... loading ...
ظلم و جبر پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے،پاکستانی قیادت کو سمجھنا چاہیے مذاکرات اور قراردادوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، مجاہدین کو وسائل مہیا کیے جائیں
جب دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو پھر ہمارے پاس آزادی کے لیے مسلح جدوجہد ہی آخری آپشن ہے،سید صلاح الدین کا ایوان صحافت مظفر آباد میں خطاب
امیر حز ب المجاہدین وچیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات اور قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ بھارت سے آزادی کے لیے پاکستان کشمیریوں کی عسکری مدد کرے اور مجاہدین کو وسائل مہیا کیے جائیں ۔ اگر مجاہدین کو فوجی مدد ملے تو نہ صرف کشمیر آزاد ہوگا بلکہ برصغیر کا نقشہ بدل جائیگا۔پاکستانی قیادت کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ برہمن سامراج باتوں سے ماننے والا نہیں ۔سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر پر بھارت نے فوجی قبضہ کررکھا ہے اور فوجی قبضہ سیاست یا مذاکرات سے ختم نہیں ہوگا۔ برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں 105دنوں سے عوامی تحریک اپنے عروج پر ہے ۔ 105ایام میں مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر قابض بھارتی فوج نے جبر و تشدد کا ہر حربہ استعمال کیا ۔ لیکن عالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہوئی اور نہ ہی دوہرامعیار رکھنے والی عالمی طاقتوں نے بھارت کو مظالم سے روکا ،جب دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی تو پھر ہمارے پاس آزادی کے لیے ایک ہی آپشن بچتا ہے اوروہ مسلح جدوجہد آزادی ہے ۔ بھارت اور اس کی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے ۔ جبرو تشدد کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبردار کرانے کے لیے معاشی واقتصادی دہشتگردی شروع کردی ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور اس کے زر خرید ایجنٹ حریت قیادت اور کشمیری عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ، کشمیری عوام اتحاد کی قوت سے اس ایجنڈے کو ناکام بنا دیں اور حریت کے پرچم تلے متحد رہیں ۔ یہی ان کی کامیابی ہے ۔ وہ مرکزی ایوان صحافت مظفر آبادمیں خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر متحدہ جہاد کونسل کی مرکزی قیادت شیخ جمیل الرحمان ، مفتی محمد اصغر ، چوہدری محمد کامران ، جان محمد ،عزیر احمد غزالی ، عتیق الرحمان دانش اور دیگر بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 105دنوں کی عوامی تحریک کے دوران مقبوضہ کشمیر میں سو سے زائد نہتے لوگوں کو شہید کیا گیاہے ۔ 13ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں ۔ 12سو افراد پیلٹ گن سے شدید متاثر ہیں اور سینکڑوں بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔ 8ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں ۔ ایک ہزار افراد پر بدنام زمانہ کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا ہے ۔ روزانہ 1ارب 40کروڑ کا معاشی و اقتصادی نقصان ہورہا ہے ۔ قتل و غارت گری کے بعد قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کے کھیت کھلیان اور باغ تباہ کرنا شروع کردیے ہیں ۔ فصلوں کو آگ لگائی جارہی ہے ۔ پھلوں سے لدی گاڑیاں لوٹی جارہی ہیں ۔ 105ایام گزرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔ اس عرصہ کے دوران اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور بڑی طاقتوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور ان کا دوہرا معیار ہے ۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں پر سے کشمیریوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ جب کشمیریوں کی آواز پر عالمی سطح پر توجہ نہیں دی جارہی تو پھر کشمیریوں کے پاس بھارتی جبروتشدد اور قتل و غارت گری سے نجات کے لیے مسلح جہاد کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ۔کشمیری مجاہدین میں بھارتی فوج کو شکست سے دوچار کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ ہندوستان کا برہمن سامراج قراردادوں سے باز آنے والا نہیں اس کے لیے مسلح جدوجہد آزادی ناگزیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت پر ظلم و جبر کی انتہا کی جارہی ہے ۔ سید علی گیلانی ، یاسین ملک ، آسیہ اندرابی ، اشرف صحرائی ، مسرت عالم ، پیر سیف اللہ ، شبیر احمد شاہ سمیت شدید علیل قیادت کو نظر بند و گرفتار رکھا گیا ہے ۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ بیس کیمپ سے اس پار کے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ٹھوس پیغام جائے اور بیس کیمپ جاندار اور جارحانہ حکمت عملی اختیار کرے ۔ خطاب کے دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی پولیس کو متنبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کے ہر اول دستے کا کردار ادا نہ کرے ورنہ اسے عوام کے غیض و غضب کاسامنا کرنا پڑیگااور کشمیر کی دھرتی پر پولیس کو قبر کے لیے جگہ نہیں ملے گی ۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ کشمیر کی پولیس نہتے عوام کا ساتھ دے ۔ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں حریت قیادت کو تقسیم کرنے اور عوام کو ان سے دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ کشمیری عوام حریت کے جھنڈے تلے متحدومنظم رہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں مسلمانوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔ آر ایس ایس کے مسلح غنڈے اسلحہ لہرا کر ریلیاں نکال رہے ہیں اور مسلمانوں کو 1947 ء کی طرح قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تاکہ وہ جموں سے ہجرت کرجائیں لیکن حریت پسند ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...