... loading ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی فوج کے کمانڈر نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
مذکورہ تصدیق کے بعد ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عمرنرے عرف خالد خراسانی افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے جب کہ دہشت گرد کا اصل نام عمر نرے تھا لیکن وہ خلیفہ عمر اور خالد خراسانی کے نام سے جانا جاتا تھا۔آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر 2014 کو حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان افغانستان اور نیٹو افواج کی کمانڈ سے مسلسل مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ افغان سرزمین پر موجود ملافضل اللہ ،خالد خراسانی اورعمرنارے کے خلاف کارروائی کریں۔
عمر نارے تحریک طالبان گیڈر گروپ کا ذمہ دار تھااور پاکستان کے اندر دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ عمر نارے ہی نے آرمی پبلک اسکول، بڈابیڑ ائیر بیس اور باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمر نارے کےساتھ پاکستان میں دہشت گردی کی کاررائیوں کی منصوبہ بندیوں میں شامل دیگر تین اہم دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں ملنگے نامی ایک دہشت گرد بھی شامل ہے جس کے متعلق یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہے کہ اُس کا تعلق مبینہ طور داعش سے تھا۔ اور وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں شامل رہتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے کے وقت بھی مذکورہ دہشت گرد پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
Comd RSM called #COAS, confirmed death of terrorist Umar Narai alias Khalifa Umar,also alias Khalid Khurasani through drone strike in Afgn
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) July 13, 2016
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...