... loading ...
لندن سے ندیم نصرت کے بیان نے ایم کیوایم میں صف بندی کے عمل میں طوفان مچادیا اب نئی صف بندی ہو نے لگی ہے سفیان یوسف کے لندن پہنچ کروہاں قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کی خبریں پہنچیں تومنظر سے غائب کئی اراکین اسمبلی کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگیں بابر غوری اور حیدرعباس رضوی پارلیمنٹ کے رکن تو مگر ان کے بارے میں بھی افواہیں گرم ہیں۔جن کے خبریں بن جانے کا بھی امکان ہے۔۔ایم کیوایم کے مختلف دھڑوں میں نئی صف بندی ہورہی ہے کون کس صف کب کھڑا ہوگا ؟ اس کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔۔
باخبر سیاسی حلقوں کا کہناہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار بہ ظاہر تو پرسکون ہونے کا تاثر دے رہے ہیں مگراس فیصلے کے بعد ان کی قوت عمل میں استقلال ،استحکام اور اسراع نظرآیاہے انہوں نے خبر آتے ہی صرف ایم کیوایم کے نظم سے وابستہ افراد کاہی نہیں کراچی کے موثر حلقوں تک رسائی رکھنے والے افراد کا بھی اجلاس طلب کیا ڈاکٹر فاروق ستار کی کوشش ہے کہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے ہرصورت روکے جائیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایم کیوایم کے استعفوں کے لیے وہی حلقے سرگرم ہیں جو پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے دلوا کرنواز شریف حکومت کوغیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں ڈاکٹر فاروق ستار قومی ہی نہیں صوبائی اسمبلی اور بلدیات کی نشستوں سے بھی استعفے نہیں چاہتے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر خواجہ اظہار الحسن نے اراکین سندھ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعے کوطلب کر کیانہیں اسمبلی ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی خواجہ اظہار کاکہنا ہے کہ تمام افواہیں اب دم توڑ جائینگی۔جو اراکین اسمبلی میں نظر نہیں آتے وہ بھی جمعے کونظر آئیں گے سینیٹ کے رکن بیرسٹر سیف کے استعفے کی افواہ اڑی مگرجلد ہی ایم کیوایم پاکستان کی تردید آگئی۔
ادھر ایم کیوایم سے طویل عرصہ قبل لاتعلق ہونے والے سلیم شہزاد نے بھی دبئی سے پاکستان رابطہ کرکے فاروق ستار کے ساتھی عامرخان کو اپنی حمایت کا یقین دلایاہے سلیم شہزاد کا یہ بھی کہناہے کہ وہ جلد پاکستان پہنچ فاروق ستار کی قیادت میں کام کریں گے عامرخان کی جانب سے انہیں اہم ذمیداری دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی سیاسی حلقے ایم کیوایم کی صفوں میں مچی کھلبلی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں بہ ظاہر پاک سرزمین پارٹی بھی صورت حال سے غیر متعلق نظر آتی ہے مگر اس کی بھی کوشش ہے کہ کسی طرح ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی کو توڑ کر اپنی صفوں لائے تاکہ فاروق ستار کی قیادت میں قائم ایم کیوایم کمزور ہوجائے کیونکہ اس کے قیام نے ان کی افادیت کو کم کردیا ہے ۔
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...
بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی ہدایات دے دی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بل...