... loading ...
عید الاضحی ہمیں نہ صرف حضرت ابراہیم ؑ اور ان کے فرزند ارجمند حضرت اسما عیل ؑ کی قربانی یاد دلاتی ہے بلکہ اس قربانی میں ان کے سرخرو ہونے پر خوشیاں منا نے کا بھی تقاضا کرتی ہے۔ حکم خدا وندی کی تعمیل میں با پ بیٹا دونوں دل اور روح کی گہرائیوں سے راضی اور اس عمل پر ان کا رب بھی راضی۔انسا نی تاریخ گواہ ہے کہ اللہ کے بندوں کا ایمان ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ، رب کا ئنات کے سوا وہ کسی کے غلام یا بند ے نہیں اوراسی حقیقت کا اظہار اس عظیم والد اور عظیم بیٹے نے اپنے عمل سے ثا بت کیا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ وقت کے حاکم نے اس بر گزیدہ والد کو اپنی اطا عت کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس نے انکار کیا اور جس کے نتیجے میں انہیں دہکتی ہوئی آگ میں ڈالا گیا۔ یہ الگ بات ہے کہ اللہ نے اس آگ کو گل و گلزار میں تبدیل کیا،لیکن اس بر گزیدہ ہستی نے عملاََ آگ میں کودنے اور جل کر راکھ ہونے کو ترجیح دی۔ اللہ کے سوا کسی اور کی غلامی کو اختیار کرنے کی سوچ تک کو مسترد کردیا۔خا لق کائنات نے ابراہیم ؑ کی فنا فی اللٰہی کیفیت کو مزید یہ کہہ کر آزمایا کہ اپنے پیارے بیٹے کو خود اپنے ہاتھوں سے ذبح کرنے کا حکم دیا۔حضرت ابرہیم ؑ ا اور حضرت اسما عیلؑ اس امتحان میں بھی کا میاب ہوئے اور اسی کا میابی کا جشن ہم عید الاضحی کے نام سے ہر سال منا تے ہیں۔تاریخ ہمیں یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ جب حضرت ابراہیمؑ کو نمرودی آگ میں ڈالا گیا تو ان کی عمر سولہ سال کی تھی اورجب حضرت اسماعیل ؑ کے گلے پر چھری پھیری گئی تو ان کی عمر مبارک 13برس اور حضرت ابراہیم کی 92سال تھی۔
جس وقت حضرت ابراہیمؑ جس وقت بیٹے کے گلے پر چھری پھیر رہے تھے، اس وقت نار نمرود بجھ چکا تھا اور حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسما عیلؑ، نمرود کی قہر سامانیوں سے نجات حاصل کرچکے تھے۔ اللہ نے اس قربانی کو قبول فرمایا اور انہیں پیغمبری کا تاج پہناکر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر کردیا۔ لیکن حالات کی ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم آج کی عید جن حالات میں منا نے جارہے ہیں اس میں نمرودی آگ بدستور جل رہی ہے،اور ابراہیمی عشق سے منور لوگوں کو اس میں آئے روز ڈالے جارہے ہیں۔ یہ وادی کشمیر کے ہر گھر کی کہانی ہے۔ ہر والد اور والدہ۔ ہر بیٹا بیٹی اسی راہ پر گا مزن ہے۔ نمرودی آگ نہ صرف جل رہی ہے بلکہ ایک پوری نسل کو بھسم کررہی ہے۔ ابراہیمی اور اسماعیلی جذ بے سے سرشار اپنا امتحان دے رہے ہیں، اور اللہ کے فضل سے عشق کے اس امتحان میں کا میاب بھی ہورہے ہیں۔ 8جولائی 2015سے برہان وانی کی شہادت کے بعد 80سے زائد معصوم انسان اپنی جا نیں نچھاور کرچکے ہیں۔11000سے زائد افراد زخمی،300سے زائد بچوں کی بینائی بری طرح متاثر اور 600سے زائد افراد کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ پر امن مظا ہرین پر پیلٹ گن فائرنگ، ٹیر گیس شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شبا نہ چھاپے، گھروں کے اندر توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہی حالات میں عید الاضحی دستک دے رہی ہے۔ اس عید کا تقاضا تھا کہ ہم خو شیاں منائیں۔ خوش رہیں اور خو شیاں با نٹیں۔ ۔۔لیکن جہاں ہر طرف نمرودی آگ لگی ہو، آزادی ما نگنے کے جرم میں گولیاں اور پیلٹ گن فائر کی جارہی ہو۔ ہر طرف کرب و بلاکا منظر ہو، تو کہاں کی عید اور کو نسی عید۔ عالمی امن کے ٹھیکیدار اور نام نہاد ملت اسلا میہ کے حکمران کیوں تما شا ئی بنے ہوئے ہیں۔ کیوں اصحاب الاخدود کی طرح وہ کناروں پر بیٹھ کر ایک پوری قوم کی نسل کشی کے مناظر دیکھ کر بھی خا موش ہیں۔
قرآن پاک کے سورۃ البرو ج آیت (4-7)میں مالک کائنات فرما رہے ہیں کہ” خند قوں کے کھودنے والے ہلاک کردئیے گئے، آگ کی خندقیں جن میں ایندھن جھونک رکھا تھا،جب کہ وہ ان کے کناروں پر بیٹھے ہوئے تھے اور جو سختیاں اہل ایمان پر کررہے تھے،اسے دیکھ رہے تھے”۔کہیں آج ملت اسلامیہ کناروں پر بیٹھ کر تما شا دیکھنے والے اصحاب الاخدود کا ہی طرز عمل تو نہیں دہرا رہے۔ جان لیں!!! ان شا ء اللہ کشمیر آزاد ہوگا، کشمیریوں کی قربا نیاں ضا ئع نہیں ہونگیں اور کنا روں پر بیٹھ کر تما شا دیکھنے والوں کا حال ضرور بہت بُرا ہوگا، کیو نکہ یہ کسی اور نے نہیں بلکہ قرآن نے کھل کے واضح کردیا ہے،کہ کناروں پر بیٹھے تما شائی ہلاک ہو گئے۔ ۔ اللہ رحم فر مائے !
امریکا کے محکمہ خارجہ نے بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کے خلاف بدترین انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کی نشاندہی بھی کر دی۔ انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا ماورائے عدالت ق...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 30ہفتوں بعد تاریخی جامع مسجد سرینگر کونماز جمعہ کے موقع پرنمازیوں کیلئے کھولنے کے موقع پر جذباتی اور روح پرور مناظر دیکھے گئے ۔ جمعہ کو 30ہفتے بعد تاریخی جامع مسجد کے منبر و محراب وعظ و تبلیغ اور خبطہ جمعہ سے گونج اٹھے اور کئی مہینے بعد اس تاریخی عبادت گاہ...
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے 2019میں دفعہ 370 (جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی) کی منسوخی پر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک ایسا اقدام ہے جواس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا اوراب اتر پردیش اور گجرات جیس...
بھارتی ریاست گجرات میں سینکڑوں ہندو انتہا پسند مظاہرین نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ جموں و کشمیرسے اظہار یکجہتی کی پاداش میں متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ملکیت والے اسٹورز کو بند کرادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ فروری (یوم کشمیر) کے موقع پر پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں ہنڈائی موٹرز...
جینو سائیڈ واچ کے بانی اور ڈائریکٹر گریگوری اسٹینٹن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی ہونے والی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گریگوری اسٹینٹن نے امریکی کانگریس کی بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت کی ریاست آسام اور مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ابتدائی علامات اور عمل موج...
امریکا میں قائم صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) نے بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرے کی ویڈیو بنانے والے زیر حراست صحافی کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی پی جے نے کہا کہ ایک آزاد صحافی اور میڈیا کا طالب عل...
بھارت نہایت پُرکاری سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو مسلم ممالک کی اخلاقی حمایت سے محروم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس ضمن میں بھارت نے عرب ممالک کو خاص ہدف بنا رکھا ہے۔ پاکستان کے ابتر سیاسی نظام اور خارجہ محاذ پر مسلسل ناکامیوں نے اب مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالم اسللام کے متفقہ م...
مقبوضہ کشمیر میں 6جنوری 1993ء کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سوپور میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے سانحہ کو29برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس کی تلخ یادیں لوگوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1993میں اس دن سوپور میں اندھا دھند گولیاں برسا کر 60 سے زائد بے گناہ ک...
بھارت نے اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے خود دور دراز مقامات پر دفنانا شروع کر دیے ہیں،ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جریدے ہاریٹز کی ایک رپورٹ کے مطابق ا...
بھارتی فوجی کی بیوہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور کہا کہ وزیروں کی اولادوں کو ایک مرتبہ ضرور سرحد پربھیجیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پونچھ سیکٹر میں ہلاک ہونے والے بھارتی ...
بھارت نے اپنے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے سرکردہ ماہرین کو مقبوضہ جموں و کشمیر بھیج دیا ہے تاکہ جاری مزاحمتی تحریک سے وابستہ کشمیریوں کو ختم کرنے کیلئے مقامی پولیس کی مدد کی جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ''ہندوستان ٹائمز'' کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت بھارتی وزی...
یورپی پارلیمنٹ کی ریسرچ سروس نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پر ایک تحقیقی دستاویز جاری کی ہے ،اس دستاویز میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں کرفیوکے نفاذ سے ابتک کے تمام واقعات کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے ، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی یہ ...