وجود

... loading ...

وجود

انصاف اور ملین ڈالر درخت

جمعه 28 اپریل 2017 انصاف اور ملین ڈالر درخت


قحط الرجال کا ماتم کرنے والا بھی لحد میں اُتر گیا۔گمنامی جسے راس آئی۔ بغداد کے بزرگ نے کہا تھا ’’عافیت گمنامی میں ہے۔‘‘ ہر کسی کو یہ میسر کہاں؟حیرت ہے کہ حیات کو سرکاری ملازمت میں بسر کرنے اور فعال زندگی کی تمام حرکیات سے نباہ کرنے والے نے بالآخر زندگی کو گمنامی کی نذر کیا۔کیسے مگر کیسے وہ یہ کرپایا؟ زیادہ وقت نہیں گزرا تھا جب اس سوال کی رومان پرور فضاء میں خاکسار نے اُس کے درِ دولت پر حاضری دی۔ خاموش اور مرتب آدمی، اپنی کتاب کی طرح۔ ورق ورق کھلتا ، مگر کہاں؟انکسار جسے اُس نے بے رحمانہ تربیت سے پیدا کیا ہوگا کہ وہ ایک سرکاری افسر تھا۔ اور معمولی نہیں۔جس نے اپنی زندگی اکابرین میں گزاری تھی اور سرکاری فرائض کی بجاآوری میں غفلت نہ برتی تھی۔ یہ ہیرو اپنے ہیروز کے ساتھ بھی فرائض کی بجاآوری میں کبھی غافل نہ رہا ہوگا۔’’ آوازِ دوست‘‘ میں یہ احساس بھی ہر جگہ بولتا ہے۔ نثر کی گرج جسے خاموش نہیں ہونے دیتی۔مرتب آدمی انکسار کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر بات کرتا۔ لب پر ایک مشفقانہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا!کیا واقعی یہ گمنامی ہے؟جیسے کہہ رہے ہو، میں دل میں ایک دنیا آباد کرکے بیٹھا ہوں۔کتاب کی مانند نہیں جس کے متن پر کبھی پُرانے پن کی پیلاہٹ اُترآتی ہے یہ ’’ سفرِ نصیب‘‘ ہے جو دل کی دنیا کے مسافر کو ساز گار ہے۔جس کا پڑاؤ بھی منزل ہے۔ ارے نہیں!یہ وہ سفر ہے جس میں دوام منزل کو نہیں سفر کو ہے۔ جس میں سفر خود منزل ہے۔
مختار مسعود کو مرحوم کیسے لکھیں!سفرنصیب کے دوسرے حصے کی سفری داستان کاعنوان ’’طرفہ تماشا‘‘ ہے ۔جس میں آج کے پاکستان کا پورا تماشا بھی ملتا ہے۔ ماند یادداشت پر بھی زیادہ زور دینا نہیں پڑتا۔ دل کا مسافر اسی کی دہائی میں نیویارک کے عالمی میلہ میں ایک قد آور گھنے اور چھتنار درخت کے پاس ٹھہر گیا تھا۔ ایک عجیب درخت جس میں کوئی ہریالی اور چھاؤں نہ تھی۔ یہ درخت اُگا نہیں تھا۔ اس کا تنازمین میں گاڑا گیا تھا۔اس پرشاخوں کو جوڑااور پتوں کو ٹانکا گیا تھا۔ایک مالیاتی ادارے نے اس درخت کو وہاں نصب کررکھا تھا اور یہ دولت کا درخت تھاجس پر پتوں کی جگہ کرنسی نوٹ لگے تھے اس کا نام ملین ڈالر درخت تھا۔ مسافر جو سفرنصیب کے لطیف و کثیف تجربوں میں سرخرو لوٹا تھا،لکھتے ہیں کہ سراسر مصنوعی درخت کو دیکھنے ایک دنیا امڈ آئی تھی۔ پھٹی پھٹی آنکھیں اور للچائی للچائی نظریں۔ مسافر نے اُس کے گرد جمع ہونے والی مخلوق کاخاکہ ہی نہیں کھینچا ، کچھ کان پڑے فقروں کا بھی ذکر کیا ہے۔مسافر جب ان احوال کا مشاہد بن رہا تھاتب پاکستان میں موٹے پیٹوں کا ایک لشکر لالچ کے پنگھوڑے میں جھولتے ہوئے بہتی ناکوں اور گرتی رالوں میں متعفّن لوریاں سُن رہا تھا۔ اسے بعد میں جانے والوں کی مذمت اور آنے والوں کی مدحت کا منفعت بخش فریضہ سرانجام دینا تھا۔جس میں بھٹو کی مخالفت کی بھی ایک قیمت تھی اور زرداری کی حمایت کی بھی۔جس میں نوازشریف کی کاسہ لیسی بھی تھی اور پھر پرویز مشرف کو قائد اعظم ثانی تک قراردینے کی چالاکی بھی۔ اُن کا ملین ڈالر درخت نیویارک کے کسی میلے میں نہیں گڑا تھا بلکہ حکمرانوں کے تلوے تلے دبا تھا۔ وہاں حسرتیں تھیں یہاں ذلتیں ہیں۔ وہاں نایافت کا ملال تھا یہاں یافت کا کمال ہے۔ وہاں پھٹی پھٹی نگاہیں تھیں یہاں لٹکی لٹکی توندیں ہیں۔ وہاں پر بس دیکھنے والوں کے گھاؤ تھے یہاں دیکھنے والوں کے ساتھ حمیت ، غیرت اور آخرت تک سب کچھ داؤ پر ہیں۔ کیا مختار مسعود کو اندازا رہا ہوگا کہ وہ سفر کا جو مشاہدہ لکھ رہے تھے وہ کبھی وطن عزیز کا ماجرا ہوگا؟ ابھی اس درخت کے نیچے ہی کھڑے رہیں جس کی کوئی چھاؤں نہیں اور مسافر کی زندگی کے اُن چار سالوں میں جھانکتے ہیں جب وہ ایران میں آرسی ڈی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر قیام پزیر رہے۔ اور اپنی شاہکار کتاب لوحِ ایام رقم کی۔
مختار مسعود نے ایران کے تین بادشاہوں کا ذکر کیا ہے عدل وانصاف کے باعث جو تاریخ کے دوام میں رہیں گے۔اُنہوں نے نوشیروان ، کیقباد اور کمبوجیہ میں سے ہر ایک کے عدل کے بارے میں کچھ فقرے تحریر کیے۔جس میں بادشاہ کمبوجیہ کے دور میں عدالتوں میں انصاف رائج کرنے کی ایک انوکھی ترکیب کا ذکر بھی ہے۔ بادشاہ کے حکم کے تحت بے ایمان جج کی کھال اُس کے جیتے جی کھینچ لی جاتی اور پھر وہی کھال اُن کی کرسی عدالت پر مڑھوا دی جاتی پھر وہاں اُسی جج کے بیٹے کو مقرر کیا جاتا ۔ مختار مسعود نے اس کی وجہ اپنے الفاظ میں لکھی ہے کہ ’’تاکہ وہ اُس کرسی پر بیٹھ کر آغوشِ پدر کی گرمی اور انجامِ پدر کی تپش محسوس کرے اور مقدمات کا فیصلہ کرتے وقت انصاف اور صرف انصاف سے کام لے۔‘‘آگے لکھتے ہیں کہ ’’معاشرہ میں عدل وانصاف رائج کرنے کا یہ دستور اور مظلوم کی حمایت کا یہ نسخہ جو ول دیورانٹ کی داستانِ تہذیب میں درج ہے نہ جانے کیوںپاکستان کے ہر اس کمیشن کی نظروں سے اوجھل رہاجو وقتاً فوقتاً انصاف کو فوری اور یقینی بنانے اور رشوت کا قلع قمع کرنے کے لیے قائم کیے جاتے رہے۔ اگر Cambyses کے اس قانون کو آج ہر سرکاری اور نیم سرکاری ادارہ میں نافذ کردیا جائے تو گودام بے انصاف اور بددیانت حکمرانوں کی کھالوں سے بھر جائیںاور ملک میں صوفوں اور کرسیوں کی پوشش بنانے والے تمام کارخانے بند ہو جائیں۔‘‘مختار مسعود جب یہ لکھ رہے تھے تو پاناما کو پیش آنے میں ابھی سنتیس سال سے کچھ اوپر کا عرصہ باقی تھا۔ کسی کو کیا خبر کہ وہ اس فیصلے سے چار روز قبل کیوں اس دنیا سے کوچ کرگئے ہوں گے؟ دل کے مسافر نے اپنے اندر جھانکا ہوگا اور شہ رگ سے قریب اپنے رب سے کہا ہوگا کہ چارروز کی اس زندگی میں چار روز کے بعد کے پاکستان کا دکھ کیا دیکھنا؟ جس کی حفاظت کا ذمہ تو نے اُٹھایا اُس کا غم میں کیوں کھاؤں؟ دو آرزو میں کٹ گئے اب مزید دو انتظار میں نہیں گزارنے۔بس یہ کہا ہوگا اور غمِ حیات سے بھی نجات کی دُعا کی ہوگی؟ دل کا مسافر آخرت کے اب سفر پر ہے مگر دماغ کے کیڑے اب بھی زمین پر رینگتے ہیں۔ پاناما کی شیرینی چاٹتے اورکھیر بانٹتے ہیں۔
مسافر تورخصت ہوا! مگر ملین ڈالر کا وہ درخت ابھی بھی کھڑا ہے۔ نیویارک کے عالمی میلے میں نہیں پاکستان کے اندر موٹے پیٹوں کے لشکر کے دماغوں میں، فیصلہ سازوں اور حکمرانوںمیں۔یاد آیا مسافر نے لکھا تھا کہ ہوا کا جھونکا آتا تو نیویارک کے درخت کے مصنوعی کاغذی پتوں سے سبز پتوں کی سُریلی آواز کے بجائے درشت اور ڈراؤنی آوازیں آنے لگیں۔ مگر ساتھ کھڑی ہوئی ایک لڑکی کہہ رہی تھی کہ میں نے اس سے زیادہ سُریلی آواز اپنی زندگی میں نہیں سُنی۔ میرا تو اس درخت کے پتوں کی تال پر کپڑے پھاڑ کر ناچنے کو جی چاہتا ہے۔ لڑکی کو ڈراؤنی آوازیں سُریلی لگیںاور اُس کا برہنہ رقص کرنے کو دل چاہا۔ مگر یہاں یہ عریاں بدن رقص رات دن جاری ہے۔ موٹے پیٹوں کے لشکروں کو بھی حریص لڑکی کی طرح درشت اور ڈراؤنی آوازیں سُریلی لگتی ہیں۔مختار مسعود نے اس کاتجزیہ ایک فقرے میں کردیاکہ ’’مسافر کو احساس ہوا کہ موسیقی دل میں کانوں کے راستہ داخل ہونے کے بجائے گاہے خواہش کے زینہ سے نیچے اُترتی ہے۔ ‘‘مسافر چار روز مزید زندہ رہتے تو موٹے پیٹوں کے لشکروں کے لیے خواہش کے لفظ کو غیر موزوں پاتے۔ یہاں حرص و ہوس کے ماروںکے لیے وہ کوئی ایسا لفظ ڈھونڈتے جو قبل ازاسلام کی عرب شاعری میں بھی اسفل و ارزل ہوتا۔ ایسے لوگ بس اپنے حریص بیٹوں کے ہیرو بنتے ہیں قوم کے بیٹوں کے نہیں۔ جب یہ دنیا سے اُٹھتے ہیں تو اُن کے بیٹے ناجائز دولت کے لیے باہم لڑتے مرتے ہیں۔مسافر نے نیویارک کے عالمی میلے کے درخت کے پت جھڑ کے موسم کا ماجرا بھی لکھا ہے کہ’’ اس کے پتے شاخوں سے جدا نہیں ہوتے۔ بس دعوے دار اور حصہ دار بلندیوں سے زمین پر منہ کے بل گرتے رہتے ہیں۔خزاں دولت پر نہیں دولت مندپر آتی ہے۔ الھٰکمُ الَّتکاثُرُ حَتّٰی زُرتُم المَقابِر۔مختار مسعود کو مرحوم کیسے لکھیں؟ انصاف کو لکھتے ہیں اور موٹے پیٹوں کے لشکر کو جنہیںایک روز لالچ کی بلندیوں سے زمیں پر منہ کے بل آگرنا ہے۔تب وہ اپنے گرد آباد انجمن کو ایک تماشادیکھنے والا ہجوم پائیں گے۔ وہ اُن کی تعزیت کے لیے کلمہ خیر تک نہ کہیں گے۔کہ وہ اُن کے ہی تو سچے مقلد ہیں۔


متعلقہ خبریں


پانامہ کے بعد اب اقامہ اسکینڈل سیاسی رہنما پھنس گئے الیاس احمد - جمعه 04 اگست 2017

ہم یورپ پرکتنی ہی تنقید کیوں نہ کریں مگریہ ایک حقیقت ہے کہ یورپ کے لوگ ،یورپ کے حکمراں اپنے لوگوں کے لئے منافق نہیں ہوتے وہ اپنے ملک سے سچے ہوتے ہیں ان میں صدیوں پرانی ایک عادت ہے کہ وہ جوبات بھی کرتے ہیں وہ تحریر کردیتے ہیں یہ نہیں کرتے کہ ایک عمل کریں اوراس کوچھپادیں اگردیکھا ج...

پانامہ کے بعد اب اقامہ اسکینڈل سیاسی رہنما پھنس گئے

جے آئی ٹی تحقیقات سے سرکاری حلقوں میں کھلبلی۔حکومت تحقیقاتی ٹیم کو قطر بھیجنے پر بضد باسط علی - منگل 04 جولائی 2017

پاناما مقدمے میں عدالتی حکم پر قائم جے آئی ٹی کی تحقیقات کے رخ نے سرکاری حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔اب آزاد تجزیہ کاروں سمیت حکومت سے قربت رکھنے والے مبصرین بھی یہ تسلیم کررہے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف اور اُن کی ٹیم نے عدالتی فیصلے کی تفہیم اور جے آئی ٹی کے قیام پر درست تجزیہ ...

جے آئی ٹی تحقیقات سے سرکاری حلقوں میں کھلبلی۔حکومت تحقیقاتی ٹیم کو قطر بھیجنے پر بضد

پاناما پیپرز‘جنرل (ر) امجد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل نجم انوار - جمعه 30 جون 2017

پاناما پیپرز کے بعد عدالت عظمیٰ کے حکم پر جے آئی ٹی(جوائنٹ انٹرو گیشن ٹیم) کی طرف سے وزیر اعظم میاں نوازشریف اور اْن کے خاندان کی تلاشی کا عمل اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ایک طرف جے آئی ٹی کو حکومت کی جانب سے متنازع بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہے تو دوسری طرف خود جے آئی ...

پاناما پیپرز‘جنرل (ر) امجد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل

تحریک انصاف کی طرف سے سندھ میں مزید جلسے کرنے کی حکمت عملی ، پیپلز پارٹی سے دور رہنے کا فیصلہ باسط علی - پیر 24 اپریل 2017

  [caption id="attachment_44254" align="aligncenter" width="784"] عمران خان نے سندھ کے ویتنام دادو میں کامیاب جلسہ کرکے پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقوں میں خطرے کی گھنٹی بجادی[/caption] پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دادو میں ایک کامیاب جلسہ کرکے ہی سب کو نہیں...

تحریک انصاف کی طرف سے سندھ میں مزید جلسے کرنے کی حکمت عملی ، پیپلز پارٹی سے دور رہنے کا فیصلہ

کچھ ہوش جو آیا تو ’’پاناما‘‘نہیں دیکھا محمد اقبال دیوان - پیر 24 اپریل 2017

کہتے ہیں جس کو شیام (امریکا) وہ آنند، قند(شریں) ہے جگ میں اسی کے دھرم (اسٹیبلشمنٹ )کی پھیلی سوگند(خوشبو)ہے لیلا ، رچانے والا وہی کشن چند ہے چھتیس لاکھ راگنی مرلی (عرب ممالک) میں بند ہے۔ ہم کو تو مرلی والے کی مرلی پسندہے نہ میں جانوں آرتی بندھن(عمران خان) نہ پوجا کی ریت م...

کچھ ہوش جو آیا تو ’’پاناما‘‘نہیں دیکھا

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پر آتے محمد اقبال دیوان - هفته 22 اپریل 2017

مومن مبتلا محمد اقبال دیوان فراز کو خود سے یہ گلہ بہت تسلسل سے رہا کہ وہ اپنے دل کے حالات سب سے بیاں کرتے پھرتے تھے اور انہیں محبتیں کرنا نہیں آتیں تھیں۔ان کے محبوب بھی پریانکا چوپڑہ کی مشہور سیریز Quantico جیسے ہوتے تھے۔ ابتدا میں تو بالکل پلے نہ پڑتے تھے کہ چاہتے کیا ہیں۔ اسی...

کہنے کو بہت کچھ تھا اگر کہنے پر آتے

پاناماہنگامہ باقی ہے میرے دوست رضوان رضی - هفته 22 اپریل 2017

اگر توبات سیاسی اخلاقیات کی ہوتی یا پھر کسی بھی قانونی موشگافی کی تو یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہوتی کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پاناماقضیئے کے فیصلے کے اعلان کے ساتھ ہی میاں محمد نواز شریف اخلاقی برتری کے ساتھ ساتھ حقِ حکمرانی کا قانونی اور آئینی جواز بھی کھو چکے ہیں۔ لیکن پاکستا...

پاناماہنگامہ باقی ہے میرے دوست

پاناما فیصلہ : عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا! وجود - جمعرات 20 اپریل 2017

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے فوری  استعفے کامطالبہ کردیا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اب وزیراعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ خود نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی یہی مطالبہ کیا ت...

پاناما فیصلہ : عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا!

کیا لوگ ہیں ہم؟ رضوان رضی - جمعرات 16 فروری 2017

جب یہ سطور آپ کی نظروں سے گزریں گی تو عدالتِ عظمیٰ کے سامنے زیر سماعت پاناما لیکس کی بنا ء پر شروع ہونے والے کیس کی سماعت کا وقفے کے بعد دوبارہ آغاز ہوچکا ہوگا۔ جنوبی امریکا میں واقع ریاست پانامہ میں ٹیکس بچانے کے لئے قائم کی جانے والی آف شور کمپنیوں کو رجسٹر کرنے والے ادارے ’...

کیا لوگ ہیں ہم؟

پاناما لیکس ..آئی ایم ایف نے بھی حکمرانوں سے آنکھیں پھیر لیں ایچ اے نقوی - بدھ 26 اکتوبر 2016

پاناما پیپرز اور بہاماس لیکس ایمانداری اور شفافیت کا معاملہ ہے، متعلقہ افراد کااحتساب ہونا چاہیے،کرسٹین لغرادکی صاف گوئی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ کانفرنس کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کے بیان پرمتحیر نظر آئے ،احتساب مطالبے کو سیاسی قراردے دیا پاکستان کے دورے پر آئی ہو...

پاناما لیکس ..آئی ایم ایف نے بھی حکمرانوں سے آنکھیں پھیر لیں

وزیراعظم تین سمتوں سے گھیرے میں آگئے! نجم انوار - جمعه 21 اکتوبر 2016

پانامالیکس کی عدالتی کارروائی میں پیش رفت کو حزب اختلاف کے تمام رہنماؤں نے بہت زیادہ اہمیت دی ہے،معاملہ معمول کی درخواستوں کی سماعت سے مختلف ثابت ہوسکتا ہے عمران خان دھرنے میں دائیں بازو کی جماعتوں کولانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ دھڑن تختہ کاپیش خیمہ ہوسکتا ہے،متنازعخبر کے معاملے ...

وزیراعظم تین سمتوں سے گھیرے میں آگئے!

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر