... loading ...
امریکی فوج کے تھری اسٹار جنرل مائیکل فلن کو 2014 میں دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی سے برطرف کیا گیا،ممکنہ طور پر انہیں وزارت دفاع بھی مل سکتی ہے
سی آئی اے کی قیادت کے لیے ایران مخالف 52 سالہ پومپیو کا انتخاب ایک حیران کن امر ہے، تجزیہ کار۔سینیٹر جیف سابق پراسیکیوٹر ہیں،تعیناتی کا سرکاری اعلان جلد متوقع
امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگراں انتظامیہ کے ایک ذمے دار نے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے قومی سلامتی اور قانون کے نفاذ سے متعلق اپنی ٹیموں کی قیادت کے لیے تین سینئر قدامت پسندوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں وزیر انصاف (اٹارنی جنرل)کے منصب کے لیے سینیٹر جیفرسن سیشنز اور امریکی انٹیلی جنس کی مرکزی ایجنسی ( سی آئی اے )کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے ایوان نمائندگان کے رکن مائیک پومپیو شامل ہیں۔ذمے دار نے مزید بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل مائیکل فلن کو منتخب صدر کے لیے قومی سلامتی کا مشیر چنا گیا ہے۔ اس منصب پر تقرر کے لیے امریکی سینیٹ سے تائید حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔نگراں ٹیم کے رکن کے مطابق تینوں شخصیات نے ٹرمپ کی پیش کش قبول کر لی ہے اور اس کا سرکاری طور پر اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔
سینیٹر جیف کا شمار ٹرمپ کی مہم کے دوران قریبی رفقا میں ہوتا ہے۔ سینیٹر جیف سابق پراسیکیوٹر ہیں اور وہ 1996 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلِن کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ پیش کیا جسے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلِن نے قبول کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سینیٹر جیف اور جنرل مائیکل دونوں ہی اپنے متنازع بیانات کے باعث سرخیوں میں رہے ہیں۔ امریکی فوج کے تھری اسٹار جنرل مائیکل فلن کو 2014 میں دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی سے برطرف کیا گیا۔
وہ فوج کی نوکری چھوڑنے کے بعد سے مسلسل اوباما انتظامیہ کی دفاعی اور خارجہ پالیسیوں کے ناقد تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ امریکی فوجی ہیڈکوارٹرز پینٹاگون پر بھی تنقید کرتے تھے کہ بین الاقوامی اسٹریٹجک امور میں امریکا کو ہزیمت کا سامنا ہے۔ان کا خیال ہے کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو کرش کرنے کے لیے جارحانہ امریکی پالیسی وقت کی ضرورت ہے۔فلن کے ساتھ کام کرنے والے ذمے داران کا کہنا ہے کہ فلن کی برطرفی کے پیچھے ان کی انتظامی صلاحیتوں کے فقدان اور قیادت کے طریقہ کار کا ہاتھ تھا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شاید وہ پینٹاگون کی سربراہی یعنی وزارت دفاع کا منصب سنبھال لیں لیکن اْن کو چند مشکلات کا سامنا ہے اور سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ فوج کی نوکری چھوڑنے کے سات برس بعد ہی وہ وزیر دفاع بنائے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں کانگریس سے استثنیٰ حاصل کرنا ضروری ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر انہیں وزیردفاع کے طور پر بھی نامزد کرتے تو بھی اس سلسلے میں کانگریس سے اجازت حاصل کرنا ممکن تھا کیونکہ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔
مائیکل فلِن امریکا کے اعلیٰ ترین خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے دو برس تک ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی سی آئی اے کی قیادت کے لیے ایران مخالف 52 سالہ پومپیو کا انتخاب ایک حیران کن امر ہے۔ وہ ایوان نمائندگان میں انٹیلی جنس ، توانائی اور تجارت کی کمیٹیوں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کمیٹی کا بھی حصہ رہے جس نے 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتی مشن کے صدر دفتر پر حملے کی تحقیقات کی تھیں۔
پومپیو نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ” میں امید کرتا ہوں کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی سب سے بڑی ریاست کے ساتھ اس تباہ کن معاہدے کو منسوخ کر دیا جائے گا “۔
پومپیو ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے آرمرڈ کارپس آفیسر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہاروڈ یونی ورسٹی سے انسانی حقوق کے شعبے میں بھی گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں پومپیو نے ایک کمپنی قائم کی جو تجارتی اور فوجی طیاروں کے حصے تیار کرتی ہے۔
وزیر انصاف کے منصب پر جیفرسن سیشنز کا انتخاب کر کے ٹرمپ نے اپنے ایسے ہمنوا کو نواز دیا ہے جن کے امیگریشن سے متعلق سخت گیر موقف اور بیانات بعض مرتبہ منتخب صدر ٹرمپ کے بیانات سے ملتے جلتے ہیں۔
سیشنز سرکاری دستاویزات نہ رکھنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کو شہریت دینے کے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار بنانے کے ٹرمپ کے اعلان پر سیشنز نے بھرپور گرم جوشی کا مظاہرہ کیا تھا۔
ریپبلکن پارٹی کی قومی کمیٹی کے ترجمان شون اسپائسر نے جو خود ٹرمپ کے لیے صدارتی منتقلی کی کارروائی کی نگرانی میں شریک ہیں، امیدواروں کے چناؤ کے حوالے سے مذکورہ رپورٹوں کی تصدیق نہیں کی۔
خبریں یہ بھی ہیں کہ امریکا کے اقوام متحدہ میں سابق سفیر اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں وزارت خارجہ کے ایک امیدوار جون بولٹن نے ایران کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے یران میں حکومت تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے جون بولٹن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے دنیا اور خطے کے ملکوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ میرے خیال میں ایرانی خطرے کا طویل البنیاد حل تہران میں حکومت کی تبدیلی کے سوا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ سابق امریکی سفیرنے کہا کہ ایران کی قیادت خطے کے ملکوں اور پوری دنیا کے امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں جون بولٹن نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ایران میں مقتدر نظام کے خاتمے سے تمام مسائل حل ہوجائیں گے تاہم تہران کی طرف سے سب سے بڑا خطرہ ٹل جائے گا۔
انہوں نے موجودہ امریکی صدر باراک اوباما کی ایران بارے پالیسی کو بھی ہدف تنقید بنایا، انہوں نے کہا کہ سنہ 2009ء میں ایران میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایرانی عوام نے امریکا کو مددکے لیے پکارا تھا۔ ایرانی عوام نے کہا تھا کہ امریکا یا تو ان کے ساتھ کھڑا ہو یا حکومت کا ساتھ دے۔ مگر امریکی انتظامیہ ایرانی عوام کی کوئی مدد نہیں کرسکی۔
خیال رہے کہ جون بولٹن امریکا کے جہاں دیدہ سیاست دان ہیں۔ وہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پائے اس معاہدے کے بھی سخت خلاف رہے ہیں جس کے تحت تہران نے اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے کااعلان کیا تھا اور اس کے بدلے میں امریکا اور عالمی طاقتوں نے تہران پر عاید اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جون بولٹن کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔یہ روٹین کا معمولی نوعیت کا معاہدہ ہے۔
جون بولٹن کو مشرق وسطیٰ کے امور میں گہری دسترس حاصل ہے۔ ان کا نام ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں وزارت خارجہ کے منصب کے لیے مجوزہ تین ناموں شامل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدارتی امیدوار ’میٹ رومنی‘ ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے وزیرخارجہ بن سکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...