وجود

... loading ...

وجود

شوکت خانم مرحومہ

جمعه 30 دسمبر 2016 شوکت خانم مرحومہ

29دسمبر 2016 کو ان سطور کر پڑھتے وقت کراچی کے بے سلیقہ ماحول میں نخلِ جاں کو پھولوں سے بہار اندام کر نے کے لیے شوکت خانم میموریل اسپتال کی بنا ڈالی جاچکی ہوگی۔ اس سے قبل 2015 ء کو پشاور میں شوکت خانم اسپتال کا افتتاح ہواتھا ۔ انسانیت کی فلاح کے لیے شوکت خانم میموریل اسپتال کی خدمات کے مثالی تسلسل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان میں جہاں حکومت کے لیے سرکاری وسائل کے باوجود صحت ِ عامہ کے ادارے کامیابی سے چلانا مشکل ہے ۔ وہاںکینسر کے مہلک مرض کے مہنگے ترین علاج کو ایک چیئریٹی ادار ے کے ذریعے سے ممکن بنانا انتہائی مشکل کام ہے ۔قریباً تین دہائیوں کی اس بے مثال جد وجہد میں سسکتے ، تڑپتے ، بے کس ، لاچار اور مجبور لوگوں کی سب سے زیادہ دعائیں شوکت خانم مرحومہ کے حصہ میں آئی ہیں ۔ احمد حسن خان برکی کی بیٹی شوکت خانم کو اللہ پاک نے انسانی تاریخ کا ایک لازوال نام بنا دیا ہے ۔ مرحومہ کے اکلوتے بیٹے نے انسانیت سے محبت کی ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنی شاہانہ زندگی کو قربان کرکے صحت اور تعلیم کے میدان میں بڑے نصب العین کو جنون بنا کر آخرت سنوار لی ہے ۔
شوکت خانم مرحومہ کی تربیت نے لیجنڈ کرکٹر اور عظیم ہیرو عمران خان کی تربیت میں نہ صرف بنیادی کردار ادا کیا بلکہ اپنے بیٹے کی شخصیت پر َان مِٹ نقوش بھی چھوڑے ۔ مرحومہ وزیر ستان کے سب سے بڑے قصبہ کانی گرام کے برکی قبیلے سے تعلق رکھتی تھیں ۔پاک افغان طورخم بارڈر کے قریب اس زرخیز وادی کے لوگوں کا سر ہمیشہ اِس فخر سے بلند رہا ہے کہ انہوں نے کبھی فرنگی کی غلامی کو قبول نہیں کیا ۔اس قبیلے کی حریت اور بہادری میں ان افغانوں کی جرأتوں کا عکس نظر آتا ہے جنہوں نے بیرونی جارح افواج کو کبھی اپنے خطے میں قدم نہیں جمانے دیے ۔
ولیم ڈیل رمپل (Wiliam Deal Rumal ) ایک انگریز مصنف ہیںجنہیں برِ صغیر میں مغلوں کی تاریخ پر اتھارٹی سمجھا جا تا ہے ۔ اپنی کتاب ’’ The Last Mughal ‘‘ میں وہ افغان اور ان سے ملحقہ برکی قبائل کے علاقوں کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’’ 1843 ء میں اٹھارہ ہزار فوجیوں کی مدد سے برطانیہ نے افغانستان پر چڑھائی کی ۔ افغانون نے یہ جنگ جیت لی ۔ اٹھارہ ہزار فوجیوں میں سے صرف ایک فوجی کو زندہ چھوڑا ، تاکہ وہ واپس جا کر اپنی حکومت کو بتا سکے کہ اُس کی بھیجی ہوئی فوج کا کیا حشر ہوا ہے ۔ چار سال بعد انگریز وں نے دوبارہ افغانستان پر حملہ کیا اس کے ایک حصے پر قابض بھی ہو گئے لیکن چھ ماہ بعد افغانوں نے گوریلا وار چھیڑ دی جو ان کے نزدیک جہاد کا درجہ رکھتا تھا، اس جہاد میںبھی انگریزوں کا وہی حشر ہوا جو پہلے ہوا تھا یعنی انگریزوں کو شکست۔ بدترین شکست ‘‘
اس کے بعد کے معرکوں میں بھی پٹھانوں نے کسی کی اجارہ داری قبول نہیں کی ۔روس کو ہار ماننا پڑی اور اب امریکا کی قیادت میں نیٹو افواج بھی واپسی کی راہ تک رہی ہیں ۔ اسی حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ’’ امریکی صدر بُش اور برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو اگر کوئی دس منٹ پہلے افغانستان پر حملہ آوروں کے عبرتناک انجام سے آگاہ کر دیتا تو شاید یہ دونوں افغانستان پر حملہ آور ہونے کی غلطی کبھی نہ کرتے ۔‘‘
کانی گرام کا یہ برکی قبیلہ بعد میں بھارت کے علاقے جالندھر کے قریب ’’بستی پٹھاناں ‘‘ نام کے گاؤں میں منتقل ہو گیا ۔ یہ علاقہ لاہور سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ قیام ِ پاکستان کے بعد یہ قبیلہ ہجرت کرکے پاکستان آگیا اور لاہور کے زمان پارک کو اپنا مسکن بنا لیا ۔
عمران خان نے اپنی ماں کی میٹھی لوری سے جو ساز اخذ کیا وہ غلامی سے نجات او ر بغاوت کاتھا۔۔ عمران خان خود کہتے ہیں کہ میری زندگی پر سب سے زیادہ اثر میری ماں کا ہے ۔وہ ایک مکمل ماں تھیں ہر چیز اپنے خاندان پر قربان کر دینے والی ۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے خوب یاد ہے کہ میں اپنے زخم ان سے چھُپا لیا کرتا تھا تا کہ انہیں صدمہ نہ پہنچے ۔۔۔۔۔ پھر جب عمران خان نے اپنی ماں کو کینسر کی جان لیوا اور اذیت ناک بیماری کے مراحل سے گزرتے دیکھا تو بے چین ہو گیا ۔۔ اُسے اپنی ماں کی وہ اذیت اور تکلیف کبھی نہیں بھولی جو مرحومہ نے اپنی بیماری کے دوران برداشت کی ۔ ماں سے محبت نے اس کے اندر کے سرمدی انسان کو اس انداز سے جھنجوڑا کہ اُس نے عہد کر لیا کہ کوئی ایسا کام کیا جائے کہ آج کے بعد کوئی بیٹا یا بیٹی اپنی ماں کو ایسی اذیت میں نہ دیکھے ۔ وہ اس خطے کا شاید واحد سیاستدان ہے جس نے سرکاری وسائل کے بغیر شوکت خانم میموریل اسپتال اور نمل شہر علم جیسے عظیم الشان منصوبے بنا کر اور چلا کر دکھائے ۔
پشاور میں شوکت خانم مموریل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر شوکت خانم مرحومہ کا مرقد آسودگی سے منور ہوگیاہوگا ۔ اس لیے کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے کو ہر شب دعا مانگنے کی یاد دہانی کرواتی تھیں ۔ بیٹے کے ماتھے پر صحبوں جیسا ہاتھ رکھ کر بسم اللہ کا نور برساتی تھیں اور اُس کی نیند کو ’’ آیۃ الکُرسی ‘‘ کا انعام دیتی تھیں ۔وہ اپنے بچوں کو رات کو ہر روز کہانی سُنایا کرتی تھیں، یہ کہانی اخلاقی سبق سے مزین ہوتی تھی ۔ ماں کی ان کہانیوں اور لوری کے گیتوں میں سوزِ عرب اور حُسنِ عجم رچا ہوا ہوتا تھا ۔ شوکت خانم مرحومہ کے ایثار میں الوہی راز پوشیدہ تھے جس نے کھلنڈرے عمران خان کو انسانیت سے محبت ، خودداری اور بیباکی کا ایک آتش فشاں بنا دیا ۔
عمران خان کے والد اکرام اللہ خان نیازی کے خاندان کی اقبال ؒ اور قائد سے وابستگی اور تحریک پاکستان سے والہانہ وابستگی نے محترمہ شوکت خانم کی تربیت کے لیے مہمیز کا کام دیا۔ یہی وجہ ہے شہرت کی بلندیوں کے باوجود عمران خان نے مغرب کی چکا چوند میں گم ہونے کے بجائے پاکستان کو اپنی محبت اور اُلفت کا گہوارہ بنایا او ر پاک سرزمین کی مانگ کو گلوں سے بھرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس مقصد کے حصول میں انہیں بے پناہ قربانیاں دینا پڑیں اپنا سکون حتیٰ کہ نجی زندگی کی آسائشیں بھی قربان کر دیں، لیکن وہ اپنے مقصد سے جُڑا ہوا ہے ۔ آنے والا ہر دن شوکت خانم اور نمل شہر علم سے اُس کی کمٹمنٹ کو مضبوط کرتا نظر آتا ہے ۔ وہ غلامی کے خوف کو پاکستانیوں کے ذہنوں پر مسلط کرنے کے ہر حربے کو ناکام بنانا چاہتا ہے ۔ اُس کے نزدیک زندگی کا مقصد کبھی دولت بڑھانا اور غبارے اُڑانا نہیں رہا ۔اُس نے دولت کو اپنی پاؤں کی ٹھوکر بنا کر خود کو تاریخ کی ٹھوکر بننے سے بچا لیا ۔اُس کا جنون بڑھنے کے ساتھ ساتھ لافانی ہوتا جار ہا ہے ۔
شوکت خانم مرحومہ کا نام انسانیت سے محبت اور سسکتے مجبور ، مقہور اور مجبور لوگوں کے زخموں پر مرحم رکھنے والوں کے لیے ہمیشہ ترغیب کی راہیں کُشادہ کر تا رہے گا ۔ اور عمران خان ہمیشہ اپنی والدہ مرحومہ کو ان الفاظ میں یاد کرتے نظر آئیں گے ۔
یہ بھی تو تیری دعاؤں کا کرم ہے ماں
شہرانسانیت میں میر ی ذات اہم ہے ماں
مہر ہے تیری ساون سے بھری یادوں میں
اب بھی قائم میری آنکھوں کا بھرم ہے ماں
تیری راتوں کی تھکن قرض تھی سو قرض رہی
کچھ بھی واپس نہ کیا بس یہی غم ہے ماں
٭٭

 


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر