وجود

... loading ...

وجود

جبری گمشدگیوں کے59 نئے مقدمات درج ہوئے،زیرتفتیش مقدمات کی تعداد 1263تک پہنچ گئی

پیر 17 اپریل 2017 جبری گمشدگیوں کے59 نئے مقدمات درج ہوئے،زیرتفتیش مقدمات کی تعداد 1263تک پہنچ گئی

گزشتہ ماہ جبری گمشدگیوں کے319مقدمات کی سماعت ہوئی ،لاپتہ افراد کمیشن کی مارچ 2017کی رپورٹ جاری

ٓ وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مارچ 2017ء کی رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے319مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے 36 مقدمات نمٹائے اور21 افراد کو بازیاب کرایا ہے۔جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران میں کمیشن کے پاس مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے 59نئے مقدمات درج ہوئے جس سے زیر تفتیش مقدمات کی تعداد1263ہوگئی ہے ۔ اتوار کوکمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ 2017کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، جسٹس (ر)ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے 319مقدمات کی اسلام آباد اورکراچی میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ۔ مارچ میں مقدمات کی تفصیلی سماعت کے دوران21لاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیا۔ جبکہ 10افراد کے مقدمات جبری گمشدگی کے ذمرے میں نہ آنے پر فہرست سے خارج کر دیے گئے،دو مقدمات کو نامکمل کوائف پر بند کر دیا گیا اور 3افراد کی مردہ اجسام تلاش کرائے گئے ،جن افراد کا پتہ چلایا گیا ان میں محمد قیوم ‘ ساجد خان ‘ حافظ عبید الرحمن ‘ احسان اللہ ‘ عرفان الدین ‘ ضیاء السلام ‘ عبید اللہ ‘ مومن خان ‘ دل گل نواز بنگش ‘ فضل حکیم ‘ احسان اللہ ولد رشید گل ‘ عبداللہ ‘ محمد عارف ‘ علی حسن ‘ سید عامر عالم ‘ علی افضل بگٹی ‘ سید محمد سلیمان ‘ عمر دراز ‘ حضور بخش کلہور اور محمد احمد شامل ہیں۔ جن افراد کے کیس خارج کردیے گئے ان میں حبیدار حسین ‘ مبشررحمن ‘ شاہنواز خان ‘ عنایت اللہ سعد خلیل ‘ مولانا معاویہ اعظم ‘ گل نبی ‘ عدنان گل ‘ محمد حنیف اور اارسلان مسعود خان شامل ہیں۔ جو کیس بند کردیے گئے ان میں دانیال منصوری اور رحیم منصوری شامل ہیں۔ جبکہ شاکر اللہ ‘ اجتباع احمد اور فضل الرحمن کی مردہ اجسام تلا ش کیے گئے۔ جن افراد کا پتہ چلایا گیا ان میں بعض بحالی مراکز میں ہیں،مارچ میں کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کے59نئے مقدمات درج کرائے گئے اس طرح اب کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 1263ہو گئی ہے ،رواں ماہ کے دوران میں کمیشن کے ارکان اسلام آباد ، لاہور ،کوئٹہ اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔عوام کی سہولت کے لئے کمیشن نے www.coioed.pk کے نام سے ویب سائٹ بنا دی ہے جس پر مقدمات کی تفصیل اور سماعت کی تاریخوں سمیت دیگر معلومات دستیاب ہیں جبکہ سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں کمیشن کا باضابطہ طور پر سب آفس قائم کر دیا گیا ہے اس سب آفس کا رابطہ نمر042.99210884ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر