... loading ...
امریکا کے شہر نیو یارک میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں ایک عورت کا کہنا ہے کہ اس کے 12 سالہ بیٹے سے اسکول میں زبردستی اقبال جرم کروایا گیا ہے کہ اس کا تعلق داعش سے ہے۔
یہ واقعہ نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ کے ایک اسکول میں پیش آیا جو شہری حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے جس میں اسکول کے پرنسپل نے 12 سالہ بچے سے، جسے پڑھنے میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے، ایک اقبالی بیان پر دستخط کروائے گئے ہیں کہ وہ ایک دہشت گرد اور داعش کا حامی ہے۔
عدالت میں دائر کی گئی تازہ ترین درخواست کے مطابق یہ واقعہ جنوری میں ایسٹ اسلپ مڈل اسکول میں پیش آیا تھا جب ساتویں کلاس کے طالب علم نشوان اوپل کو طلبہ کی بدمعاشیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جو اسے “دہشت گرد” پکارتے تھے اور اسے کہتے تھے کہ وہ کیا کرنے والا ہے۔
اوپل بارہا ان سے بچنے کی کوشش کرتا رہا لیکن بالآخر انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئۓ اس نے کہا کہ ہاں میں دہشت گرد ہوں اور بم دھماکا کروں گا۔
اگلے روز اوپل کو اسسٹنٹ پرنسپل کے دفتر لے جایا گیا جہاں اس سے تفتیش کی گئی اور بارہا پوچھا گیا کہ کیا وہ دہشت گرد ہے؟ کیا اسے بم بنانا آتا ہے؟ اور کیا وہ جانتا ہے کہ “اسامہ” کون تھا؟ اور کیا وہ داعش کا حصہ ہے؟
اسکول کے پرنسپل مارک برنارڈ اور اسسٹنٹ پرنسپل جیسن اسٹینٹن نے مبینہ طور پر مطالبہ کیا کہ وہ تحریری طور پر اپنا اقبالی بیان لکھ کر دے کہ وہ داعش کا حصہ ہے، اسے بم بنانے آتے ہیں اور وہ اسکول میں دھماکا کرنے والا تھا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچے سے زبردستی اقبالی بیان لکھوایا گیا ہے، اس کے بستے اور لاکر تک کی تلاشی لی گئی ہے۔
والدہ کہتی ہیں کہ جنوری میں پولیس نے بھی ان کے بیٹے سے سوالات کیے تھے اور ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں لڑکے سے تحقیقات میں کچھ نہیں ملا، اس لیے اسے محض پانچ دن کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بچے کو سخت اور انتہائی ذہنی دباؤ کا سامنا ہے، وہ بے خوابی، رونے، خوف، تذلیل اور دباؤ میں رہتا ہے اور اسے ڈراؤنے خواب بھی دیکھتا ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...