... loading ...
حزب المجاہدین کے جواں سال کمانڈر بر ہان مظفر وانی ،سرتاج احمد عرف خالد اورپرویز احمد عرف فراز کی غائبانہ نماز جنازہ آج سہ پہر اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اور حزب المجاہدین کے سالار اعلیٰ سید صلاح الدین نے جنازہ پڑھایا جبکہ حریت قائدین، متحدہ جہاد کونسل کے ذمہ داران کے علاوہ کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کرکے شہید کمانڈران کے ساتھ اپنے والہانہ محبت کابھر پور اظہار کیا۔جنازے میں امیر جماعت الدعواۃحافظ محمد سعید، کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین بشمول غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، منظورالحق بٹ، متحدہ جہاد کونسل کے رہنماء غلام رسول شاہ، محمد عثمان،الماس خان، عسیم بیگ ،جمیل الرحمان اور حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اﷲ خالد کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔
سید صلاح الدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید برہان اور دیگر شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر برہان مظفر وانی نے نہ صرف جموں و کشمیر میں 8لاکھ بھارتی فورسزاور ریاستی حاشیہ برداروں کے اعصاب کو مفلوج کرکے رکھدیا بلکہ پوری بھارتی جنگجو قیادت کو ہلا کے رکھ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موت سے بے پرواہ اس جواں سال جری کمانڈر نے اسلام اور آزادی کیلئے زندگی کا ہر لمحہ گزارااور یہ ثا بت کردیا کہ اﷲ اور اس کے رسول کے عاشقوں کی تعداد مختصر ہی کیوں نہ ہو وہ باطل پرستوں کی طاقت اور قوت کے غرور کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حز ب المجاہدین کے پرچم تلے شہید برہان نے اپنی مختصر جہادی زندگی میں ہزاروں برہان تیار کیے ،ان کے خون کے ہر قطرے سے ہزاروں لاکھوں برہان جنم لیں گے۔
شہداء کے ورثا ء با لخصوص شہید برہان کے والد کے جذبہ آزادی اور جذ بہ اسلام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ۔انہوں نے کہا شہداء کی قربانیوں کے طفیل آزادی کا سورج طلوع ہوگا، ظلمت کے بادل چھٹ جائینگے اور سرزمین کشمیر آزادی کے نور سے منور ہوگی۔کشمیری عوام اور کشمیری قیادت کے شہداء مجاہدین کے تئیں والہانہ محبت کے اظہار پر دلی شکریہ اداکرتے ہوئے سید صلاح الدین نے یقین دلایاکہ مجاہدین کشمیر تحریک آزادی کی کا میابی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی سامراج کو ہماری سرزمین سے نکلنا پڑے گا۔ برہان اور دیگر شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جدائی کے غم میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں لیکن پوری جہادی قیادت انہیں یقین دلاتی ہے کہ جب تک ہمارے جسم میں جان ہیں برہان کے ایک ایک خون کے قطرے کی لاج رکھیں گے اور وفا کریں گے۔انہوں نے حریت قائدین کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری جہادی قیادت اس وقت تک انکے ساتھ ہے جب تک وہ کاز کے لئے متحد اور متفق ہے۔
حافظ محمد سعید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجاہدین کی قربانیاں ضرور رنگ لائینگی۔انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر میں برہان جیسے مجاہدین موجود ہیں کشمیریوں کو انکی آزادی سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔حزب نائب امیر نے شہداء ککرناگ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید برہان اور انکے ساتھیوں نے بھارتی قابض فوج کو ناکوں چنے چبائے۔حریت رہنماء غلام محمد صفی نے کہا کہ مجاہدین کے مشن کی تکمیل کے لئے کشمیری قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ شہداء کی قربانیوں کے طفیل کشمیری آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے۔
یادرہے کہ کمانڈربرہان جس نے کشمیر کی مزاحمتی تحریک کو ایک نئی جہت دی تھی کو دودیگر ساتھیوں کے ساتھ گزشتہ روز بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے علاقے ککر ناگ میں ایک خون ریز جھڑپ کے بعد بے دردی سے شہید کیاتھا ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...