... loading ...
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کےبعد ترک حکومت نے نہایت سنجیدگی سے بغاوت کے محرکین کے خلاف ٹھوس کارروائیوں کا سلسلہ جاری کررکھا ہے۔ ترک حکومت نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی کی حالیہ ناکام بغاوت میں فتح اللہ گولن کا مرکزی کردار تھا۔ اور اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اس ضمن میں ترک حکومت نے پاکستان سے بھی باقاعدہ یہ درخواست کردی ہے کہ وہ امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے ترک بغاوت کے ذمہ دار فتح اللہ گولن کے تمام اداروں کو بند کرے۔
ترک سفیر صادق بابر نے ترکی میں ہونے والی پیش رفت پر ذرائع ابلاغ کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے پاکستان سمیت تمام دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں۔ ترک حکومت ٹھوس شواہد رکھتی ہے کہ فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی۔
پاکستان میں گولن کے زیر انتظام 21 اسکولز، ایک رومی فورم اور ایک انٹیلیکچوئل اینڈ انٹر کلچرل ڈائیلاگ پلیٹ فارم چلایا جارہا ہے جبکہ وہ پاکستان میں مختلف کاروبار میں بھی شراکت دار ہیں۔ جو کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ جس نے پاکستان کے تقریباً تمام شعبہ ہائے حیات میں اپنی ایک حمایت پیدا کررکھی ہے۔ اگرچہ پاکستانی حکومت ترکی کی درخواست پر فتح اللہ گولن کی پاکستان میں جاری تمام سرگرمیوں کو روکنے پر مجبور ہوگی۔ مگر اس حوالے سے اُسے ایک مخالفت کا سامنا بھی کر نا پڑ سکتا ہے کیونکہ پاکستان کے اندر فتح اللہ گولن کے کاروباری مفادات سے وابستہ افراد بغاوت کی ناکامی کے بعد سے خاصے متحرک ہیں اور وہ ذرائع ابلاغ کے مختلف اداروں میں خاصا اثرونفوذ پیدا کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں وہ پاکستان کے مختلف اخبارات میں ترکی کی موجودہ حکومت کے خلاف غلط اعداد وشمار پیش کرنے اور ایک مخالف مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حالا ت میں یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ پاکستانی حکومت نے جو ترکی میں بغاوت کی ناکامی پر خاصی مسرت کا مظاہرہ کرچکی ہے، اب گولن سے وابستہ اداروں کے خلاف کارروائی کے لئے مختلف راستوں پر غور بھی کررہی ہے۔ ترک سفیر نے یہ کہہ کر اس خبر کی ایک طرح سے تصدیق کر دی ہے کہ گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترک سفیر صادق بابر نے یہ بھی واضح کیا کہ ترک حکومت نے امریکا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے کرے اور اس حوالے سے امریکا کو مطلوبہ ثبوت فراہم کردیے گئے ہیں۔ جس پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا اس معاملے پر غور کرے گا۔
ترک سفیر صادق بابر کی پریس کانفرنس کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اُنہوں نے ترک بغاوت میں امریکا کے ملوث ہونے کے سوال کو نظرانداز بالکل نہیں کیا۔ ترک سفیر کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود ایک عہدے دار نے دعویٰ کیا کہ امریکی ایجنسی سی آئی اےنے ترک صدر طیب اردگان کے بزنس جیٹ کا استنبول سے مرماریس تک کا فضائی روٹ بھی افشاء کردیا تھاجس کی وجہ سے ترک صدر کی زندگی کو شدیدخطرات لاحق ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ترک صدر مرماریس میں چھٹیاں منانے کیلئے گئے تھے، واپسی پر دو ایف سولہ طیارے ترک صدر اردگان کے طیارے کے قریب سے گزرے لیکن انہوں نے اسے مسافر طیارہ سمجھ کر چھوڑ دیا۔ ترک سفیر کی پریس کانفرنس میں موجود مذکورہ عہدیدار سے جب اس دعوے کے ذریعے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی گلوبل انٹیلجنس گروپ اسٹریٹ فور چلاتا ہے، اُسے اس بات کا علم ہے۔ مذکورہ عہدے دار نے کہا کہ اِسی گروپ نے ترک صدر اردگان کے فلائٹ کا راستہ ٹوئیٹر پر جاری کیا تھا۔
ترک سفیر نے ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش پر عالمی برادری کے رد عمل پر بھی اپنا ردِ عمل دیا۔ اور عالمی برادری کی منافقت کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں بغاوت کی ناکامی کے بعد اب تو تقریباً تمام ممالک نے اس کی مذمت کر دی ہے لیکن ابتدامیں جمہوریت کے چیمپئن بننے والے چند ممالک کا رد عمل مایوس کن تھا۔ ظاہر ہے کہ ترک سفیر کا واضح اشارہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کی طرف تھا۔ امریکا اور بعض دیگر ممالک نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کے ابتدائی گھنٹوں میں اس کی مذمت کرنے سے مکمل گریز کیا تھا اور بغاوت کی ناکامی کے بعد ہی اس کی مذمت کی تھی۔
ترک سفیر نے فرانس کے ردِ عمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مغرب کا دُہرا معیار واضح کیا کہ جس روز ترک پارلیمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا اسی روز فرانس میں عائد ایمرجنسی کی مدت میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی ترکی کے اقدام پر تنقید کررہا ہے۔
ترک سفیر نے وضاحت کی کہ ترک خارجہ پالیسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کا فیصلہ بغاوت کی کوشش سے قبل ہی کیا جاچکا تھا۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم پہلے ہی کہہ چکے تھےکہ ان کا ملک صرف روس اور مصر سے ہی نہیں بلکہ بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے آس پاس موجود تمام ممالک سے تعلقات کو بہتر کرے گا۔ ترک سفیر نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی پالیسی جاری رہے گی البتہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...