وجود

... loading ...

وجود

سوال!

اتوار 19 جون 2016 سوال!

Hamza-Ali-Abbasi

سوال اُٹھانا جرم نہیں مگر یاوہ گوئی!سوال علم کی کلید ہے۔ انسانی علوم کی تمام گرہیں سوال کی انگلیوں سے کُھلتی ہیں۔ مگر سوال اُٹھانے والے کے لیے ایک میرٹ بھی مقرر ہے۔ سوال جاہل کا نہیں عالم کا ہوتا ہے۔ استاد نے فرمایا کہ سوال پہاڑ کی چوٹیوں کی طرح ہوتے ہیں اور جواب پہاڑ کے دامنوں کی طرح۔ اور پہاڑوں میں اختلاف اُس کے دامنوں کا اختلا ف ہے اُس کی چوٹیوں کا نہیں ۔ تمام پہاڑوں کی چوٹیاں یکساں ہوتی ہیں۔ سوال بھی انسانی ذہنوں میں چوٹیوں کی طرح یکساں چلے آتے ہیں۔ مگر اس کے الگ الگ زمانوں کے الگ الگ جوابات نے اُن علوم کے دامن کو وسیع اور مختلف بنائے رکھاجس پر آج کا انسان ناز بھی کرتا ہے اور نخرے بھی دکھاتا ہے۔ مگر جس طرح پچھلوں کے پاس ان ہی سوالوں کے الگ جواب تھے، ٹھیک اسی طرح اگلوں کے پاس بھی ان سوالوں کے جواب ہمارے پاس موجود جوابوں سے مختلف ہوں گے۔ اور وہ ہماری جہالت پر ترس اور اپنے جوابات پر اسی طرح ناز کررہے ہوں گے۔ بیچارے حمزہ علی عباسی کہیں کے!

کیا ریاست قادیانیوں کو کافر قرار دے سکتی ہے؟ جب کوئی یہ سوال اُٹھا تا ہے، تو اس سوال کو اُٹھانے کا بھی ایک تقاضا بنتا ہے۔ اس سوال کا پہلا تقاضا ہے کہ آپ یہ جانتے ہوں کہ ریاست کیا ہوتی ہے؟ دنیا بھر کی ریاستیں کیسے کام کرتی ہیں؟ اور ریاستوں نے اپنے اپنے مذاہب کے لیے کیسے کیسے دروازے اور کون کون سی کھڑکیاں کہاں کہاں کھول رکھی ہیں اور کہاں کہاں بند کررکھی ہیں؟ اس سوال کو اُٹھانے کے دوسرے تقاضے کے طور پر سائل کویہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ دراصل مرزائیت کیاہے؟ اس نفرت انگیز تحریک کا مالہ وماعلیہ کیا ہے؟ مسلمانوں کے اجتماعی شعور کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ اور اس تعلق کی تاریخ کتنی پرانی اور کن نتائج کی حامل ہے؟ اس ایک سوال کو اُٹھانے کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ سائل کو اچھی طرح معلوم ہو کہ معلوم شدہ ریاست اور معلوم شدہ مرزائیت کو کافر کہنے کا مطلب کیا ہے؟ اُنہیں کافر کیسے قرار دیاگیا تھا؟ اور اُنہیں کافر قرار دیتے وقت تک تاریخ کا سفر کیا رہاتھا؟ظاہر ہے کہ سوال کا حق مانگنے والا حمزہ علی عباسی سوال کے اس فرض کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام ہے۔ کیونکہ وہ اپنے حقِ سوال کے دفاع میں ایک نکتہ بھی ایسا نہیں اُٹھا سکا جو اُس کے بطور سائل کسی بھی تقاضے کو پورا کرنے کا کوئی معمولی اشارہ بھی دیتاہو۔ یہ تو اس سوال کے اُٹھانے سے متعلق ایک پہلو ہے۔ مگر اس کا ایک دوسرا پہلو بھی نہایت دلچسپ ہے۔

درحقیقت اپنی بنیاد و نہاد میں یہ سوال نہیں ایک موقف ہے۔ اور اس کی وضاحت خود مرزا ناصر کی طرف سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں موجود ہے۔ اب لوگوں کے ذہنوں سے وہ واقعات محو ہو چکے ہیں جو تب پیش آتے رہے۔ ملک میں مذہب کی بنیاد پر تشدد کا آغاز مرزائیوں کی جانب سے ہواتھا۔ اُن برسوں میں مسلمانوں پر مرزائیوں نے باقاعدہ تشدد شروع کیا تھا۔واقعات کے بہاؤ میں 29 مئی 1974کا واقعہ مسلمانوں کی بیداری کامحرک ثابت ہوا۔ جب نشتر میڈیکل کالج کے تقریباً ایک سو مسلمان طلبا پر ربوہ میں ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ تشدد کیا گیا۔یہ طلباء چناب ایکسپریس ملتان سے پشاور کے لیے بغرض سیروسیاحت روانہ ہوئے تھے۔اور اُنہیں چناب نگر اسٹیشن (تب ربوہ) میں واپسی پر نشانہ تشدد بنایا گیا تھا۔ جس پر پورام ملک سراپا احتجاج بن گیا۔ قومی اسمبلی میں یہ مسئلہ ایک طویل تاریخی پس منظر کے بعد پہنچا تھا۔قومی اسمبلی میں ایک پرائیوٹ بل مولانا شاہ احمد نورانی کی طرف سے پیش ہوا۔ جس پر 28معزز اراکین کے دستخط تھے۔ اُن دنوں قائد حزب اختلاف مفتی محمود تھے اور قائد ایوان ذوالفقار بھٹو تھے۔ بھٹو نے سانحہ ربوہ پر غور اور مسئلہ قادیانیت پر سفارشات مرتب کرنے کے لیے پوری قومی اسمبلی کو ایک خصوصی کمیٹی کا درجہ دے دیا۔ جس کے بعد وزیر قانون عبدالحفیظ پیرزادہ نے سرکاری طور پر بل پیش کیا تھا۔ اُس وقت قومی اسمبلی کے اسپیکر صاحبزادہ فاروق علی خان تھے ، جن کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں قادیانی مسئلے پر بحث کا آغاز ہوا تھا۔ اور اس میں مرزا ناصر کو اپنا موقف پیش کرنے اور سوال وجواب کا پورا پورا موقع دیا گیا تھا۔ 5؍اگست سے 11؍ اگست تک اور20؍ اگست سے 21؍ اگست 1974ء تک یہ بحث جاری رہی۔ پھر 27؍ اگست سے 28؍ اگست تک دو روز لاہوری گروپ کے صدر الدین ، عبدالمنان عمر اورمسعود بیگ سے بحث اور جرح میں صرف ہوئے۔ اس طرح کل گیارہ روز تک سوال وجواب پر محیط یہ کارروائی جاری رہی۔ بعد ازاں اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار نے 5؍ ستمبر سے 6؍ ستمبر تک اس پوری بحث کو سمیٹا۔

کیا حمزہ علی عباسی اور جناب جاوید احمد غامدی کا مسئلہ یکساں ہے؟ دونوں میں علم ومقام کے اعتبار سے زمین آسمان کا فرق ہے۔ مگر دونوں کا مشترکہ مسئلہ شاید ریٹنگ ہے۔ مسلمانوں کا سواد اعظم جاوید احمد غامدی کے ’’شکوہ علم‘‘ کے باوجود اُنہیں قبول نہیں کررہا۔ اور حمزہ علی عباسی کے ٹی وی پروگرام کو کوئی پزیرائی نہیں مل رہی۔ مسلمانوں کا اجتماعی شعور سرکار دوعالمﷺ کی دعا کی پہرے داری میں رہتا ہے ۔ کھوٹا موقف کتنے ہی علمی وجاہت میں ملفوف ہو، کتنی ہی چکاچوندی میں پیش کیا جائے، مسلمانوں کا اجتماعی شعور اُسے اُگال دان کے حوالے کردیتا ہے۔ جاوید احمد غامدی جہاد سمیت باقی سارے حقوق ریاست کو دیتے ہیں،چاہے وہ کتنی ہی بدعنوان ہو، چاہے وہ اس قابل ہی کیوں نہ پہنچ گئی ہو کہ اُس کے خلاف خروج فرض ہو گیا ہو،مگر وہ کسی کو غیر مسلم کہنے کا حق ریاست کو دینے کے لیے تیار نہیں۔اس موقف کے پیچھے وہ اُن حقائق اور تاریخی پس منظر کو پس پشت ڈال دیتے ہیں جو مرزائیوں کو غیر مسلم قراردیتے ہوئے قومی اسمبلی میں زیربحث آئے تھے۔ جس میں یہ سوال بھی موجود تھا کہ کیا ریاست کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی کو غیر مسلم قرار دے سکے؟حیرت انگیز طور پر یہ موقف جاوید احمد غامدی اور حمزہ علی عباسی سے پہلے مرزا ناصر نے اختیار کیا تھا۔

مرزا ناصر سے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران میں اٹارنی جنرل نے ایک سوال پوچھا تھا۔

’’اٹارنی جنرل:اچھا آپ نے 21جون کے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ہر شخص اپنے مذہب کی صراحت کرنے میں آزاد ہے۔ کوئی طاقت کوئی حکومت اس حق کے استعمال میں دخل نہیں دے سکتی۔ یہی آئین کی دفعہ بیس کا تقاضا ہے۔ یہ آپ نے کہا ہے؟

مرزا ناصر:جی میری تقریر ہے، مذہبی آزادی ہے۔ دفعہ 20کے تحت کوئی مداخلت نہیں کر سکتا۔

اٹارنی جنرل: اسمبلی یا حکومت بھی؟

مرزا ناصر: کوئی بھی۔

اٹارنی جنرل: ایک آدمی جھوٹ بولتا ہے جان بچانے کے لیے، کیا اسے بھی دفعہ 20اجازت دیتی ہے کہ وہ جھوٹ بولتا رہے، اس
لیے کہ مذہبی آزادی ہے؟

مرزا ناصر: آپ کو کیسے معلوم ہے کہ وہ جھوٹ بولتا ہے؟

اٹارنی جنرل: مثلاً میں کالج کا پرنسپل ہوں۔ اقلیت کے کوٹہ سے سیٹ لینے کے لیے ایک مسلمان خود کو غیر مسلم ظاہر کرتا ہے۔اب آپ کے نزدیک دفعہ 20 کے تحت ہر شخص کو اپنے مذہب کے اظہار کی اجازت ہے لہذا وہ جھوٹ بولے تو میں کوئی کارروائی نہ کروں۔ اچھا آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے مذہبی آزادی کے حوالہ سے دستور کے کچھ حصے اپنی تقریر میں پڑھے ہیں۔ میں یہاں مودبانہ طریقہ سے آپ سے پوچھتا ہوں جناب کہ کیا آپ نے پوری دفعہ کو بیان کیا ہے یا اس دفعہ کا کچھ حصہ آپ بھول گیے ہیں؟

مرزا ناصر: میں نے اس کا وہ ابتدائی حصہ چھوڑ دیا ہے جو ہر ذہن میں موجود ہے۔

اٹارنی جنرل: شکریہ، وہ حصہ؟

مرزا ناصر: قانون اور اصول اخلاق کی شرط پر۔

اٹارنی جنرل: جی ہاں، مطلب یہ ہے کہ مذہب کی آزادی مشروط ہے قانون ، اخلاقیات اور امن عامہ پر۔ یہ بات تسلیم ہے ناں؟

مرزا ناصر: ظاہر ہے، یہ ہے۔

اٹارنی جنرل: اب ایک آدمی غلط بیانی سے اپنا مذہب غلط ظاہر کرتا ہے، غلط مقاصد کی برآری کے لیے، تو اب اس پر پابندی لگائی جاسکتی ہے یا نہ؟

مرزاناصر:کسی کو حق نہیں کہ مذہب کی آزادی پر پابندی لگائے۔

چیئرمین: دیکھیں سوال کے مطابق جواب آنا چاہیے۔ چاہے گواہ اس سے متفق ہو یا نہ ہو۔ مگر جواب اور سوال مطابق ہونا چاہیے۔ وکیل صاحب کے سوال کا جواب دیں۔

اٹارنی جنرل: سر متفق نہ ہونے کا سوال نہیں، دنیا میں ہزاروں دھوکے باز پھرتے ہیں۔ اب وہ غلط بیانی کریں مذہب کے بارے میں تو پابندی لگائیں گے یا نہ؟

مرزاناصر: دغاباز کی ملامت کرنی چاہیے۔

چیئر مین: سوال کا جواب آنا چاہیے۔ جواب سوال کے مطابق نہیں۔

اٹارنی جنرل: بات اظہار کی ہے، ایک شخص عمداً جھوٹا بیان دیتا ہے اپنے مادی نفع کے لیے، اب جناب گواہ کی اس بارے میں رائے کیا ہے۔ جناب اگر آپ جواب نہ دینا چاہیں تو آپ کی مرضی۔
مرزا ناصر: میں ایسے آدمی کو پسندیدہ نہیں سمجھتا۔
اٹارنی جنرل: مگر آپ سمجھتے ہیں کہ حکومت پابندی۔۔۔۔۔؟
مرزا ناصر: میں مذمت کرتا ہوں اس نوجوان کی جو دستاویزات میں جعل سازی کرتاہے۔
چیئرمین: چھوڑیے(اصل سوال کا جواب گول کررہے ہیں۔ )
(کارروائی میں پندرہ منٹ کا وقفہ ہوتا ہے۔پھر جب کارروائی شروع ہوتی ہے تو بحث اسی نکتے پر مرکوز ہوتی ہے کہ ایک شخص غلط بیانی کا مرتکب ہو تو کیا اٹھارٹی کو اس میں مداخلت کا حق ہے۔ مثلاایک یہودی خود کو مسلمان قرار دے کر سعودی عرب کے مقدس مقامات میں داخل ہوجائے تو کیا ریاست اُسے پکڑ سکے گی،جبکہ اُس نے غلط ڈیکلریشن جمع کرایا۔ کیا یہ اُس کی مذہبی آزادی کے ذمرے میں لیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے یہ نکتہ کئی دیگر مثالوں کے ساتھ مزید واضح کیااور ثابت کیا کہ مذہبی آزادی کچھ حدود وقیود کے ساتھ مشروط ہے۔ جیسے آئین میں ہر شخص کو تجارت کا حق حاصل ہے مگر وہ اس حق کو چرس یا اسمگلنگ کے حق کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔ اس بحث کے نکتہ عروج پر یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ تمام بنیادی حقوق دراصل کچھ پابندیوں سے مشروط ہیں اور پابندیوں کو توڑنے والا شخص کسی اٹھارٹی یا عدالت کی مداخلت کا سزاوار ہے۔ مرزا ناصر مذہبی آزادی میں مداخلت یا پھر ریاست کی جانب سے کسی کو غیر مسلم قرار دینے کے جس حق کو دینے کے لیے تیار نہیں تھا۔ وہ ان سوالوں کا کوئی بھی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔تب مرزا ناصر تو نہ دے سکا ، اب شاید جاوید احمد غامدی یا حمزہ علی عباسی اس کاجواب دے سکیں۔قومی اسمبلی میں اٹارنی جنرل اور مرزا ناصر کے یہ دلچسپ سوال وجواب اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کوضرور پڑھنے چاہئے۔)
حمزہ علی عباسی اور جاوید احمد غامدی جن نوجوان ذہنوں کو پراگندہ کررہے ہیں ، اُنہیں شاید یہ معلوم نہ ہو کہ قومی اسمبلی کی اس کارروائی میں دراصل مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دینے سے پہلے ان مرزائیوں پر یہ ثابت کیا گیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو غیر مسلم قرار دیتے ہیں۔ یہی وہ نکتہ تھا جسے سن کر ذوالفقار بھٹو کو اشتعال آیا تھا۔
اٹارنی جنرل نے دلچسپ پیرایئے میں یہ بحث چھیڑی کہ وہ جو مسلمان احمدیوں(مرزائیوں ) کو نہیں مانتے اُنہیں خود کیا سمجھتے ہیں؟ تو مرزا ناصر کا جواب تھا کہ ـ’’کافر‘‘ ۔ گویا ریاست کو کافر قراردینے کا حق نہ دینے والا یہ حق اپنے پاس ضرور رکھنا چاہتا تھا۔اس مکالمے کا ایک دلچسپ حصہ پیش نظر رہنا چاہئے۔
اٹارنی جنرل:شرعی اور غیر شرعی نبی میں کیا فرق ہے؟
مرزا ناصر:شرعی نبی وہ ہے جس پر شریعت نازل ہو، غیر شرعی جو پہلے کی شریعت پر عمل کرائے۔
اٹارنی جنرل: غیر شرعی کا منکر کافر ہوگایا نہیں؟
مرزاناصر:کافر کا معنی انکار کرنے والا،تو وہ ہوگا۔
اٹارنی جنرل: مرزا صاحب غیر شرعی(نبی) تھے تو ان کا منکر کافر ہوگا؟
مرزاناصر: منکر ہوگایعنی کافر، لغوی۔
یہ بحث مزید کچھ سوالوں کے ساتھ بالکل واضح کردی جاتی ہے کہ مرزائی دراصل مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی نہ ماننے والوں کو کافر سمجھتے ہیں۔ اس ضمن میں اٹارنی جنرل سانحہ ربوہ پر قادیانیوں کی انگلینڈ میں موجود جماعت کی ایک قرارداد بھی پیش کرتے ہیں۔ جس میں کہا جاتا ہے کہ ’’چونکہ پاکستان کے طول وعرض میں احمدی مسلمانوں پر غیر احمدی پاکستانیوں نے ظلم وتعدی توڑ دی ہے۔‘‘
اس قرارداد کے الفاظ سے اٹارنی جنرل وضاحت چاہتے ہیں کہ آپ دوسرے مسلمانوں کو ’’غیر احمدی پاکستانی‘‘ کہتے ہیں۔ اور خود کو احمدی مسلمان۔یہ خود بحث کا بہت ہی دلچسپ موڑ ہے۔
یہاں صرف ایک نکتہ پیش کرنا مقصود تھا کہ حمزہ علی عباسی جسے سوال کہہ رہے ہیں ، وہ دراصل سوال نہیں مرزا ناصر کا موقف تھا۔ اور وہ جس موقف نما سوال کا جواب چاہتے ہیں، اٹارنی جنرل یحییٰ بختیار نے اُس کا نہایت عمدہ دلائل کے ساتھ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں نہ صرف جواب دیا تھا بلکہ مرزا ناصر سے تسلیم کرایا تھا کہ اس میں ریاست کے مداخلت کا حق کیسے اور کیوں بنتا ہے۔اس تاریخی فیصلے تک مرزائیوں کی سرگرمیوں کی ایک مسلسل چلی آتی تاریخ ہے۔ جس کے سامنے مسلم شعور اپنے پورے وفور کے ساتھ کھڑا رہا ۔ یہ نکتہ پھر کبھی!


متعلقہ خبریں


رنگ بازیاں وجود - پیر 09 جنوری 2023

   علامہ اقبال نے راز کھولا تھا تھا جو ، ناخوب، بتدریج وہی خوب ہُوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر زیادہ وقت نہیں گزرا، آئی ایم ایف سے معاہدے خفیہ رکھے جاتے تھے، عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ ایک سیاسی یا قومی عیب لگتا تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط ملک کی فروخت سے تعبیر ک...

رنگ بازیاں

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

یہ لیجیے! پندرہ برس پہلے کی تاریخ سامنے ہے، آج 3 نومبر ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ اب بھی ایک سرشار کردینے والی تقویم کی تاریخ ہے، جو چیف جسٹس کے''حرفِ انکار'' سے پھوٹی۔ مگر دانا اور اہلِ خبر اسے اژدھوں کی طرح نگلتی، حشرات الارض کی طرح رینگتی اور پیاز کی طرح تہ بہ تہ رہتی ہماری سیاسی...

خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیاقت علی خان اور امریکا وجود - پیر 17 اکتوبر 2022

حقارت میں گندھے امریکی صدر کے بیان کو پرے رکھتے ہیں۔ اب اکہتر (71)برس بیتتے ہیں، لیاقت علی خان 16 اکتوبر کو شہید کیے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے موجودہ رویے کو ٹٹولنا ہو تو تاریخ کے بے شمار واقعات رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ لیاقت علی خان کا قتل بھی جن میں سے ایک ہے۔ یہاں کچھ نہیں ...

لیاقت علی خان اور امریکا

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی! وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

سیاست سفاکانہ سچائیوں کے درمیان وقت کی باگ ہاتھ میں رکھنے کا ہنر ہے۔ صرف ریاضت نہیں، اس کے لیے غیر معمولی ذہانت بھی درکار ہوتی ہے۔ رُدالیوں کی طرح رونے دھونے سے کیا ہوتا ہے؟ میاں صاحب اب اچانک رونما ہوئے ہیں۔ مگر ایک سوال ہے۔ کیا وہ سیاست کی باگ اپنے ہاتھ میں رکھتے ہیں؟ کیا وہ اپ...

میاں صاحب پھر ووٹ کو ابھی عزت تو نہیں دینی!

وقت بہت بے رحم ہے!! وجود - جمعرات 22 ستمبر 2022

پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری اب کس کو یاد ہے؟ طارق عزیز!!تین وز قبل دنیائے فانی سے کوچ کیا تو اخبار کی کسی سرخی میں بھی نہ ملا۔ خلافت عثمانیہ کے نوویں سلطان سلیم انتقال کر گئے، نوروز خبر چھپائی گئی، سلطنت کے راز ایسے ہی ہوتے ہیں، قابل اعتماد پیری پاشا نے سلطان کے کمرے سے کاغذ س...

وقت بہت بے رحم ہے!!

مبینہ ملاقات وجود - پیر 19 ستمبر 2022

مقتدر حلقوں میں جاری سیاست دائم ابہام اور افواہوں میں ملفوف رہتی ہے۔ یہ کھیل کی بُنت کا فطری بہاؤ ہے۔ پاکستان میں سیاست کے اندر کوئی مستقل نوعیت کی شے نہیں۔ سیاسی جماعتیں، اقتدار کا بندوبست، ادارہ جاتی نظم، فیصلوں کی نہاد ، مقدمات اور انصاف میں ایسی کوئی شے نہیں، جس کی کوئی مستقل...

مبینہ ملاقات

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ وجود - جمعه 16 ستمبر 2022

پاکستانی حکومت نے 12 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں کرلیا۔ یہ ملکہ برطانیا الزبتھ دوم کی موت پر یومِ سوگ منانے کا سرکاری اظہار تھا۔ ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ ہمارے لیے یہ یوم سوگ نہیں، بلکہ استعمار کو سمجھنے کا ایک موقع تھا۔ یہ اپنی آزادی کے معنی سے مربوط رہنے کا ایک شاندار وقت تھا۔ یہ ایک ...

ملکہ الزبتھ، استعمار کا مکروہ چہرہ

رفیق اور فریق کون کہاں؟ وجود - منگل 23 اگست 2022

پاکستانی سیاست جس کشمکش سے گزر رہی ہے، وہ فلسفیانہ مطالعے اور مشاہدے کے لیے ایک تسلی بخش مقدمہ(کیس) ہے ۔ اگرچہ اس کے سماجی اثرات نہایت تباہ کن ہیں۔ مگر سماج اپنے ارتقاء کے بعض مراحل میں زندگی و موت کی اسی نوع کی کشمکش سے نبرد آزما ہوتا ہے۔ پاکستانی سیاست جتنی تقسیم آج ہے، پہلے کب...

رفیق اور فریق کون کہاں؟

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں وجود - پیر 14 فروری 2022

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کی فہرستِ کارکردگی ابھی ایک طرف رکھیں! تھیٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ سماجی روز مرہ اور زندگی کی سچائی آشکار کرنے کو سجایا جاتا ہے۔ مگر سیاسی تھیٹر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرنے کے لیے رچایا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوانگ بھرنے کے اب ماہر...

حوادث جب کسی کو تاک کر چانٹا لگاتے ہیں

خطابت روح کا آئینہ ہے !
(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)
وجود - پیر 30 ستمبر 2019

کپتان حیرتوں کی حیرت ہے!!! وہ ایک بار پھر سرخروہوا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک منفرد تجربہ ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کسی بھی سربراہ حکومت نے ایسا جاندار ، شاندار اور شاہکار خطاب کیا ہے۔ قبل ازمسیح کے پوبلیوس سائرس اچانک ذہن کے افق پر اُبھرتے ہیں، ایک آزاد شا...

خطابت روح کا آئینہ ہے ! <br>(ماجرا۔۔۔محمد طاہر)

خاتمہ وجود - جمعرات 29 ستمبر 2016

کیا بھارت سوویت یونین کی طرح بکھر جائے گا؟ خوشونت سنگھ ایسے دانشور بھارت کو زیادہ سمجھتے تھے۔ اُن کا جواب تھا : ہاں، بھارت باقی نہیں رہے گا۔ اُنہوں نے ایک کتاب ’’دی اینڈ آف انڈیا‘‘ تحریر کی، جس کے چمکتے الفاظ دامنِ توجہ کھینچتے ہیں۔ ’’بھارت ٹوٹا تو اس کا قصوروار پاکستان یا کو...

خاتمہ

جوتے کا سائز وجود - منگل 13 ستمبر 2016

[caption id="attachment_40669" align="aligncenter" width="640"] رابرٹ والپول[/caption] وزیراعظم نوازشریف کی صورت میں پاکستان کو ایک ایسا انمول تحفہ ملا ہے، جس کی مثال ماضی میں تو کیا ملے گی، مستقبل میں بھی ملنا دشوار ہوگی۔ اُنہوں نے اپنے اِرد گِرد ایک ایسی دنیا تخلیق کر ل...

جوتے کا سائز

مضامین
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر