... loading ...
خواتین صنعت کاروں پر ہونے والے ڈسکشن میں جب خواتین سے متعلق ٹرمپ کے رویے کا دفاع کیا تو حاضرین نے ایوانکا کیخلاف نعرے لگائے ایوانکا کی اپنے شوہر کے ساتھ وہائٹ ہائوس منتقلی اور ان کو وہائٹ ہائوس میں دفتر اور عملے کی فراہمی پر امریکی عوام نے شدید احتجاج کیاتھا
جرمنی کے دارالحکومت برلن میںدنیا کے طاقتور ترین ممالک کی خواتین کی ایک کانفرنس گزشتہ دنوں منعقد ہوئی جس میں دنیا کے سب سے امیر 20 ممالک کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔چونکہ یہ صرف خواتین سے متعلق کانفرنس ہے اسی لیے اسے ڈبلیو 20 یا وومن 20 سمٹ کہا جار رہا تھا۔ اس کانفرنس کی میزبانی جرمن چانسلر انگیلا مرکل کر رہی تھیں اور اس میں شرکت کرنے والے دیگر اہم ترین ناموں میںآئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈے اور نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہیں۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایوانکا ٹرمپ ملک سے باہر سرکاری طور پر کسی بین الاقوامی اجلاس میں شریک ہوئیں۔
ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’میرا اپنا ذاتی تجربہ اور ساتھ ہی ٹرمپ کاروبار میں طویل عرصے سے ملازمت کرنے والی متعدد دیگر خواتین کا تجربہ اِسی بات کا غماز ہے کہ صدرِامریکا خواتین کے باصلاحیت ہونے پر یقین رکھتے ہیں، جو کسی مرد کی طرح عمدگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی ہیں‘‘ امریکی صدر کی دختر نے خواتین سے متعلق اُن کے والد کے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں خواتین کے بارے میں صدر کے رویے کو درست طور پر اجاگر نہیں کیا گیا۔ اْنہوں نے یہ بیان ’جی 20‘ خواتین سربراہ اجلاس ’ڈبلیو 20‘کے دوران ایک مباحثے میں شرکت کے دوران دیا، جس کا عنوان تھا کاروباری صلاحیت کی مالک ابھرتی ہوئی خواتین کی کس طرح حمایت کی جا سکتی ہے۔ تقریب میں جرمن چانسلرانگیلا مرکل اور ورلڈ بینک کی منتظم اعلیٰ کرسٹین لے گارڈے شامل تھیں۔ایوانکا نے یہ بات تسلیم کی کہ وہ ابھی سیکھ رہی ہیں کہ دنیا بھر کی خواتین کی زندگی میں مثبت کردار کس طرح ادا کیا جا سکتا ہے۔بقول اُن کے’’میں اِس بات کی جستجو کر رہی ہوں کہ دنیا بھر کی خواتین کو معیشت اور داخلی امور میں کس طرح مزید با اختیار بنایا جا سکتا ہے‘‘۔امریکا کی مثال پیش کرتے ہوئے، ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ خواتین ساجھے داروں کے لیے کاروباری ماحول ’’بہترین نوعیت کا ہے‘‘؛ ایسے میں جب خواتین کی ملکیت والا نجی کاروبار صرف 30 فی صد ہے، جب کہ اُن کی آبادی نصف کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے، جب کہ ہمیں ابھی جس مقام پر پہنچنا ہے، وہاں نہیں پہنچے‘‘۔
خواتین کے جی -20 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے جب خواتین سے متعلق اپنے والد کے رویے کا دفاع کیا تو انہیں شدید شور شرابے کا سامنا کرنا پڑااور حاضرین نے ایوانکا کے خلاف نعرے لگائے۔ایوانکا ٹرمپ خواتین صنعت کاروں پر ہونے والے پینل ڈسکشن میں جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹین لیگارڈ کے ساتھ شریک تھیں۔جب انہوں نے اپنے والد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرنا شروع کی تو وہاں موجود لوگوں کو یہ ناگوار گزرا۔جب انہوں نے کہا کہ ان کے والد خواتین کی عزت کرتے ہیں اور خاندان کے تصور پر یقین رکھتے ہیں تو خواتین نے شور مچا کر ان سے اختلاف کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خواتین کے متعلق ان کے رویے کے لیے کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ سال امریکی صدارتی انتخاب کے لیے مہم کے دوران ان کا ایک پرانا ٹیپ ریلیز ہوا تھا جس میں وہ خواتین کے لیے نامناسب بات کہتے ہوئے نظر آئے تھے۔برلن میں ایوانکا ٹرمپ کے دورہ پر مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔اس کے بعد امریکا کے علاوہ دنیا بھر میں ان کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔لیکن جی 20 کے خواتین اجلاس میں ایوانکا نے کہا: ‘میں نے اپنے والد پر ہونے والی تنقید سنی ہے، لیکن میں انہیں اس طور پر نہیں جانتی۔ میں نے ہی کیا، وہ تمام خواتین جو ان کے ساتھ، ان کی کمپنی میں کام کر چکی ہیں وہ ان پر ہونے والی اس قسم کی تنقیدوں سے، ان باتوں سے اتفاق نہیں رکھتیں۔ایوانکا نے مزید کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور ان کے خاندان میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی۔خیال رہے کہ مارچ میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ایوانکا اپنے والد کی بلا معاوضہ اسسٹنٹ کے طور پر کام کریں گی۔ اس سے قبل ایوانکا کی اپنے شوہر کے ساتھ وہائٹ ہائوس منتقلی اور ان کو وہائٹ ہائوس میں دفتر اور عملے کی فراہمی پر امریکی عوام نے شدید احتجاج کیاتھا جس کے نتیجے میں حکومت کو یہ وضاحت کرنا پڑی تھی کہ ایوانکا اپنے والد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بلامعاوضہ معاون کے طورپر خدمات انجام دیں گی اور ان خدمات کے عوض انہیں کسی طرح کا معاوضہ ادا نہیں کیاجائے گا ۔
ایک طرف پوری دنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناپسندیدگی کا اظہار کیاجارہاہے، دوسری جانب جنوبی کوریا کے عوام نے بھی شمالی کوریا کے حملوں سے بچائو کے لیے نصب کیے جانے والے امریکی تھاڈ میزائلوں کی تنصیب کے خلاف احتجا ج شروع کردیاہے ، خبروں کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں سیکڑوں افراد نے اس نظام کی تنصیب کے خلاف مظاہرے کیے ہیں اور اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔جنوبی کوریا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں دس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ نظام 200 کلومیٹر تک کے فاصلے میں کام کرتا ہے اور 150 کلومیٹر بلندی تک اثر کرتا ہے۔ادھر چین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تھاڈ نظام کی تنصیب خطے میں سیکورٹی کو غیر مستحکم کرے گی۔خیال رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل یا جوہری تجربات کی منصوبہ بندی کرنے کے خدشات کے باعث جزیرہ نما کوریا میں جنگی جہاز اور آبدوز تعینات کی ہیں۔تھاڈ میزائل سسٹم کے نظام کے ذریعے درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلیسٹک میزائل کو اس وقت مار گرایا جا سکتا ہے جب وہ اپنی پرواز کے آخری مرحلے میں ہو۔اس نظام میں یہ صلاحیت بھی ہے کہ یہ کسی بھی ٹیکنالوجی مثلاً جنگی ہتھیاروں کو تباہ کر سکتا ہے۔ یہ نظام 200 کلومیٹر تک کے فاصلے میں کام کرتا ہے اور 150 کلومیٹر بلندی تک اثر کرتا ہے۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا تھاڈ سسٹم کی ابتدائی آپریشنل صلاحیت کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...