وجود

... loading ...

وجود

ہندوستان کا کشمیر دشمن میڈیا

بدھ 17 مئی 2017 ہندوستان کا کشمیر دشمن میڈیا


قلم کا تقدس مسلَّم الثبوت ہے اور اسی وجہ سے اہل دانش اہل قلم سے محبت کرتے ہیںمگر اب قلم بکتا ہے،خریدا جا سکتا ہے ،جھوٹ لکھتا ہے،کذب و افتراء گڑھتا ہے،بہتان تراشی سے کام لیتا ہے ،سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کے قالب میں ڈھالتا ہے ،لائق کو نالائق اور نالائق کو لائق کا روپ بخشتا ہے،اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل قرار دیتا ہے اور تو اور دن کو رات اور رات کو دن بنا کر پیش کرتا ہے اور یہ قلم نہیں قلمکار کرتا ہے ۔ قلمکار اور دانشور یہ ناقابل معافی جرم نہ صرف تحریراََ انجام دیتا ہے بلکہ یہ اب ’’نوکِ قلم ‘‘کے ساتھ ساتھ اپنی ’’زہریلی زبان‘‘ بھی کارپوریٹ ورلڈ کو سستے داموں بیچ کر تاریخ انسانیت کو رسوا کرنے پر کمر بستہ نظر آتا ہے ۔ہندوستان میں چند سال قبل تک سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے علاوہ پرائیویٹ میڈیا صرف اخبارات تک محدود تھا ،اب سینکڑوں نیوزچینلزبھی ہیںجا کے دفاتر میں بیٹھے نیوز ریڈروں،تجزیہ نگاروںاور پینلسٹوں اور ہزاروں اخبارات میں لکھنے والے ہزاروں قلمکاروں کی کشمیرکے لوگوں کے حوالے سے ذہنیت میں کوئی بڑا اور بنیادی فرق نہیں ہے ۔دونوں اس قدر جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان گذرتا ہے اور المیہ یہ ہے کہ یہ سب ’’ملکی سالمیت اورقومی مفاد‘‘کے نام پر کیا جاتا ہے ۔گویا ملکی سالمیت اورقومی مفاد میں جھوٹ لکھنا اور بولنا نہ صرف جائز ہے بلکہ یہ نہ گناہ ہے نہ ہی کوئی عار یا عیب ۔
دورِ حاضرکے بعض قلمکاروں اور صحافیوںکے مقابلے میں گوبلز خواہ مخواہ بدنام ہے،ان کی حالت دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ یہ گوبلز کے بچے نہیں بلکہ خود گوبلز کا ہی خون ان کی رگوں میں دوڑتا ہے ۔ 1947ء میں بھارت کی جغرافیائی سرحدیں بے شک انگریزوں کے تسلط سے آزاد ہو گئیں مگر ’’غلامانہ سوچ و تہذیب ‘‘کے اثرات ان پر پون صدی گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک موجود ہیں ۔یہ نہ صرف اپنے متعلق جھوٹ بولتے ہیں بلکہ نچلی ذات کے ہندوؤں، مسلمانوں ،سکھوں ،عیسائیوں اور تمام غیر برہمنوں سے متعلق سچ نہ بولنے کی گویا انھوں نے قسم کھا رکھی ہے ۔کشمیراور کشمیری مسلمانوں کے متعلق ہندوستانی میڈیا نا صرف بدترین جھوٹ بولتا ہے بلکہ یہ لوگ اب ایک طرح کے چڑچڑا پن اور فرسٹریشن کے بھی شکار نظر آتے ہیں ۔یہ بے شرم تاریخ بھی جھوٹ لکھتے اور بولتے ہیں۔پوری دنیا جانتی ہے کہ تقسیم برصغیر کے وقت جموں و کشمیر مع آزاد کشمیر بشمول گلگت بلتستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست تھی ۔جس کا حاکم مہاراجہ ہری سنگھ تھا ۔جس کی اپنی کرنسی تھی اورجس کی اپنی فوج اور پولیس تھی ۔دوقومی نظریے کا اطلاق ان ریاستوں پر تھوپ دیا گیا اس لئے کہ بعض ریاستیں1947سے قبل ہندوستان کا حصہ نہیں تھیں ۔ہری سنگھ کو لاکھوں انسانوں کی مرضی کے خلاف فیصلہ لینے کا مینڈیٹ نہیں تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ مہاراجہ کے وزیر اعظم رام چند کاک الحاق کے خلاف تھا ۔باوجود اس کے کہ مہاراجہ نے فیصلہ لیکر پورے خطے کو تباہ و برباد کر دیا ۔نہرو ،ہری سنگھ اور شیخ عبداللہ نے اپنی پسند اور انا کے لئے نہ صرف کشمیری قوم کو بَلی کا بکرا بنا دیا بلکہ پورے برصغیر کے امن و سکون کو داؤپر لگا کر کئی مرتبہ ’’جنونی لیڈروں‘‘کے ذریعہ تاراج کرادیا۔
لکھا پڑھایہ بے شرم طبقہ ان تین خاندانوں کی ملی بھگت اور غلط فیصلے کا تجزیہ کرتے ہو ئے کشمیریوں اور ہندوستانیوں کو اس کے تباہ کن اثرات سے باخبر کرتے ہو ئے عوام کو انہیں اپنے ووٹ کے ذریعہ رد کرکے سبق دینے کے بجائے اس جدید دور میں بھی اس کی لیپا پوتی کرتے ہو ئے اس کو حق بجانب ثابت کرتا ہے ۔ایسے صحافی اور دانشورانسانیت کے ماتھے کا جھومر نہیں بلکہ کلنک ہوتے ہیں ۔المیہ یہ کہ 1947 سے لیکر اب تک بھارت کا عقل مند انسان پوری ایک آزاد مگرکمزور قوم کو اسی طرح اپنا غلام سمجھتا ہے جس طرح انگریز وں نے انہیں اپنا غلام مان لیا تھا۔اس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ1947 کے ان پڑھ اور 2017ء کے لکھے پڑھے لوگوں کے فہم و ادراک میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ہے بلکہ جدت و ندرت کے نام پریہ اگلوں سے بھی گیا گزرا ہے ۔اس جھوٹ اور فریب کا نظارہ آپ دن رات کے پورے چوبیس گھنٹوں میںہندوستان کے سینکڑوں نیوز چینلز پر ملاحظہ کر سکتے ہیں اور ہزاروں اخبارات میں پڑھ سکتے ہیں ۔الحاق کے تاریخی فراڈ کے بعد اب آپ 1990ء کے بعد سے لیکر اب تک کے حالات وواقعات کی رپورٹنگ دیکھ لیں تو آپ کے پاس سوائے ماتم کے اور کوئی صورت باقی نہیں بچتی ہے ۔انھوں نے 1987ء کے فراڈ الیکشنوں پر صرف اس لئے جھوٹ لکھااور بولا کہ ان کے نزدیک یہی قومی مفاد تھا اور اب گزشتہ اٹھائیس برس سے یہ لوگ مکمل جھوٹ بول بول اور لکھ لکھ کر اپنی قوم کی خد مت میں پوری مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہیں تھکتے ۔
جھوٹ بولنا ،تحریف کرنا اور کشمیریوں پرتہمتیں دھرنابھارت کے جمہوری ستون کا فرض عین قرار پا چکا ہے ۔ہر رات شام ڈھلتے ہی کشمیر کے حالات اور عوامی جذبات سے نا آشنا خود ساختہ دانشور درجنوں ٹیلی ویژن چینلز پر بیٹھ کر چیخنے کا آغاز یہ سوچ کر کرتے ہیں کہ آج کشمیریوں کی خوب خبر لینی ہے ۔چند ایک انتہائی نرم لہجے میں گفتگو کرتے ہو ئے نصیحت آموز بھاشنوں میں مغز ماری کرتے ہیں ۔این ڈی ٹی وی ہو یا ٹائمز نو، زی نیوز ہو یا انڈیا ٹوڈے ،ہندوستان ٹائمز ہو یا ٹائمز آف انڈیا یا کوئی اور چینل یا اخبار تاریخ اور تحریک کشمیر سے متعلق جھوٹ بولنا ان کی طبیعت بن چکی ہے ۔کبھی تحریک آزادی کشمیر کو پاکستانی اُکساوا قرار دیتے ہیں اور کبھی پیسے کا کھیل ۔کبھی چین اس کے کھیل میں شامل نظر آتا ہے اور کبھی عرب ممالک کے درہم و دیناردکھائے جاتے ہیں ۔المیہ یہ کہ ایک سیاسی مسئلے کو خود بھارت کے وزیر اعظم اقوام متحدہ میں لے گیا اور دنیا کو گواہ بنا کر کشمیریوں کو سیاسی اور پیدائشی حق دینے کا اعلان کیا،اسی وعدے کے ایفاء کا جب کشمیری لوگ مطالبہ کرتے ہیں تو بھارت کے نزدیک ’’مطالبہ‘‘کرنا پاکستانی اکساوا قرار پاتا ہے ۔
بھارت بھر کے عوام کے دماغوں میں ’’جھوٹے صحافیوں‘‘نے نہ صرف یہ بات بٹھا دی ہے کہ کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ ہے بلکہ بھارت ہی کی بات اوروعدہ کشمیریوں کی زبان سے دہرانا اتنا بڑا جرم بن چکا ہے کہ’’ افسپا‘‘ کی تلوار کے بل پر انہیں قتل کرنا بھی جمہوری ہندوستان کی خدمت ہے ۔یہ جرم بھارت کی سیکولر کتاب میں اتنا بڑا ہے کہ ٹاڈا اور پوٹاکے ذریعے بھارت کی ایجنسیاں جسے چاہے دہشت گرد قرار دیکر موت کے گھاٹ اتار سکتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اب میڈیا نے بھارتی عوام اور دانشور طبقے کا بھی ذہن اس قدر متاثر کردیا ہے کہ وہ ’’سنگ بازوں‘‘کو بھی’’ عسکریت پسندوں‘‘کے طریقے پر نپٹنے کی وکالت کرتے ہو ئے صاف صاف ’’قتلِ عام‘‘ کاروادار نظر آتاہے ۔یہ نام نہاد دانشور اور صحافی اس قدر سنگدل واقع ہو ئے ہیں کہ ایک لاکھ انسانوں کے قتل عام کے بعد بھی ان کا پیٹ نہیں بھرا ہے ،نہ ہی ان کے نزدیک دس ہزار لا پتہ انسان کوئی مسئلہ ہے ،نا ہی ہزاروں ماؤں بہنوں کی عصمتیں تارتار ہونا کوئی شرمندگی کی بات ہے حتیٰ کہ ان کے نزدیک طلباء و طالبات کو پیلٹ شوٹنگ کی زد میں لاکر آنکھیں چھین لینا قابل گرفت تو درکنار قابل بحث بھی نہیں ہے ۔
بھارت کے ان صحافیوں اور ٹیلی ویژن اینکروں کو شیخ عبداللہ کے اپنے دور میں’’ مطالبہ آزادی‘‘ سے لیکر سید علی گیلانی کے مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے تک ہر جگہ صرف اور صرف پاکستانی پیسہ نظر آتا ہے ۔عسکری نوجوان تو ان کے نزدیک ’’بھاڑے کے ٹٹو ‘‘ہیں ہی،سنگ باز تو سنگ باز، پر امن احتجاج اور جلوس کی بھی اجازت نہیں ہے اور جب لوگ امتناعی احکامات نظرانداز کرتے ہو ئے سڑکوں پر نکل آتے ہیں تو اس پر بھی پاکستانی بہکاوے کی مہر ثبت کر دی جاتی ہے ۔سید صلاح الدین اور شبیر احمد شاہ نہیں ،بھارتی آئین کے عین مطابق اگر ایم ،ایل،اے انجینئر عبدالرشید بھی مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرے تو ٹیلی ویژن چینل پر نالائق اور نااہل اینکر علمی جواب دینے کے بجائے فرسٹریشن کا شکار ہو کر آن ائر پروگرام میں ہی ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے ۔اسی طرح کشمیر کے معروف صحافی اور قلمکار سید شجاعت حسین بخاری بھارت کے مریض ذہنیت کے حامل صحافیوں کو یہ بات سمجھاتے سمجھاتے مایوس ہو جاتے ہیں کہ کشمیر میں بھارتی سرکار کو بات چیت حریت سے کرنی چاہیے نہ کہ مین اسٹریم سے، جبکہ وہ مین اسٹریم کے ساتھ مصروف رہنے پر بچوں کی طرح ضد کرتے ہو ئے نظر آتے ہیں ۔جس پر شجاعت صاحب یہ سوال پوچھتے ہیں کہ دہلی کو مین اسٹریم کے ساتھ سرے سے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے تو ان سے مذاکرات چہ معنی دارد؟اب اگر یہی صحیح ہے تو مسئلہ حل کیوں نہیں ہوتا ہے ؟جبکہ سچائی یہ ہے کہ دہلی اور مین اسٹریم کو مذاکرات کیا کرنے ہیں، مین اسٹریم دلی ہی کے صدقے کشمیرمیں کھڑی ہے !ویسے بھی دلی میں مقیم اینکروں اور ایڈیٹروں سے کیا شکوہ ،خود کشمیری لیڈران بھی جھوٹ بولتے ہوئے اسی میدان کے ماہر کھلاڑی نظر آتے ہیں ۔کوئی کشمیر میں آزادی مانگنے والوں کو پانچ فیصد قرار دیتا ہے ۔کوئی انہیں پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتا ہے ،کوئی مفادات کے حصول کا مارا ہوا جبکہ کشمیری مین اسٹریم والے تحریک کی حقیقت اور عوامی خواہشات سے بخوبی واقف ہیں مگر سچائی زبان پر لانے سے انھیں اپنے ہی پیٹ پر لات مارنا اسی طرح نظر آتا ہے جس طرح بھارت کے میڈیا والوں کو۔ اور یہی وجہ ہے کہ پیٹ کے پجاری جھوٹ بولنا بھی عبادت سمجھتے ہیں ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر