... loading ...
امریکی ایف بی آئی کو شبہ ہے کہ روس کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکرز نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے نیٹ ورکس میں دال ہو کر ای میلز چرائی ہیں جو جمعے کو وکی لیکس پر پیش کی گئیں۔ یہ وہ آپریشن تھا جس کے بارے میں متعدد امریکی حکام اب سمجھتے ہیں کہ صدارتی انتخابات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں جھکانے کا ایک قدم ہے۔
یہ نظریہ کہ ماسکو ڈونلڈ ٹرمپ کو مدد دینے کے لیے یہ اقدامات اٹھا رہا ہے جو بارہا روسی صدر ولادیمر پوتن کو سراہ چکے ہیں اور نیٹو کے خاتمے کا بھی کہہ چکے ہیں، اوباما انتظامیہ میں بہت تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کیونکہ ان لیکس کا وقت اور روسی حکومت کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات یہی ظاہر کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی این سی کی قریباً 20 ہزار ای میلز ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے آغاز سے محض چند روز قبل منظر عام پر لائی گئیں جن میں سے متعدد عملے کی جانب سے ان کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں جو ہلیری کلنٹن کے خلاف برنی سینڈرز کی مہم کی بیخ کنی کرتی ہیں۔ ایک میل میں تو سینڈرز کے عقائد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان شرمناک انکشافات کے بعد ڈی این سی کی چیئرپرسن ڈيبی ویزرمین شولٹز نے کہا کہ وہ کنونشن کے بعد استعفیٰ دے دیں گی۔
موجودہ اور سابق امریکی عہدیداران کا کہنا ہے کہ یہ مہمات یا ریاست کی مدد سے کیے گئے آپریشنز سیاسی اثرات کے لیے ہیں۔ وہ ٹرمپ کے روسی حکومت سے اپنے رابطوں کی طرف بھی شاراہ کرتے ہیں جنہوں نے علی الاعلان پوتن کو سراہا۔ ٹرمپ کے حلقوں میں کئی روس حامی افراد موجود ہیں جیسا کہ ان کے کمپین مینیجر پال مینافورٹ جو سابق یوکرینی صدر وکٹر یانووکووچ کے مشیر تھے جو اپنے ماسکو نواز میلان کی وجہ سے نکالے گئے تھے اور اب روس میں رہتے ہیں۔ ٹرمپ کے اہم ترین قومی سلامتی مشیروں میں سے ایک ریٹائرڈ آرمی جنرل مائیکل فلن کریملن کے حمایت یافتہ میڈیا نیٹ ورک آر ٹی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ولادیمر پوتن سے کے ساتھ عشائیے میں موجود تھے اور اس موقع پر تقریر بھی کی۔
ڈی این سی نے ہیکنگ کی تحقیقات کے لیے سیکورٹی ادارے کراؤڈ اسٹرائیک سے رابطہ کیا جس کا کہنا ہے کہ یہ کام دو معروف ہیکر گروپوں نے کیا ہے جو روس کی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں، ایک کوزی بیئر کہلاتا ہے اور دوسرا فینسی بیئر۔ دونوں گروپ ایک دوسرے سے مقابلے میں چند ماہ قبل ڈی این سی کے نیٹ ورکس میں گھسے۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...