... loading ...
شمالی کوریا نے اپنے پہلے آبدوز سے داغے گئے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ اب وہ جب چاہے امریکا پر حملہ کر سکتا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اسے شمالی کوریا کی “عظیم کامیابی اور فتح” قرار دیا ہے۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق “کم جونگ ان نے فخر کے ساتھ ان نتائج کو ملاحظہ کیا جو عوامی جمہوریہ کوریا کو ان فوجی طاقتوں میں صف اول میں لا چکا ہے جو نیوکلیئر حملے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
شمالی کوریا کے ساتھ امریکا کے سابق جوہری مذاکرات کار جوئیل وٹ نے کہا کہ انہیں پریشانی تو نہیں لیکن تشویش ضرور ہے کیونکہ اس کامیابی کے باوجود جوہری ہتھیاروں کے حملے کی زد میں نہیں ہیں۔ امریکا کو ابھی کوئی خطرہ نہیں، اس بات کی کوئی شہادت موجود نہیں کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کو وارہیڈ پر لانے اور اسے حملے کے لیے استعمال کرنے کے قابل ہوچکا ہے۔
ایسا بہت حد تک ناممکن ہے کہ وہ کوئی آبدوز امریکی ساحلی حدود تک لے آئیں کیونکہ شالی کوریا کا میزائل بظاہر 600 میل تک کی رینج رکھتا ہے لیکن وٹ کہتے ہیں کہ پریشان ہونے کی ایک بات ضرور ہے کیونکہ یہ جوہری ہتھیار بنانے اور انہیں لے جانے کے قابل میزائل تیار کرنے کی سمت شمالی کوریا کی مسلسل پیشرفت میں ایک اور قدم ضرور ہے۔ “سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ شمالی کوریا ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل یعنی آئی سی بی ایم، بنا رہا ہے۔ اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگیا تو وہ امریکا تک رسائی حاصل کرلے گا اور یوں ہم سب کے لیے معاملہ بہت سنجیدہ ہو جائے گا۔”
متوقع طور پر شمالی کوریا ایسے ہتھیاروں کا جارحانہ استعمال تو نہیں کرے گا، لیکن وہ کہتے ہیں کہ اس سے تعلقات سخت پیچیدہ ہو جائیں گے۔ مثال کے طور پر شمالی کوریا اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دیگر ممالک کو دھمکا سکتا ہے۔
یہ جاپان اور جنوبی کوریا جیسے اتحادی ممالک کو دفاع کے لیے دی گئی امریکی ضمانتوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرے گا۔ اب تک یہ وعدے بالکل سادہ سے ہیں لیکن اگر شمالی کوریا امریکا کو بھی دھمکانے لگا تو یہ معاملہ بالکل مختلف ہو جائے گا۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...