... loading ...
کراچی کا امن ایک بار پھر شدید خطرے میں ہے۔ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر فوجی اہلکاروں کونشانا بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آزما فوج کو بھی وہ شہروں میں چیلنج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب فوج آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن میں اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے عین اُن ہی دنوں میں کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب فوجی گاڑی کو نشانے بنایا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیے۔ زخمی فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو اس دوران میں ایک اہلکارراستے میں ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا ہلکار علاج کے دوران میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی ہار گیا۔زخمی اہلکاروں کی شناخت لانس نائیک عبدالرزاق اور حوالدارخادم حسین کے ناموں سے ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق لانس نائیک عبدالرزاق کا تعلق نوشہرو فیروز سے تھاجبکہ حوالدار خادم حسین کا دادو کا رہائشی تھا۔ مذکورہ دونوں فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ اولڈ ریس کورس گراونڈ میں ادا کردی گئی۔ جس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ ، کراچی پولیس چیف مشتاق مہر اورتینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کراچی میں فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ۔ اس سے قبل کراچی کی مصرف ترین شاہرہ ایم اے جناح روڈ پر گزشتہ برس کے اختتامی ماہ یکم دسمبر 2015 میں سیکورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دو اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔ 2013 میں بھی فوج کو ایسے ہی ایک واقعے کا سامنا کرنا پڑاتھا جب کراچی کے علاقے عوامی کالونی کورنگی میں ضمنی انتخابات کی سیکورٹی پر مامور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 22 اگست 2013 کے اس حملے کی خاص بات یہ تھی کہ فوجی جوانوں کو پہلی بار کراچی میں بم حملے کے ذریعے نشانا بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس میں دو جوان جاں بحق اور 17کے قریب لوگ زخمی ہو گیے تھے۔ بدقسمتی سے ان واقعات کے حوالے سے ذمہ داروں تک پہنچنے اور اُنہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
کراچی کا یہ المیہ ہے کہ یہاں تفتیشی عمل کبھی بھی عوامی سطح پر اعتبار حاصل نہیں کرسکا۔ اور ایک ہی واقعے کے اتنےذمہ داران کے نام زیر گردش رہتے ہیں کہ یہ پورا عمل شکوک کے گرداب میں چلا جاتا ہے۔ کراچی میں فوجی اہلکاروں پر حملے کے 2013 سے اب تک تین واقعات کے بارے میں ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اُنہیں نشانہ بنانے والے کون ہیں؟ اور کیا یہ کوئی ایسا گروہ ہے جو بھارت کے احکامات پر کراچی میں پاک فوج کو کوئی خصوصی پیغام دینے کے لیے اپنی کارروائیاں کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کی حالیہ جدوجہد کے تناظر میں یہ پہلو خاصا اہمیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان میں ان دنوں پاکستان کے خلاف ایک ایسی ملی بھگت موجود ہے جو کوئی بہت زیادہ مخفی نہیں رہی ہے۔
اس سے قطع نظر کراچی کے حالیہ واقعے میں دہشت گردوں نے اس مرتبہ تفتیشی عمل میں مشکلات پیدا کرنے کی خاطر اسلحہ کے ساتھ ایک تھیلے کا استعمال کیا تاکہ تفتیش کاروں کو جائے واردات سے گولیوں کے خول نہ مل سکیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ نے واضح کیا ہے کہ جائے واردات سے کوئی خول نہیں ملا ہے ، کیونکہ حملہ آوروں نے بیگ یا کیچر کا استعمال کیا ہے۔ واقعے کے ایک عینی شاہد رکشہ ڈرائیور نے بھی ابتدائی بیان میں یہی کہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو دہشت گرد گاڑی کے پیچھے تھے۔ گاڑی جوں ہی سنسان سڑک پر پہنچی تو موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے دہشت گرد نے فائرنگ کردی۔ عینی شاہد کے مطابق دہشت گرد کے ہاتھ میں اسلحہ کے ساتھ ہاتھ میں ایک تھیلا بھی تھا۔
واضح رہے کہ اس طرح اسلحے کے ساتھ ہاتھ میں تھیلا رکھ کر حملہ کرنے کا ایک واقعہ اس سے قبل بھی کراچی میں پیش آچکا ہے جب عزیز آباد میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
کراچی میں فوجی اہلکاروں کو ایک بار پھر نشانہ بنانے سے دو چیزیں بالکل واضح ہو گئی ہیں ۔ اولاً دہشت گردوں کے خلاف ایک وسیع تر فوجی آپریشن اور اُن کے خلاف قانونی کاررائیوں اور پھانسیوں کے باوجود وہ نفسیاتی طور پراب بھی حملہ کرنے اور پلٹ کر وار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ ثانیاً : دہشت گرد اس ضمن میں اس قدر بے پرواہ ہیں کہ وہ اپنے اہداف میں فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنانے کے لیے تیار رہتے ہیں ۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں فوجی اہلکاروں پر ہونے والے تازہ حملے نے کراچی آپریشن کی کامیابی کے دعوے کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...