کے احکامات کے بغیر کراچی چل رہا ہے۔ بانی متحدہ پر ویسے تو درجنوں مقدمات درج ہیں لیکن پرویز مشرف نے جب این آر او دیا تو اس میں بانی متحدہ اور ان کے حواریوں پر قائم12 ہزار مقدمات خارج کر دیے گئے اور ان کی فائلیں محکمہ داخلہ میں تعینات ڈپٹی سیکریٹری جوڈیشل رومانا صدیقی نے غائب کر دیے بعد میں وہی رومانا صدیقی کے انتظامیہ اور عدلیہ سے الگ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ نے مالی بے قاعدگیوں پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا۔ بانی متحدہ پر اہم مقدمات تو خارج ہوگئے لیکن کے ای ایس سی کے ایم ڈی ملک شاہد حامد کے قتل کا کیس خارج نہیں ہوسکا۔ ملک شاہد حامد کی اہلیہ بیگم شہناز حامد خود سی ایس ایس افسرتھیں اور گریڈ 21 میں ریٹائرڈ ہوئیں، انہوں نے ہمت اور غیرت کرکے اپنے شوہر کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ،اپنے اکلوتے بیٹے عمر شاہد کو بھی سی ایس ایس کرایا اور وہ پولیس میں ایس ایس پی بن گئے ۔ان کی کوشش اور انتھک محنت کے باعث صولت مرزا کو پھانسی پر چڑھوایا۔ بانی متحدہ نے دن رات کوشش کی ، دھمکیاں دیں لیکن صولت مرزا کو نہ بچایاسکا اور بلآخر صولت مرزا پھانسی چڑھ گیا۔ صولت مرزا ایم کیو ایم کا پہلا اور آخری سرکردہ رہنما تھا جس کو تمام ثبوت کی بنا پر سزائے موت دی گئی۔ یہ کیس این آر او کی فہرست میں شامل نہ ہوسکا حالانکہ پرویز مشرف، عشرت العباد، فاروق ستار، آفتاب احمد شیخ، وسیم اختر، عبدالرئوف صدیقی نے ہر طرح کی کوشش کر دیکھی لیکن بیگم شہناز حامد کی ہمت اور استقامت کے باعث سب ناکام ہوگئے۔ صولت مرزا کو سینٹرل جیل سے سول اسپتال علاج کے لیے لانے کی حکمت عملی بنالی گئی لیکن بیگم شہناز حامد ہر مورچے پر ایک بہادر، نڈر کمانڈر کی طرح لڑتی رہیں اور ایم کیو ایم کا یہ منصوبہ ناکام ہوگیا اور صولت مرزا سول اسپتال داخل نہ ہوسکا ۔منصوبہ یہ تھا کہ جیسے ہی صولت مرزا سول اسپتال لایا جاتا مسلح افراد سول اسپتال پر حملہ کرتے اور صولت مرزا کو چھڑا کر لے جاتے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ اس کیس کا دوسرا اہم ملزم منہاج قاضی تھا وہ کراچی میں رہ کر دہشت گردوں کا سرپرست بنا ،نائن زیرو کا انچارج بن گیا ،دہشت گرد ونگ کا سربراہ ہوگیا لیکن قدرت کا کمال دیکھیں کہ منہاج قاضی بھی گرفتار ہوگیا، اس دن ایم کیو ایم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ منہاج قاضی نے بھی وہی اعتراف کیا جو صولت مرزا نے دوران تفتیش اور پھانسی کے پھندے پر چڑھنے سے پہلے کیا ،یوں یہ واضح ہوگیا کہ ملک شاہد حامد کو براہ راست بانی متحدہ کے حکم پر قتل کیا گیا۔ ملک شاہد حامد کو قتل کیوں کیا گیا؟ یہ ایک تفصیلی رپورٹ ہے جو ’’وجود ‘‘ میں جلد شائع کی جائے گی۔ اب منہاج قاضی کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ انہیں بانی متحدہ کا حکم تھا کہ ملک شاہد حامد کو قتل کیا جائے اور اس نے صولت مرزا اور ساتھیوں سے مل کر ملک شاہد حامد کو گھر سے نکلتے وقت قتل کر دیا۔ اس اعتراف کے بعد منہاج قاضی اب اپنے منطقی انجام تک جا رہے ہیں۔ اب کیس کا اہم ترین موڑ آگیا ہے ۔وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے نے سب سے پہلے برطانیہ سے رابطہ کیا ۔برطانیہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس چلایا،بعد میں منی لانڈرنگ کیس میں بانی متحدہ کو شامل تفتیش کیا مگر جب بھارت کا کردار سامنے آیا تو برطانیہ حکومت اور ایم آئی سکس نے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی اور یوں دونوں اہم مقدمات داخل دفتر کر دیئے گئے مگر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مایوس نہیں ہوئے اور انہوں نے انٹرپول سے رابطہ کیا۔ پہلے انٹر پول نے بھی برطانوی حکومت اور اداروں کی طرح ٹال مٹول سے کام لیا مگر جب ملک شاہد حامد کے قتل کیس کے بارے میں بتایا گیا اور تفصیلی بریفنگ دی گئی تو انٹرپول حکام چونک گئے اور بلآخر تیار ہوگئے کہ اگر صولت مرزا اور منہاج قاضی نے عدالت میں اعترافی بیان دیا ہے کہ ان کو بانی متحدہ نے کہا تھا کہ ملک شاہد حامد کو قتل کیا جائے تو پھر وہ اس عدالتی ا عترافی بیان پر بانی متحدہ کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کریں گے اور پھر ان کو پاکستان لے جاکر مقدمہ چلایاجائے ،اس پر وفاقی وزارت داخلہ نے ہامی بھری اور اب وفاقی حکومت اور حکومت سندھ بانی متحدہ کے خلاف ملک شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا اور منہاج قاضی کے اعترافی بیان کی کاپیاں اور دیگر شواہد جمع کر رہے ہیں ا ور پھر 22 اگست 2016 کو پریس کلب کے سامنے کی گئی تقریر میں نجی ٹی وی چینلز پر حملوں کی ایف آئی آر کی کاپیاں اور شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں جس کی تفصیلات ’’وجود‘‘ نے حاصل کرلی ہیں۔ اب صوبائی محکمہ داخلہ سندھ انٹرپول کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرے گا کہ بانی متحدہ کو گرفتار کرکے حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے یہی وارنٹ وفاقی حکومت انٹرپول کو بھیجے گی۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...