وجود

... loading ...

وجود

لاہور دھماکا

بدھ 15 فروری 2017 لاہور دھماکا

جیسے ہی یہ اعلان ہوا کہ پاکستان سپر کرکٹ لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا تو مشرقی سرحد کے دونوں اطراف میں مختلف قسم کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ سرحد کے اس طرف تو بات سمجھ میں آتی تھی لیکن سرحد کے پار یہ تکلیف کیوں تھی، یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی۔ اس اعلان کے بعد تو بھارت کے مین ا سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے مختلف بلاگز میں باقاعدہ صفِ ماتم جیسی فضا دیکھی گئی۔ یہ امر ہم جیسے کم عقل لوگوں کے لیے ناقابلِ فہم تھا کیوں کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستانیوں کا تھا، ہونے بھی پاکستان میں جا رہا تھا، اس میں کوئی بھارتی کھلاڑی بھی نہیں کھیل رہا تھا تو ایسے میں بھارتی عوام کا اس پر چیں بہ جبیں ہونا ناقابل فہم تھا۔کئی بھارتیوں نے تو دھمکی بھی دے ڈالی کہ ’’اچھا پھر کر کے دکھاو‘‘۔ اور یہی کچھ ہو گیا۔
اس طرح کے بلاگز پڑھنے کے بعد سرحد کے اس طرف ہم جیسوں کو خدشہ تھا کہ جب بھی پاکستان میں کوئی قومی یا بین الاقوامی واقعہ ہونا ہوتا ہے تو اس سے عین پہلے اس کو ملتوی کروانے کے لیے بم دھماکے کروا یا دھرنے دلوادئیے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ اہم ایونٹس متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور بھارت منتقل ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نہ تو بنیا ہمسائے میں ایک اور دکان کھلنے کا رسک لے سکتا ہے اور نہ ہی ہمارے عرب بھائی اتنے بڑے کاروبار کی اپنے ہاں سے منتقلی کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔
ویسے بھی ہماری یہ رائے ہے کہ فوجی آپریشن کے ’’سٹیرائیڈ ‘‘کے بے جا اور بار بار استعمال کے نتیجے میں دہشت گردی کے جراثیم مزید سخت جان ہو چکے ہیں، اس لیے ایسی کسی بھی بڑھک کے نتیجے میں اور کچھ ہو نہ ہو دہشت گرد انگڑائی لے کر بیدار ہو جائیں گے اور ساری قوم کے مرکزِ نگاہ اس اہم واقعے کو نشانِ عبرت بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس لیے عقل مندی کا تقاضا تو یہی تھا کہ اگر اس پی ایس ایل فائنل کو لاہور میں ہونا بھی تھا تو پھر بھی اس کو حتی الوسع خفیہ رکھا جاتا اور پھر عین وقت پر ہشت گردوں کو سرپرائز دے دیا جاتا۔ لیکن آج کل ملک میں گورننس ، عدلیہ اور حکومت سمیت تمام اہم ملی اور قومی معاملات رات سات بجے سے بارہ بجے تک ٹی وی ا سکرینوں پر بیٹھ کر طے ہوتے ہیں ۔ اس لیے ’’سب سے پہلے ‘‘کے بخار میں مبتلا میڈیا کے سرخیل کے ملازم نے اپنے آجر ادارے پر بیٹھ کر ’سب سے پہلے‘ یہ خبر پھوڑنا ضروری خیال کیا، اور یوں اس معاملے کو بھی ٹی وی پر بیٹھ کر ہی نپٹانا ضروری ہوگیا۔
حالیہ دنوں میں امریکا میں سینٹ کام کے انچارج جرنیل نے امریکی سینیٹ کے سامنے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں شدید غربت کا رونا رویا ہے اور اس کا خیال ہے کہ جب تک اس علاقے میں غربت پر قابو نہیں پایا جاتا، افغانستان میں بد امنی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس جرنیل کی بات کو یوں بھی آگے بڑھایا جاسکتا ہے کہ ان علاقوں میں دستیاب واحد نوکری پتھر توڑنے کی ہوتی ہے جس کی ماہانہ اجرت چند سو روپے سے زیادہ نہیں ہوتی۔ ایسے میں اگر کسی خاندان کو پچاس لاکھ مل جائے اور ساتھ میں مولوی صاحب جنت میں داخلے کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری فرما دیں تو وہ اپنا بچہ دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ پاکستان سے اربوں روپے کی معیشت چھیننے کے لیے ، لاکھوں روپے کی یہ سرمایہ کاری کوئی گھاٹے کا سودا تو نہیں ہے، جو ہمارے دوست اور دشمن دونوں کر تے پائے جاتے ہیں۔
اس سانحے کی ایک اہم بات جہاں یہ تھی کہ اس کا دُکھ سارے ملک میں محسوس کیا گیا وہیں پر ہم نے براہِ راست دیکھا کہ حال ہی میں امریکی دباو پر گرفتار کر کے نظر بند کیے گئے حافظ سعید کی زیر کمان کرنے والی ’فلاحِ انسانیت فاونڈیشن‘ کے لوگ سب سے پہلے اس حادثے کا شکار ہونے والوں کی امداد کو پہنچے۔ حال ہی میں ہمارے میڈیا نے حافظ صاحب پر جو تبریٰ کیا ہے اس کے باوجود یہ لوگ اس قدر بے لوث طریقے سے درآئے کہ سرکاری ادارے ریسکیو 1122کو بھی مات دے گئے۔ لیکن اس پر بھی لوگ سوشل میڈیا پر پھبتیاں کسنے سے باز نہیں آئے۔ کسی نے حافظ سعید پر تبریٰ کیا اور کسی نے تو ان کو ہی اس سانحے کا ذمہ دار قرار دے ڈالا، ان سب کی خدمت میں بس اتنا ہی عرض کیا کہ حیرت انگیز طور پر آپ جو کچھ فرما رہے ہیں وہی کچھ بھارتی میڈیا بھی (زی ٹی وی کی سربراہی میں) بھونک رہا ہے۔ جب آپ کا بیانیہ دشمن کے بیانیے سے مل جائے تو پھر آپ کو اپنی زبان پر غور کرنا چاہیے، کہ آپ کہاں کھڑے ہیں۔ اپنی قوم کے ساتھ یا اپنے ازلی دشمن کے ساتھ؟
کچھ لوگوں نے یہ موقع غنیمت جانا اور اپنے مسلکی ، سیاسی اور علاقائی اختلافات کے گندے کپڑے بیچ چوراہے میں دھونا شروع کر دئیے۔ کچھ کو اس موقع پر نیشنل ایکش پلان نامی صحیفہ یاد آ گیا اور کچھ لوگوں کو فوجی عدالتوں کا درد جاگ اُٹھا۔ لیکن ان میں سے سب بڑے نابغے وہ تھے جن کو پنجاب میں رینجرز آپریشن کا نہ ہونا اس کی وجہ لگا۔
مسلکی اختلافات کی گندی بنیان دھونے والوں سے عرض کیا کہ یہ ذرا شام میں لڑنے والی زینبیون بریگیڈ کے مجاہدین کو واپس آ لینے دیں (اگرچہ ان میں سے کچھ عناصر واپس آ بھی چکے اور کل بھوشن کے نیٹ ورک میں پکڑے جانے والے یہی لوگ تھے) پھر آپ سے بات کریں گے۔ جہاں تک نیشنل ایکشن پلان نامی آسمانی صحیفے کی بات ہے جو آپ کے بقول ہر درد کا درماں ہے، تو ہمیں بتایا جائے کہ اب تک اس کے تحت ایک فکر کے علمائے کرام اور ان کے مدارس کی مارکٹائی کے علاوہ اس نام نہاد پالیسی نے کون سا کارنامہ سر انجام دیا گیا ہے؟ کیا این جی او ز کی غیر ملکی امداد کے ذرائع کو چیک کرنے کا اختیار اس میں سے نکال کر مغربی قوتوں کو ہمارے معاشرے سے کھل کھیلنے کا لائسنس نہیں دے دیا گیا؟
اور جہاں تک پنجاب میں رینجرز آپریشن کی بات ہے تو ایسا مطالبہ کوئی گمراہ شخص ہی کر سکتا ہے، کیوں کہ کراچی اور پورے بلوچستان میں نیم فوجی اداروں ، رینجرز اور لیوی کے کئی دہائیوں پر محیط آپریشن کے نتیجے میں کیا امن لوٹ آیاہے؟ کیا کراچی میں مشرف اور زرداری دور میں ہونے والی ساری قتل و غارت گری رینجرز کی موجودگی میں نہیں ہوئی؟ کیا ان علاقوں میں تخریب کاروں کے مراکز راتوں رات بن گئے ہیں؟
پاکستان کا کوئی دشمن ہی یہ خواہش کر سکتا ہے کہ سرحدوں کا دفاع کرنے والوں کو اندرونِ ملک زیادہ سے زیادہ الجھایا جائے تا کہ پاک فوج کی افرادی قوت کو پھیلا کر اسے کمزور کیا جا سکے۔ یہ دشمن بظاہر تو سوات، فاٹا، وزیرستان ، کراچی اور بلوچستان کی حد تک کامیاب رہاہے۔ جہاں تک فوجی عدالتوں کا سوال ہے تو یہ عارضی انتظام وجود میں ہی اس لیے لایاگیا تھا کہ ادارے جو لوگ امریکیوں کو نہیں بیچ پائے اب ان کو ان عدالتوں سے سزائے موت دے کر اس قضیے کو دفن کر لیں۔ فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں کی فہرست میں پانچ مسنگ افراد کی موجودگی ، اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ کسی حد تک یہ کام کر بھی لیا گیا ہے۔ لیکن یہ کوئی مستقل صورت تو پہلے دن سے نہیں تھی، اسی لیے اس قانون کو بناتے وقت ہی اس میں دو سال کی مدت لکھ دی گئی تھی۔ اب اس بلیک میلنگ اور بازو مروڑنے کی پالیسی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
٭٭


متعلقہ خبریں


وزیر اعلیٰ پنجاب نئے کالجوں کے قیام سے گریزاں کیوں؟ شہلا حیات نقوی - پیر 29 مئی 2017

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے برادر خورد بلکہ ٹیلنٹیڈ برادر نے پنجاب میں تعلیم عام کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے پڑھا لکھا پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا جس پر پاکستان کے دیگر تمام صوبوں کے عوام نے پنجاب کے عوام کی قسمت پر رشک کا اظہار کیا تھا ا...

وزیر اعلیٰ پنجاب نئے کالجوں کے قیام سے گریزاں کیوں؟

مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر