... loading ...
سماجی رابطے کی فارسی ویب سائٹوں نے ایک ایرانی طالب علم کی وڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے بشار الاسد کے لیے تہران کی سپورٹ کی روشنی میں شامی عوام کے انسانی المیے کے حوالے سے اپنے ملک کے موقف پر سخت احتجاج کیا ہے۔ تہران کی امیر کبیرطلبا کی یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی میں یوم طلبہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مذکورہ طالب علم نے کہا کہ ” اس میں کوئی ادنیٰ سا شک بھی نہیں کہ ہم شامی بچوں کے آنسوؤں کے سامنے مجرم ہیں۔ تاریخ سب سے زیادہ منصفانہ عدالت ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ تاریخ ہمیں مجرم ٹھہرائے گی اس لیے کہ ہم نے شام میں الم ناک اجتماعی نسل کشی کے حوالے سے خاموشی اختیار کی”۔
اس طالب علم نے یونی ورسٹی ہال میں موجود ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر علی مطہری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “عالی جناب مطہری ، یہ آپ کا فرض ہے۔ ہم اوروں سے زیادہ توقع نہیں رکھتے لیکن آپ تو عوام کی آواز ہیں لہذا ہمیں آپ سے توقع ہے”۔
یاد رہے کہ مطہری وقتا فوقتا ایران کی صورت حال کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں تاہم ایرانی حکام ان کے ساتھ انتہائی احتیاط سے نمٹتے ہیں کیوں کہ وہ ایرانی نظام کی ایک اہم شخصیت آیت اللہ مرتضی مطہری کے بیٹے ہیں جن کو ایران میں انقلاب کی کامیابی کے آغاز میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد طالب علم نے بقیہ تمام طلبہ کی تالیوں کے بیچ سوال کیا کہ “کیا ہم شام میں حق کے محاذ پر کھڑے ہیں ؟ 5 لاکھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ، نسلوں کو مٹا دیا گیا اور شام کو تباہ کر دیا گیا ! ہم اس پورے کھیل میں کہاں کھڑے ہیں ؟ اس میں ذرہ برابر شک نہیں ہے کہ شام کے بچوں کے آنسو ہمیں مجرم قرار دیں گے”۔
طالب علم نے مزید کہا کہ ” معذرت کے ساتھ، ہم نے کوئی قابل ذکر آواز نہیں سنی اور کوئی بھی اس اجارہ داری کے موقف کی مخالفت نہیں کر رہا (شام کی صورت حال کے حوالے سے ایرانی حکومت کا موقف) یہاں تک کہ ہم نے مطہری صاحب کی بھی قابل ذکر آواز نہیں سنی”۔
خوف کی زنجیر توڑ دینے والے جرأت مند طالب نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ” میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ تاریخ کی جانب سے مجرم نہ قرار دیے جائیں تو ہم پر لازم ہے کہ شام کے حوالے سے اپنا موقف متعین کریں”۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...