... loading ...
ایشیا کی سرفہرست 350 جامعات میں چین کی 124 یونیورسٹیاں شامل ہیں جن میں سے 82 مرکزی چین میں جبکہ 7 ہانگ کانگ، 34 تائیوان اور ایک مکاؤ میں ہے۔
“کیو ایس یونیورسٹی رینکنگز: ایشیا 2016ء” نامی رپورٹ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد فہرست میں یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کا نام ہے۔
چین کی سنگ ہوا یونیورسٹی سرفہرست دس جامعات میں شامل ہے اور پانچویں نمبر پر ہے۔ یوں وہ پیکنگ یونیورسٹی کو پیچھے چھوڑ گئی ہے جو درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔
کیو ایس کے ڈائریکٹر برائے چین ڈاکٹر چینگ یان نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے چین تحقیق، جدت طرازی اور باصلاحیت نوجوانوں کو تراشنے میں برتری حصال کر رہا ہے۔ لیکن حکومت کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے زیادہ کوششیں کرنی چاہئیں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی ملک میں آمد، تعلیم اور کام کے لیے حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
1990ء میں قائم ہونے والے برطانوی ادارے کویک کویریلی سائمنڈز (کیو ایس) کی تیار کردہ یہ درجہ بندی تعلیم اور بیرون ملک تدریس کے پروگراموں میں مہارت رکھتی ہے۔
اس کے نتائج مختلف معیارات کی بنیاد پر مرتب کیے جاتے ہیں، جس میں تعلیم، ساکھ، ملازمت، کلیہ/طالب علم تناسب، فی مقالہ حوالہ جات وغیرہ شامل ہیں۔