... loading ...
بغیر ڈرائیور کی بسیں اس ہفتے سے فرانس کے شہر لیون میں مسافروں کو ایک جگہ سے دوسرے مقام پر لے جاتے ہوئے دکھائی دیں گی۔
سال بھر کے تجربے کے بعد پیش کی گئیں یہ ہائی ٹیک خودکار بسیں 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک چل سکتی ہے اور مسافروں کو لیون کے مرکز میں نقل و حرکت کی سہولت دیں گی۔ یہ بسیں 10 منٹ کے روٹ پر پانچ اسٹاپس کے ساتھ 15 افراد کو لے جا سکیں گی۔
ہر بس پر آنے والی لاگت 2 لاکھ یوروز سے زیادہ ہے اور اس میں لیزر سینسرز، اسٹیریو وژن اور جی پی ایس سمیت کئی جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
ان بسوں کو پہلے ہی فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے دیگر شہروں میں آزمایا جا چکا ہے لیکن یہ تجربات بغیر مسافروں کے کیے گئے ہیں۔
ان بسوں کو نیویا نے نے تیار کیا ہے اور ان کے جدید ترین ماڈل کو ‘ارما’ کا نام دیا گیا ہے۔ نیویا کا کہنا ہے کہ ‘ارما 100 فیصد بجلی سے چلنے والی اور خودکار گاڑی ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔ ٹویٹر پر ایک شہری سے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر کو ون ورلڈ گورنمنٹ...
فرانس کی عوام نے آئندہ پانچ سال کے لیے ایمانوئیل میکرون کو صدر منتخب کر لیا، امیگریشن اور مسلم مخالف پالیسی کو عوام کی اکثریت نے مسترد کردیا، ملک کے سیکولر آئین کو برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ ایمانوئیل میکرون سابق صدر یاک شیراک (سال 2000) کے بعد دوسرے صدر ہیں جنھیں عوام ...
فرانسیسی حکومت نے فرانس میں اسلام کو نئی شکل دینے اور اسے انتہا پسندی سے علیحدہ کرنے کی کوششوں کے تحت مسلم کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے مذہبی علما اور عام مرد و خواتین پر مشتمل ایک نیا ادارہ تشکیل دے دیا، میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برسوں میں فرانس پر مسلم انتہاپسندوں کے خوں ریز حملو...
فرانس میں ''ممنوعہ تبلیغ''کے الزام میں ایک مسجد کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے شمالی فرانس کے علاقے بووے میں ایک مسجد کو اس کے امام کی 'بنیاد پرست تبلیغ' کے باعث بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ م...
فرانسیسی حکومت نے گزشتہ سال منظور ہونے والے قانون کے مطابق ملک میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور کئی عبادت گاہوں اسلامی مراکز کو بند کرنے کے درپے ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے جار ی کردہ بیان میں مسلمانوں پر بنیاد پرستی کاالزام عائد کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ...
فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی سے شمالی شام میں کردوں کے خلاف جاری فوجی کارروائی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس حملے کے سنگین انسانی اثرات مرتب ہوں گے اور سخت گیر جنگجو گروپ داعش کو پھر سے سر اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے ۔فرانسیسی ...
فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسلمان خواتین کے لیے تیار کیے گئے تیراکی کے لباس "برقینی" پر عائد سرکاری پابندی کے خلاف تاریخی فیصلہ دے دیا ہے اور اس پابندی کو "بنیادی آزادی کی سنگین اور کھلم کھلا غیر قانونی خلاف ورزی قرار دیا۔" یہ مقدمہ انسانی حقوق کے ادارے 'ہیومن رائٹس لیگ' نے...
فرانس میں ایک استانی کو ہولوکاسٹ کے بارے میں مبینہ تبصرہ کرنے پر فوجداری تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فرانس کی وزارت تعلیم نے اس خاتون ٹیچر کےخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے جنہوں نے اپنے طلبہ کو اپنے فیس بک پیج کی جانب راغب کیا تھا کہ جہاں انہوں نے لکھا ہے کہ "ہولوکاسٹ کو یہ...
فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کا جشن منانے کی تقریب میں شریک بڑی تعداد میں لوگوں پر ٹرک میں سوار حملہ آور نے گاڑی چڑھا دی، حملہ آور پہلے لوگوں کو سو میٹر تک کچلتا ہوا گیا پھر اس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک جب کہ اٹھارہ بُری طرح زخمی ہو گئے، ہلاک او...
فرانس کی وزیر برائے حقوق نسواں نے اسلامی حجاب لینے والی خواتین کو امریکا کے ان سیاہ فاموں سے تشبیہ دی ہے جو کبھی غلامی کے حق میں تھے۔ ان کے اس عجیب و غریب تقابل اور نسل پرستانہ جملے نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ لارنس روسینول نامی خاتون وزیر نے فرانس کے ایک ٹیلی وژن چینل ک...