... loading ...
ٹیپو سلطان(10نومبر 1750۔4 مئی 1799ء) ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے آخری حکمران تھے۔ آپ کا پورا نام فتح علی ٹیپو تھا۔ آپ نے اور آپ کے والد سلطان حیدر علی نے جنوبی ہند میں 50 سال تک انگریزوں کو روکے رکھا اور کئی بار انگریز افواج کو شکست فاش دی۔ آپ کا قول تھا۔
”شیر کی ایک دن کی زندگی‘ گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے“
آپ نے برطانوی سامراج کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت فراہم کی اور برصغیر کے لوگوں کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرنے کے لیے سنجیدہ و عملی اقدامات کیے۔ سلطان نے انتہائی دورس اثرات کی حامل فوجی اصلاحات نافذ کیں صنعت و تجارت کو فروغ دیا اور انتظامیہ کو از سر نو منظم کیا۔ سلطان کو اس بات سے اتفاق تھا کہ برصغیر کے لوگوں کا پہلا مسئلہ برطانوی اخراج ہے۔ نظام حیدرآباد دکن اور مرہٹوں نے ٹیپو کی طاقت کو اپنی بقا کے لیے خطرہ سمجھا اور انگریزوں سے اتحاد کرلیا‘ میسور کی آخری جنگ کے دوران جب سرنگا پٹم کی شکست یقینی ہوچکی تھی ٹیپو نے محاصرہ کرنے والے انگریزوں کے خلاف بھر پور مزاحمت کی اور قلعے کو بند کروادیا‘ غدار ساتھیوں نے دشمن کے لیے قلعے کا دروازہ کھول دیا اور قلعے کے میدان میں زبردست جنگ چھڑ گئی‘ بارود کے ذخیرے میں آگ لگ جانے کے باعث مزاحمت کمزور ہوگئی اس موقع پر فرانسیسی افسر نے ٹیپو کو بھاگ جانے اور اپنی جان بچانے کا مشورہ دیا مگر ٹیپو راضی نہ ہوئے اور 1799ءمیں دوران جنگ سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔
ہندوستان کو غلامی سے بچانے کی کوشش میں اپنی جان دینے والا پہلا ہندوستانی حکمران ٹیپو سلطان بیک وقت حکمران‘ عالم ‘مفکر ‘مدبر ‘جرنیل انجینئر تاجر زاہد متقی اور پرہیز گار انسان تھا۔
ٹیپو سلطان کی فوج کا نظم و نسق اعلیٰ پائے کا تھا۔ اس کی فوج باضابطہ اور مستقل تھی، جو نظام حیدرآباد اور مرہٹوں کے مقابلے میں بہتر مسلح، بہتر تربیت یافتہ اور زیادہ جنگ آزمودہ تھی۔ انگریز مصنف کیمپل کے مطابق “ٹیپو ایک مستعد، اولو العزم اور مہم جو حکمراں تھا۔ جن ایشیائی سلطنتوں سے ہم واقف ہیں ان کے مقابلے میں ٹیپو کی فوجی تنظیم بہتر ہے”۔ ٹیپو کے بے ضابطہ سوار بھی بہت زیادہ کارآمد تھے، وہ ہر طرح کی تنگی برداشت کرسکتے تھے۔ٹیپو کی پیدل فوج کے سپاہی یورپی سپاہ کی طرح دستی بندوقوں اور سنگینوں سے لیس ہوتے تھے، جو میسور ہی میں فرانسیسی ساخت کی بنائی جاتی تھیں۔ ٹیپو کی فوج کے پاس انگریزی اور فرانسیسی اسلحے بھی کثیر مقدار میں تھے، لیکن میسور کے بنے ہوئے اسلحہ کے استعمال کو وہ ترجیح دیتا تھا، اگرچہ وہ ہمیشہ عمدہ قسم کے نہیں ہوتے تھے۔ اس کی ہلکی توپیں فرانسیسی صناعوں کی مدد سے میسور ہی میں ڈھالی جاتی تھیں۔ ان توپوں کے دہانے چونکہ انگریزی توپوں سے بڑے ہوتے تھے اس لیے وہ دور مار ہوتیں اور میدانِ جنگ میں زیادہ موثر ہوتیں، اسی بنا پر حیدر علی اور ٹیپو سلطان دونوں کو گولہ باری میں انگریزوں پر خاصہ تفوق حاصل رہا تھا۔ ٹیپو سلطان کی فوج کا سب سے خطرناک ہتھیار “تغرق” نامی راکٹ تھا جسے عرف عام میں میسوری راکٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ راکٹ دو کلومیٹر کے فاصلے پر درست نشانہ لگاتا تھا۔ اس راکٹ کی بدولت انگریزی افواج کو اینگلو۔میسور جنگوں میں بہت زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ پیدل فوج کی تربیت یورپین طرز پر ہوتی تھی۔ کمان کی تمام اصطلاحیں فارسی زبان کی ہوتی تھیں۔ ان کے لباس ارغوانی رنگ کی ایک سوتی صدری ہوتی جس پر شیر کی کھال جیسے گل ہوتے، سرخ یا زرد رنگ کی پگڑی ہوتی اور مختصر سا ڈھیلا ڈھالا پاجامہ ہوتا۔ فوجی ڈسپلن کو ٹیپو بڑی سختی سے برقرار رکھتا تھا اور اس نے حکم جاری کیا تھا کہ جنگ کے دوران اگر کوئی سپاہی فرار ہونے کی کوشش کرے تو اسے گولی مار دی جائے۔ ٹیپوسلطان فوجی سربراہی خود اپنے ہی ہاتھ میں رکھتا تھا اور چونکہ امن ہو یا جنگ دونوں زمانوں میں وہ فوج کے ساتھ ہی رہتا تھا، اس لیے اس کی موجودگی سے فوجیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا جوجوش و جذبہ پایا جاتا تھا، جو دوسرے ہندوستانی حکمرانوں کی فوج میں ناپید تھا۔ میسوری فوج میں جمعرات کا دن چھٹی کا ہوتا تھا۔
اپنی حکمرانی اور متعدد اینگلو ۔ میسور جنگوں کے تجربات کے بعد ٹیپو نے فوج کی تنظیمِ نو کی۔ اس تنظیمِ نو کے نتیجے میں” بخشی” فوج کا اہم ترین افسر بن گیا، جو اس سے پہلے صرف تنخواہیں تقسیم کرتا تھا۔ اس تنظیمِ نو میں عسکر (سواروں) کو چار کچہریوں (برگیڈ) میں اور کچہری کو پانچ موکموں (رجمنٹ) میں تقسیم کیا گیا۔ ہر کچہری یا موکم میں سپاہیوں کی تعداد متعین نہیں تھی۔ کچہری کے کمانڈر کو بخشی اور موکم کے کمانڈر کو موکمدار کہا جاتا تھا۔ موکم کو چار رسالوں (اسکواڈرن) میں تقسیم کی گیا۔ ہر رسالہ کا سربراہ ایک رسالدار ہوتا۔ رسالوں کو یاز (ٹولیوں) میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر یاز کا سربراہ ایک یزکدار (کیپٹن) ہوتا، جس کے تحت سرخیل (لیفٹیننٹ)، حوالدار اور سپاہی ہوتے تھے۔
محمود خاں محمود بنگلوری اپنی کتاب تاریخ سلطنت خداداد میسور میں رقم طراز ہیں کہ “سلطنت خداداد میسور میں کل فوج کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار تھی”۔ٹیپو سلطان نے ایک فرمان کی رو سے بری فوج کو جس کا نام پیادہ عسکر” تھا، پانچ ڈویژنوں میں تقسیم کیا تھا اور ہر ڈویژن میں 27 قشتون (رجمنٹیں) تھیں اور ہر رجمنٹ میں 1392 سپاہی ہوتے تھے، جن میں 1056 سپاہیوں کے پاس بندوقیں ہوتی تھیں۔ ہر رجمنٹ کے ساتھ ان کے باربرداری کے جوان بھی ہوتے تھے۔ ہر رجمنٹ میں دو توپیں اور گولنداز بھی رہتے تھے۔ سوار کو سلطان نے تین محکموں باقاعدہ کیولری، سلحدار اور کازک میں تقسیم کی تھا۔ ان میںاوّل الذکر کو سوار کہا جاتا تھا۔ اس عسکر کے تین ڈویژن تھے، جن میں ہر ایک میں چھ رجمنٹیں اور ہر رجمنٹ میں 376 سوار متعین تھے۔ ان سواروں کو گھوڑے دئیے جاتے تھے، لیکن سلحدار اور کازک جو تعداد میں بالترتیب 8,000 اور 6,000 تھے، اپنے خاص گھوڑے رکھتے تھے۔ ٹیپو کی فوج میںکل 900 ہاتھی، 600 اُونٹ، 30,000 گھوڑے اور 400,000 باربرداری کے بیل تھے۔
ماڈرن میسور کا مصنف بیان کرتا ہے کہ “ملک کی مدافعت کے لیے ایک لاکھ اسی ہزار کی بہترین منظم و باقاعدہ فوج تھی۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو کی امدادی فوج تھی، جو مختلف کاموں پر مامور تھی”۔ سلطان نے اپنے فوجی محکمے کے لیے اپنی زیر نگرانی ایک کتاب لکھوائی، جس کا نام “تحف المجاہدین” تھا (لیکن یہ فتح المجاہدین کے نام سے مشہور ہوئی) ، جس میں فوجی تنظیم اور تربیت کے اصول و ضوابط قلم بند کیے گئے تھے۔
ٹیپو کی فوج میںبہترین بری افواج کے علاوہ مؤثر بحریہ فوج بھی موجود تھی۔ سلطنت میسور کی بحریہ کے قیام کی ابتدا دراصل نواب حیدر علی نے کی۔ نواب حیدر علی نے بحریہ تیار کرنے کی2بار کوشش کی تھی۔ اس کی پہلی کوشش کی ناکامی کی وجہ یہ تھی کہ اس کا بحری کمانڈر اسٹین نٹ بھاگ کر انگریزوں سے مل گیا اور اپنے ساتھ متعدد جہاز بھی لے گیا۔ اس نقصان کے بعد نواب حیدر علی نے یورپین ماہرین کی مدد سے دوبارہ ایک بحری بیڑہ تیار کیا۔ اس مرتبہ برطانوی بحری کمانڈر سر ایڈورڈ ہیگیز نے اس کے بیڑے کی کمر توڑ دی اور 1780 میں منگلور میں داخل ہوکر اس نے بہت سے لنگر انداز جہازوں کو تباہ کردیا تھا۔
ٹیپو سلطان جب باپ کی جگہ میسور کے حکمراں بنے تو انہوں نے انگریزوں کے ہاتھوں تباہ کردہ جنگی جہازوں کی جگہ دوسرے جہازوں کا لانا ضروری نہیں سمجھا۔ اس میں شک نہیں کہ اس کے پاس چھوٹے بڑے بہت سے جنگی جہاز تھے، لیکن اس سے وہ صرف تاجروں کو بحری قزاقوں سے محفوظ رکھنے ہی کا کام لیتا تھا۔ تعداد اور سامانِ جنگ دونوں اعتبار سے وہ انگریز بحریہ کا مقابلہ کرنے کے اہل نہیں تھے۔ یہی وجہ تھی کہ تیسری اینگلو میسور جنگ میں میسوری بحریہ نے افسوسناک کردار ادا کیا اور انگریزوں نے آسانی سے ٹیپو کے مالاباری مقبوضات پر قبضہ کرلیا ، بلکہ مرہٹہ بحریہ بھی میسور کی ایک بندرگاہ پر قابض ہوگئی جو ضلع کاروار میں تھی۔ متعدد اینگلومیسور جنگوں کے بعد سلطان کو اپنی بحریہ کی اس کمی کا احساس ہوا اور اس نے 1793 میں کرناٹک کے علاقے بھٹکل میں ایک بحری اسکول قائم کیا۔ اس اسکول کی طرزِ تعلیم انگریزی طرزِ جہاز رانی پر رکھی گئی۔ بحری فوجی تعلیم کے لیے ایک کتاب لکھی گئی جس میں جہاز کے ایک کیل سے لے کر پورے جہاز کی ضروریات، جہازوں کی تعمیر، جنگ کے قواعد، جہاز چلانا، سپاہیوں کی خوراک، ہاربر (جہازوں کی پناہ گاہ) بنانا وغیرہ کے متعلق مفصل اور مشرح احکام موجود تھے۔بحریہ کو بورڈ آف ٹریڈ (محکمہ¿ تجارت) کی ماتحتی سے نکال کر ٹیپو سلطان نے 1796 میں ایک میریم کے تحت بحریہ بورڈ بنایا، جس کے تیس میربحر (ایڈمرل)، ایک میرزائے دفتر، ایک متصدی اور بڑا سا عملہ ایک اندازے کے مطابق 10,520 تھا۔ میربحر بندرگاہوں پر مقیم ہوتے تھے۔ بحریہ میں بائیس بڑے جنگی جہاز اور بیس چھوٹے جنگی جہاز تھے، بڑے جنگی جہازوں کو دو طبقوں اول اور دوم میں تقسیم کی گیا تھا۔ ان میں بالتریب بہتر (72) اور باسٹھ (62) توپیں نصب ہوتی تھیں۔ جبکہ چھوٹے جہازوں پر چھیالیس (46) توپیں نصب ہوتی تھیں۔جہازوں کی تعمیر کے لیے تین گودیاں، ایک منگلور میں، دوسری میر جان کے نزدیک واجد آباد میں اور تیسری مولد آباد میں بنائی گئی تھی ۔ ان گودیوں کے لیے مالابار کے جنگلوں سے ساگوان کی اعلیٰ لکڑی کاٹ کاٹ کر کالی کٹ سے بھیجی جاتی تھی۔جہازوں کے نقشے خود سلطان ٹیپو بنا کر بھیجتا تھا۔یہ منصوبہ بڑے جوش و خروش سے ہاتھ میں لیا گیا تھا، لیکن سقوطِ سرنگاپٹم کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ ٹیپو کی 4 مئی 1799ءمیں شکست کے بعد منگلور، کنداپور اور تدری کی بندرگاہوں سے جو جہاز ملے ان کی تعداد پینتیس (35) تھی۔ ان سب کا تناسب معقول اور صناعی عمدہ تھی۔ ٹیپو سلطان کی افواج کا جائزہ لینے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اگر غداروں نے ٹیپو سلطان سے غداری نہ کی ہوتی تو ٹیپو سلطان کی فوج کو شکست دینا مشکل تھا۔
محمد عارف سومرو
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...