... loading ...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی کوکوئی امید ہو یانہ ہوامریکی کمپنیوں کی آئوٹ سورسنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیروزگاری سے متاثرہ محنت کشوں نے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی یہ امیدیں بلا وجہ اور بے بنیاد نہیں ہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی محنت کشوں کو ان کے مفادات کا تحفظ کرنے ،آئوٹ سورسنگ کا سلسلہ بند کرنے اور اپنی کمپنیاں امریکا سے باہر لے جانے والی کمپنیوں کو اپنے ادارے امریکا واپس لانے پر مجبور کرنے کے وعدوں کے ذریعہ اونچی امیدیں دلاچکے ہیں۔اس لیے اب جوں جوں ان کے صدارتی منصب سنبھالنے کے دن قریب آتے جارہے ہیں محنت کشوں اور ان کی یونینوں کی جانب سے انھیں ان کے وعدے یاد دلانے کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے وعدے یاد دلانے والی مزدو ر تنظیموں میں امریکا میں محنت کشوں کی ایک بڑی تنظیم یو ایس ڈبلیو بھی پیش پیش ہے ۔
یوایس ڈبلیونارتھ امریکا کی اشیا ساز صنعتوں کی سب سے بڑی یونین کانام ہے ،یہ یونین فورج اسٹیل اور المونیم،ٹائر، مولڈ گلاس،صاف شدہ تیل، کاغذ ،کارڈ بورڈ،مائن ٹارکونائٹ ،تانبے اور دیگر بہت سی ایسی صنعتوں کے ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے جہاں انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ ہنرمند ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے اورجن میں تیار کی جانے والی اشیا امریکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،ان میں تیار کی جانے والی اشیا تعمیراتی صنعتوں،فرنس کیریئرز اور دیگر اہم صنعتوں اورشعبوں میں کام آتی ہیں ، ان کمپنیوں میں ریگزنارڈ کی بال بیئرنگ فیکٹری بھی شامل ہے۔ یہ کمپنی فرنس کیریئر کمپنی سے کم وبیش ڈیڑھ میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کمپنی کے مالکان بھی اپنی کمپنی میکسیکو لے جانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ 1999 میں صدارتی انتخابات کے زمانے میں امریکی ورکرز کا خیال تھا کہ امریکی ورکرز یعنی محنت کشوں کے مفادات کا تحفظ کیاجائے گا اور امریکی کمپنیوں کی آئوٹ سورسنگ کے نتیجے میں بہت ہی معمولی تعداد میں محنت کش بیروزگار ہوں گے اورکیریئر فرنس کے صرف1100 محنت کش بیروزگار ہوں گے۔آخر میں صرف 600 ورکرز کو بیروزگار کیاگیا جن میں کم وبیش نصف کا تعلق انڈیانا پولیس کے فرنس پلانٹ کے کیریئر سے تھا۔ اس پر ہر ایک خوش تھا کہ کم از کم 730 افراد کی ملازمتیں بچالی گئیں۔ لیکن 1100 کی تعداد بتاکر ایک غلط اور جھوٹی امید دلائی گئی تھی۔لیکن جب چھانٹی شروع ہوئی تو صورت حال مایوس کن نظر آئی اور ورکرز کی سمجھ میں آیا کہ نومنتخب صدر نے انھیں جھوٹی امید دلائی تھی وہ سوچنے لگے کہ اس سے اچھا تھا کہ صدر ہمیں کوئی امید نہ دلاتے تو ہمیں اس قدر مایوسی کاشکار تو نہ ہونا پڑتا۔
یو ایس ڈبلیو نے ورکرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے گزشتہ ایک دہائی یعنی کم وبیش10 سال کے دوران محنت کشوں کے 50 سے زیادہ مقدمات قائم کرائے۔ ان میں سے بعض مقدمات دوسروں کے تعاون اور اشتراک سے اور بعض تنہا یونین نے قائم کرائے اور زیادہ تر مقدمات جیتے یعنی ورکرز کو کامیابی دلائی۔یوایس ڈبلیو نے بعض پیچیدہ نوعیت کے مقدمات بھی قائم کئے جن میں چین میں تعمیر ہونے والے پلانٹ کے بارے میں مقدمات شامل تھے۔ یہ مقدمات نہ صرف پیچیدہ تھے بلکہ ان کی پیروی کرنے کے لیے بھاری مالی وسائل بھی ضروری تھے لیکن یونین نے ورکرز کے مفادات کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا سلسلہ ہر صورت میں جاری رکھااور مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کا ازالہ کرنے اور یہ سلسلہ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی اور اپنی بیشتر کوششوں میں کامیابی حاصل کی۔
یہاں اس ذکر کامقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے انتخابی جلسوں، تقریروںاو ربیانات میں لوگوں کو بہت سی امیدیں دلائی ہیں، بہت سے وعدے کئے ہیں۔ مثال کے طورپر انھوںنے وعدہ کیا ہے کہ وہ چین، میکسیکو اور جاپان اوردیگر ممالک سے اشیا ساز کمپنیوں کی ملازمتیں واپس امریکا لائیں گے۔انھوں نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ جو امریکی کمپنیاں اپنی اشیا سازی کی صنعتیں واپس امریکا نہیں لائیں گی یعنی امریکا میں ہی اشیا سازی نہیں کریں گی، دوسرے ملکوں سے اپنی اشیا امریکا لاکر فروخت کرنے پر ان کی اشیا پر 35 فیصد تک ٹیکس عاید کردیاجائے گا۔جبکہ امریکا میں صنعتیں لگانے،اشیا سازی کی صنعتوں کو وسعت اور توسیع دینے اور اسی ملک میں اشیا سازی کرنے والی صنعتوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔انھوں نے امریکا میں لوگوں کے لیے ملازمتوں کے کم وبیش ڈھائی کروڑ مواقع پیدا کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔ ورکرز کے لیے یہ بڑے امید افزا وعدے ہیں لیکن نومنتخب صدر کو یہ وعدے یاد رکھنے اور ان کو پورا کرنے پر بھی توجہ دینا ہوگی۔
اس وقت صورت حال یہ ہے کہ چین نے اسٹیل اور المونیم کے شعبے پر اپنا ایک طرح کاتسلط قائم کرلیا ہے ،چین میں ایک اندازے اور محتاط رپورٹ کے مطابق جس بڑی اور بھاری مقدار میں اسٹیل اور المونیم کی مصنوعات تیار کی جارہی ہیں ، وہ پوری دنیا کی اسٹیل اور المونیم کی مجموعی ضروریات سے بھی زیادہ ہیں۔چین اپنی اسٹیل اور المونیم کی مصنوعات اتنی ارزاں قیمت پر فراہم کرتاہے کہ مقامی صنعتیں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتیں جس کے نتیجے میں امریکا ، کینیڈا، برطانیہ،میکسیکو اور یہاں تک کہ بھارت میں بھی اسٹیل اور المونیم کی متعدد صنعتیں یاتو بند ہوچکی ہیں یا دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔اس صورتحال کے نتیجے میں صرف امریکا میں 16 ہزار سے زیادہ اسٹیل ورکرز ملازمتوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور بیروزگار ہیں۔المونیم گلانے کے 18 کارخانے بند ہوچکے ہیں اور اب پورے امریکا میںالمونیم گلانے کے صرف 5 کارخانے باقی بچے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں ورکرز مستقل بنیادوں پر بیروزگار ہوچکے ہیں،اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے سے قاصر ہیں۔
اس صورت حال میں امریکی محنت کشوں اور مزدور تنظیموں کی امیدیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وابستہ ہیں ،خاص طورپر یوایس ڈبلیو کی خواہش ہے کہ نومنتخب بال بیئرنگ تیار کرنے والی کمپنی ریگزنارڈ کے مالکان کو اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کریں گے کہ اگر وہ اپنی پوری کمپنی انڈیانا پولیس سے میکسیکولے جانے کا ارادہ کرہی چکے ہیں تو بھی از کم 300 اچھی ملازمتیں انڈیانا پولیس میں ہی رہنے دیںاور اگر کمپنی کے مالکان اس پر تیار نہیں ہوتے تو اپنے وعدے کے مطابق امریکا سے باہر تیار کر کے فروخت کے لیے امریکا لائی جانے والی تمام اشیا پر 35 فیصد اضافی ٹیکس عاید کیاجاسکے اور اس طرح جمع ہونے والی رقم بیروزگار محنت کشوں کی کفالت اور ان کے لیے روزگار کے متبادل ذرائع پیداکرنے پر صرف کئے جائیں۔
لی ڈبلیو گیرارڈ
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد ہی سے مغربی ممالک کے درمیان سنگین نوعیت کے اختلافات سر اٹھارہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سراقتدار آنے کے بعد یورپی ممالک پر نیٹو کے لیے رقم کی فراہمی میں اضافے کے بعد ہی سے یورپی ممالک امریکا سے ناراض نظر آرہے تھے اور نیٹو میں بھی ان ...
چین نے جنوبی کوریا میں امریکی میزائل دفاعی نظام کو مسترد کر تے ہوئے اسے چین کی سلامتی کے خلاف قرار دیا ‘جنوبی کوریا میں ہمارا تھاڈ دفاعی میزائل نظام اب کام کرنے کی حالت میں آ گیا،امریکی ترجمان امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تلخیوں میں اضافہ اور نوبت جنگ تک پہنچ جانے کے بعد ام...
[caption id="attachment_44288" align="aligncenter" width="784"] تقریب میں کرشماتی حیثیت کے حامل وزیر اعظم کینیڈاجسٹن ٹروڈو،امریکی صدرکی صاحبزادی ایوانکا بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں فیسٹیول کینیڈا کے شہریوں کی طاقت کی علامت، کینیڈین شہریوں کے آئیڈیلز کے اظہار اور نئی امریکی انتظا...
[caption id="attachment_44281" align="aligncenter" width="784"] جنیوامذاکرات کے علاوہ رواں ہفتے استانہ میں سہہ فریقی بات چیت ہونی تھی ،امریکا نے بغیر وجہ بتائے شرکت سے انکار کردیا ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو پوری دنیا میں تنہا کررہے ہیں،ناقدین ۔انکار کے بعد روسی حکام اور اقوام متحدہ کے ...
[caption id="attachment_44130" align="aligncenter" width="784"] شام پر امریکی حملے اور شمالی کوریا کو دھمکی کے تناظر میں گزشتہ روزگوگل پر ’’تیسری عالمی جنگ‘‘ ٹاپ سرچ رہا، شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور ایٹمی تجربے کاامکان شمالی کوریا نے اپنے بانی قائد کی 105ویں سالگرہ پر منعقدہ پ...
[caption id="attachment_44083" align="aligncenter" width="784"] ڈونلڈ ٹرمپ خود کو ایک مضبوط قائدانہ صلاحیت کاحامل شخص ثابت کرنے کیلئے سخت فیصلے کریں گے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ،اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا دعویٰ[/caption] اقوام متحدہ...
[caption id="attachment_44056" align="aligncenter" width="784"] ابھی تک امریکی صدر نائب وزیر خزانہ کے عہدے پر کسی کو نامزد نہیں کرسکے جسے ٹیکسوں میں ردوبدل کے کام کی نگرانی کرنا اورنئی حکمت عملی تیار کرنا ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجودنئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاٹیکسوں کے نظام کی تنظی...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمبوڈیا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ویت نام کی جنگ کے دوران امریکا سے حاصل کئے گئے قرض کی رقم سود سمیت واپس نہیں کی تو اس کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔دوسری جانب کمبوڈیا کی حکومت کا موقف یہ ہے کہ ویت نام کی جنگ کے دوران امریکا نے کمبوڈیا کی مع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسر اقتدار آنے کے بعد فوری طورپر جس بجٹ کااعلان کیاہے وہ اُن کے دیگر اعلانات کی طرح متنازع بن گیاہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے پہلے بجٹ میں ٹرمپ کے انتخابی اعلانات کے مطابق میکسکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور امیگرنٹس کو امریکا میں داخلے سے روک...
امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خاص طورپر غیر ملکیوں کے بارے میں ان کے خیالات اور اس کے پرتشدد انداز میں اظہار امریکی معیشت کے لیے بوجھ بنتے جارہے ہیں،امریکی ماہرین معاشیات کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تندوتیز بیانات سے سب سے پہلے سیاحت کے شعبے پر منفی اثرا...
امریکا میں نسل پرستی کی بنیاد پر نفرتوں کاپرچار کرنے والے گروپ یوں تو ہمیشہ ہی سے سرگرم رہے ہیں ، یہ کبھی’’ اسکن ہیڈ ‘‘کے نام سے سامنے آتے ہیں اور کبھی ’’لیو امریکا‘‘ کے نام پر مہم چلاتے نظر آتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد ان نسل پرست نفرت کے پرچارک گروپوں کی ...
امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملکی دفاعی بجٹ میں اضافے کے فیصلے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔چین کی جانب سے اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے انعقاد سے قبل سامنے آیا۔دفاعی ...