... loading ...
خلا میں سب سے زیادہ دن گزارنے کا امریکی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد امریکی خلا باز اپنے دو روسی ساتھیوں کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے ہیں۔ 58 سالہ جیف ولیمز اس مرتبہ چھ مہینے تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر رہ کر آئے ہیں۔ یوں انہوں نے چار مشنز پر کل 534 دن گزارے اور نیا امریکی ریکارڈ قائم کیا۔ آئی ایس ایس کے کمانڈر وسطی قزاقستان کے میدانی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 13 منٹ پر اترے۔ وہ روس کے الیکسی اوچینن اور اولیگ سکریپوچکا کے ساتھ روسی ساختہ سویوز کیپسول میں واپس آئے۔
اس یادگار موقع پر امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ نے براہ راست نشریات پیش کی اور ولیمز کو مسکراتے ہوئے باہر نکلتے اور ہاتھ ہلاتے دکھایا۔ بعد ازاں انہیں طبی جانچ کے لیے لے جایا گیا۔ یہ تینوں افراد زمین پر پہنچنے سے ساڑھے تین گھنٹے قبل آئی ایس ایس سے نکلے تھے۔
امریکی فوج کے سابق کرنل نے رواں سال ہم وطن خلا باز اسکاٹ کیلی کا قائم کردہ ریکارڈ توڑا تھا۔ کیلی اپنے کیریئر میں خلا میں کل 520 دن گزار چکے ہیں۔
ساتھ ہی ولیمز اسپیس اسٹیشن پر وقت گزارنے والے معمر ترین امریکی بھی بنے۔ وہ پہلی بار 2000ء میں شٹل اٹلانٹس کے ذریعے خلا میں گئے تھے۔ وہ 2006ء میں آئی ایس ایس پر آئے جب وہ کہیں چھوٹا ہوتا تھا اور پھر 2009ء میں ایک اور چکر لگایا۔
واضح رہے کہ خلا میں سب سے زیادہ دن گزارنے کا عالمی ریکارڈ روس کے گینادی پدالکا کے پاس ہے جنہوں نے کل 879 دن خلا میں قیام کیا۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے پاک-بھارت بین الاقوامی سرحد کی ایک خوبصورت تصویر زمین کے باسیوں کے لیے بھیجی ہے۔ وسط میں صوبہ سندھ کے ساتھ یہ تصویر پاکستان کے ایک بڑے حصے کی منظرکشی کرتی دکھائی دیتی ہے جس کے قلب میں دریائے سندھ اور اس کی وادی ہے اور سب سے نمایاں او...