... loading ...
دنیا بھر میں اسمگلنگ ہی ایسا کاروبار ہے جس میں انسان کی جان کو خطرہ تو ہوتا ہے لیکن یہ منافع بخش کاروبار بھی بہت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ڈالر‘ پائونڈ‘ تیل‘ سونا‘ ڈائمنڈ‘ ہیروئن‘ کوکین سمیت متعدد مہنگی اشیاء کی اسمگلنگ ہوتی ہے حالانکہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 800 افراد اسمگلنگ کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اس کے باوجود اسمگلنگ میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہوتی اور ہر سال اس میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ یہ ایسا دھندہ ہے جس میں خوبرو خواتین‘ اداکارائوں‘ ماڈلز کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں خوبرو مادل ایان علی کو جب گزشتہ سال دس لاکھ ڈالر کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تو ہلچل مچ گئی بعد میں یہ ثابت ہوگیا کہ یہ رقم ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت کی تھی جو پچھلے کئی سالوں سے اس طرح بھاری ر قومات ماڈلز کے ذریعہ بیرون ملک بھیجتے رہتے ہیں۔ ایان علی کیس کے تفتیشی افسر ایف آئی اے کے انسپکٹر چودھری اعجاز کو بھی قتل کردیا گیا اور تفتیشی حکام کو پیغام دیا گیا کہ وہ ایان علی پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔ اس کے بعد ایان علی کی ضمانت ہوئی اور اب وہ بیرون ملک جانے کے لئے پر تول رہی ہیں اور ان کے وکیل لطیف کھوسہ دن رات کوشش کررہے ہیں کہ ایان علی بیرون ملک چلی جائیں۔
ایان علی جس وقت عدالت میں آتی ہیں اس وقت ان کے ساتھ 50 سے زائد نجی گارڈ ز ہوتے ہیں جو اس کی ’’حفاظت‘‘ پر مامور ہوتے ہیں، خیر اب ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اتنی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ جس کے لیے ملک سے جانے کے لیے بے چین رہتی تھیں ، وہ اب ملک میں دوبارہ آنے جانے لگے ہیں۔ اس کے علاوہ سمندری حدود میں دو تین بڑے چھاپے مارے گئے جس میں بھی کروڑوں ڈالر پکڑے گئے لیکن چونکہ وہ چوری کا مال تھا اس لئے اس کا کوئی مالک کھل کر سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے دھمکی دی کہ اگر یہ پیسے واپس نہ کیے گئے تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔ خیر ماضی میں دائود جت‘ ایوب آفریدی‘ منور منج‘ رحمت شاہ آفریدی جیسے لوگوں پر اسمگلنگ کے الزامات لگے۔ اسی طرح تیل کی اسمگلنگ بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ سرکاری افسران خصوصاً پولیس اور انتظامی افسران پر الزامات لگتے رہتے ہیں کہ وہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ کراتے ہیں۔ ایرانی تیل ویسے بھی امریکی پابندیوں کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سستا ہے اوپر سے اس کی اسمگلنگ کی جائے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر فی لیٹر 20 سے 40 روپے کا فائدہ ملتا ہے۔ اکثر پولیس اور انتظامی افسران نے یہ کاروبار شروع کر رکھا ہے اس سے ان کو روزانہ دو تین لاکھ روپے کا فائدہ ہوتا ہے اور وہ اپنے اس کاروبار کو مزید منافع بخش بناتے رہتے ہیں۔ رواں ہفتے رینجرز نے ایک رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کرکے تہلکہ مچادیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی ڈیزل‘ ایرانی پیٹرول مسلسل بلوچستان سے جیکب آباد کے راستے سندھ میں آرہا ہے۔ رینجرز نے جیکب آباد کے قریب شہید عبدالجبار چیک پوسٹ پر جب آئل ٹینکرز کو روکا اور ایرانی ڈیزل‘ پیٹرول کو سندھ میں آنے سے روکا تو آئل ٹینکرز مالکان پریشان ہوگئے انہوں نے فوری طور پر 2 اور 3 فروری کو جیکب آباد میں آئل ٹینکرز کے ساتھ دھرنا دیا اور سڑکیں بلاک کردیں۔ 4 فروری کو ایس ایس پی جیکب آباد ساجد کھوکھر نے آئل ٹینکرز مالکان سے مذاکرات کیے اور حیرت انگیز طور پر انہیں اجازت دی کہ ہر ٹینکر اپنے ساتھ اضافی ٹینک لگا کر 350 لیٹر ایرانی پیٹرول‘ ڈیزل ساتھ لاکر سندھ میں فروخت کرسکتا ہے۔ یہ عمل غیر قانونی اسمگلنگ کے ذمرے میں آتا ہے۔
رینجرز کی اس رپورٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے کیونکہ ایس ایس پی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ تیل کی اسمگلنگ کی اجازت دے‘ رینجرز کی رپورٹ نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے۔ جرأت سے بات چیت میں ایس ایس پی جیکب آباد ساجد کھوکھر نے بتایا کہ انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا اس میں اعلیٰ حکام کو اعتماد میں لیا تھا اور اس کے بارے میں رینجرز کو بھی پتہ ہے۔
عقیل احمد راجپوت
امریکی کانگریس کے 62 ارکان کی پاکستان کی داخلی صورتِ حال میں مداخلت کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ارکان پارلیمنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد، مجرمانہ دھمکیاں متعارف کرائیں، 9 مئی 2023ء...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بیرون ملک کسی نے بدتمیزی کی ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے لیکن عوام کے احتجاج اور غم و غصے کو سمجھیں کہ عوام ناراض ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر افضل مروت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو موقع دے رہے ہیں ڈسپلن کا مظاہرہ نہیں کیا تو کارروائی کریں گے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کے آ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جس جس قسم کی سہولیات کے حقدار ہیں فراہم کریں۔بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی نورین نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور ڈپٹی...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤ...
برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اور انہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچرمنتخب کیا گیا ہے ۔ تاہم، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے درسگاہ کے باہر سابق چیف جسٹس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔پی ٹی آئی کے کارکن شام سے لندن کے مڈ...
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق بین الاقومی ادارے میں پرکشش ملازمت ملنے کے بعد سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ثانیہ نشتر نے پارٹی سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے ۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے ضروری کارروائی کا ...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنای...
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے ، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شہریت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹی...
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ج...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک دنیا میں خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔ریاض میں فیوچر سمٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ...
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے ۔امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری...