... loading ...
برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد عوامی مزاحمت کو کچلنے کیلئے، بھارتی فورسز جس بربریت کا مظا ہرہ کررہی ہیں اس کے نتیجے میں اب تک 80سے زائد معصوم افراد جاں بحق اور 11000سے زائدد زخمی ہوئے ہیں۔ 600کے قریب بچوں اور بچیوں کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوچکی جبکہ 300سے زائد افرد کی بینائی مکمل طور پر جانے کا اندیشہ ہے۔
66دنوں سے بھارتی فورسز کی طرف سے بے انتہا ظلم و ستم کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہی حالات میں کشمیری منگل کے روز عید الاضحی منا نے جارہے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطا بق کٹھ پتلی سرکار کی طرف سے دفعہ 144نافذکرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں مسلما نان کشمیر کو عید کی نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی۔ کشمیری عوام اگر چہ مذہبی فریضہ سمجھ کے نماز اور جا نوروں کی قربانی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ معروف کشمیری دانشور، مصنف اور صحافی زیڈ جی محمد نے سوشل میڈیا پر ا س تاثر کو حقیقت قرار دے کر، یوں وضاحت کی ہے کہ “سوگ کی حالت میں مبارک بادیں نہیں تعز یت کی جاتی ہے”۔
معروف قلمکار ایس احمد پیرزادہ نے طنز سے بھر پور خیالات کا اظہار کیا۔ لکھتے ہیں”دنیا کے مسلمان کو مظلوم کشمیریوں کی جانب سے عید مبارک پیش خدمت ہے۔ آپ لوگ جانوروں کی قربانی کرکے سنت ابراہیمی کو زندہ کررہے ہوں گے اور ہم یہاں کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قربانی کی اصل روح کو زندہ کررہے ہیں۔ ہندوستان کے اْن مسلمانوں کو بھی عید مبارک جن کا بہت بڑا طبقہ ہندوستانی ہونے کی حیثیت سے کشمیریوں کی قتل و غارت گری کو جائز قرار دیتاہے۔ بھارت کے اْن نام نہاد علما کو بھی عید مبارک جو راجناتھ سنگھ کے در پر جاکر اْنہیں کشمیریوں کی نسل کشی کرنے میں تیزی لانے کا مشورہ دیتے ہیں”
معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر رشید الدین کندنگرکے مطابق ــ” عید خوشیاں منا نے کا نام ہے، دینی اعتبار سے نماز اور قربانی واجب ہے۔ با قی موجودہ حالات میں کسی کو مبارک باد نہ دے سکتا ہوں اور نہ وصولی کی خواہش ہے “معروف تجزیہ نگار اور صحافی یوسف جمیل کے مطا بق وادی کشمیر میں کہیں بھی عید الاضحٰی کا جوش و خروش نظر نہیں آرہا۔ بازار بند ہیں اور شام کو اگر کچھ دیر کیلئے کھلتے بھی ہیں ضروری اشیا کی خریداری کیلیے۔ ادھر مظفر آباد اور پاکستان میں مقیم کشمیری بھی کافی دل برداشتہ اور عید کی گہما گہمی سے لا تعلق نظر آرہے ہیں۔
پاسبان حریت کے سربراہ اور مہاجر رہنما عزیر غزالی نے وجود سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادھر وادی کشمیر جل رہی ہے۔ پوری وادی کو عملاََ گوانتا نامو بے میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔ ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مہا جرین عید کی نماز ادا کریں گے اور ساتھ سا تھ شہید برہان اور اس کے ساتھیوں کی یاد میں کچھ بکرے ضرور قربان کریں گے۔ معروف صحافی اور مصنف عارف بہار نے وجود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ اور، آزاد کشمیر الگ نہیں ایک ہی ہیں۔ جسم کا ایک حصہ تکلیف میں مبتلا ہو، تو باقی حصہ تکلیف کیوں محسوس نہ کررہا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عید، نماز اور قربانی تک محدود رہے گی
اسلام آباد میں مقیم کشمیری صحافی نثار احمد ٹھاکور کے مطا بق ہمارے گھر جل رہے ہیں، ہمارے بچے قتل کئے جارہے ہیں، اندھے بنائے جارہے ہیں، ہماری چا ردیواری کی حرمت پامال کی جارہی ہے۔ ۔ ہم ان حالات میں کیسے عید منا سکتے ہیں۔ ایک اورکشمیری صحافی مقصود منتظر نے فیس بک پر NO EID..کا پیغام لکھا ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سادگی سے منا ئیں اور عید نماز کے فوراََ بعد کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری ظلم و تشدد کے خلاف مظا ہرے کریں۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...