وجود

... loading ...

وجود

مسالک کے بعد فکری اور تنظیمی تشدد

بدھ 15 جون 2016 مسالک کے بعد فکری اور تنظیمی تشدد

And-hold-on-to-the-rope-of-Allah-Islamic-Calligraphy-and-Typography-001

پہلے دو بڑے مسلک شیعہ اور سنی اور پھران دونوں کی کوکھ سے کئی اور مسالک نے جنم لے لیا، شیعہ سنی مسالک کے بیچ خلیج پاٹنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو پائی اور نہ ہی مستقبل میں اس کی کوئی اُمید نظر آتی ہے اس لئے کہ یہ دوریاں صدیوں پرانی ہیں۔ عقائد سے لیکر اصول تک جگہ جگہ ایسی گہری کھائیاں نظر آتی ہیں جن کو عبور کرنے کی ہمت کسی سے بھی ممکن نہیں ہو سکتی ہے اور اگر کسی نے کبھی کسی سنجیدہ کوشش کا آغاز کر بھی لیا اُس کو بہت بدنام کیا گیا یا اس کویہودیوں اور عیسائیوں کا ایجنٹ قرار دیدیا گیا۔ شیعہ سنیوں میں دوریاں پیدا کرنے کے لئے ایک ’’متشدد طبقہ‘‘ ہر دور میں پیدا ہوا بلکہ انہی متشددین کی پشت پناہی حکومتوں نے بھی کی۔ ان کو خوب مال و زر سے نوازا گیا۔ ان متشددین کی حمایت میں علماء کا ایک طبقہ بھی ہر دور میں پیش پیش رہا ہے جن کے علم کا حاصل صرف ایسا ’’فتویٰ جاری کرنا‘‘ ہوتا ہے جس میں تاویل وتطابق کی گنجائش تو ہوتی ہے پر وہ جان بوجھ کر ایک ایسی جہت متعین کرتے ہیں جہاں سے خون کا سمندر بہہ سکتا ہے اور پھر جب جنگ رُک جاتی ہے تو سوائے پشیمانی کے کچھ بھی ہاتھ میں نہیں آتا ہے۔

2010ء میں ’’بہارِعرب‘‘ کے بعد جس طرح متشددین نے عرب دنیا کو ایک خوفناک مصیبت میں ڈالدیا ہے نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ شام، عراق اور یمن کی مخلوط شیعہ سنی آبادیوں کو ایک دوسری کی گردنیں کٹانے پر جو شرمناک رول باہر کے ’’بدمعاشوں‘‘ کا رہا وہ ہر ایک کے سامنے ہے۔ اپنے حقیر مفادات کے خاطر تین سرسبز و شاداب مسلم ممالک کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے جہاں اب صرف لاشیں اور ان کو نوچتے جانور نظر آتے ہیں جن شیاطین نے عرب دنیا میں عوامی جائز مطالبے کو بندوق کی بھینٹ چڑھا کر اپنے حقیر مفادات کے لئے ’’شیعہ سنی جنگ‘‘ شروع کرادی انہیں جان لینا چاہیے کہ ساڑھے تیرہ سو برس میں صرف ہمارے حصے میں لاشیں اور قبرستان آئے مگر نہ کسی سنی نے سنیت اور نہ ہی کسی شیعہ نے شیعیت چھوڑی بلکہ دونوں میں اس قدر شدت اور نفرت پیدا ہوئی کہ پھر صرف وقت ہی اس کا مرہم کر پایانہ کہ کوئی حکمران یا عالم۔ میں نے حال ہی میں ہندوستان کے ایک متبحراور جید عالم جن کا میلان ’’شیعہ اثنا اشعری کے کفر‘‘ کی طرف زیادہ ہے سے یہ سوال پوچھا کہ شام وعراق کی خونی جنگ سے ہمیں لاشیں ہی ملی مگر شیعیت و سنیت اپنی جگہ قائم ہیں اور دوریاں خوفناک حد تک پیدا ہو چکی ہیں، لکھے پڑھے لوگ علماء کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں تو آپ کے نزدیک اب اسکا حل کیا ہے؟ کافی دیر خاموشی اور غور وفکر کے بعد انہوں نے مایوس کن جواب دیا کہ شیعہ سنی مسئلے کو اس حد تک نہ بڑھایا جائے کہ آپس میں جنگ وجدال کا بازار گرم ہو۔ میں نے عرض کیا جناب’’ فتویٰ کفر و ارتداد‘‘ آنے سے پہلے اگر توسیع سے کام لیا جاتا تو شاید ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے اس پر وہ خاموش ہوگئے اور مجھے ان کی طویل خاموشی نے رخصت لینے پر مجبور کردیا۔

شیعہ سنی مسالک تو اپنی جگہ ایک قدیم حقیقت ہے مگر اب ان کی کوکھ سے ایسی متشدد اور ایک دوسرے سے نفرت کرنے والی نسل جنم لے چکی ہے کہ اعتدال پسند مسلمانو ں کو بھی چاروناچار ایک طرف اپنا وزن ڈالنا پڑتا ہے۔ مسلکی منافرت کے پسِ منظر میں ان کے بطن سے ایسی متشدد تنظیمیں جنم لے چکی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کا علاج تلوار اور گولی قرار دیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کتاب دیکھ کرمیں ششدر رہ گیا جس میں شیعہ تو درکنار ’’جہادی سنی‘‘ حضرات اپنے لوگوں سے متعلق ایسی زبان استعمال کرتے ہیں کہ انسان انگشت بدنداں رہ جاتا ہے چند نمونے قارئین بھی ملاحظہ فرمائیں :’’غیر شرعی افغان طالبان، افغان طالبان یعنی امارات اسلامیہ افغانستان کی موجودہ قیادت دین سے انحراف کر چکی ہے، مرتد سابقہ اخوانی حکومت، ناپاکستان کی مشرک و بدترین کافر و مرتد افواج‘‘۔ یہ باتیں اور فتوے کوئی نئی بات نہیں ہے اس لئے کہ پہلے بھی لوگوں نے ایسے ایسے گل کھلائے ہیں کہ ایک عام قاری الفاظ پڑھ کر دہل جاتا ہے میں یہاں سنی علماء کے ایک دوسرے کے خلاف فتاویٰ کی ایک جھلک پیش کروں گا تاکہ یہ بات معلوم ہوجائے کہ آج پوری مسلم دنیا میں پھیلی تکفیری تنظیمیں اور گروہ ان کے واعظین اور علماء جو کچھ کرتے ہیں یہ وہی پرانے فتوے اور جملے ہیں جن کو نئے اسالیب یا قالب میں ڈال کر ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ میں یہاں جان بوجھ کر مصنفین اور کتابوں کے حوالے نہیں دے رہا ہوں تاکہ ہماری تحریر کسی مزید بدمزگی کا باعث نہ بنے البتہ یہ بات معلوم ہو جائے کہ مسالک کی کوکھ سے جنم لینے والی تنظیمیں اور مختلف مکاتب فکر ایک دوسرے کے متعلق کیا کیا لکھتے رہتے ہیں اور یہ کہ ان کے ہاں ’’کفر کا فتویٰ‘‘ داغ دینا کتنا سستا ہے۔ مولاناسید ابوالاعلیٰ مودودی اور جماعت اسلامی سے متعلق فتویٰ، ملاحظہ فرمائیں مگر نعوذ باللہ پڑھکر: ’’مودودی صاحب کی تصنیفات کے اِقتباسات کے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ ان کے خیالات اِسلام کے مقتدیان اور انبیائے کرام کی شان میں گستاخیاں کرنے سے مملوہیں۔ ان کے ضال اور مضل ہونے میں کوئی شک نہیں۔ میری جمیع مسلمانان سے اِستدعا ہے کہ ان کے عقائد اور خیالات سے مجتنب رہیں اور ان کو اسلام کا خادم نہ سمجھیں اور مغالطہ میں نہ رہیں۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اصلی دجّال سے پہلے تیس دجّال اَور پیدا ہوں گے۔ میری سمجھ میں ان تیس دجّالوں میں ایک مودودی ہیں‘‘۔ ’’میں آج یہاں پریس کلب حیدر آباد میں فتویٰ دیتا ہوں کہ مودودی گمراہ کافر اور خارج از اسلام ہے۔ اس کے اور اس کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کسی مولوی کے پیچھے نماز پڑھنا ناجائز اور حرام ہے اس کی جماعت سے تعلق رکھنا صریح کْفر اور ضلالت ہے‘‘۔ مولانا احمد رضا خان اور بریلوی مکتبہ فکر سے متعلق فتویٰ ’’یہ سب تکفیریں اور لعنتیں بریلوی اور اس کے اتباع کی طرف لَوٹ کر قبر میں ان کے واسطے عذاب اور بوقت خاتمہ ان کے موجب خروج ایمان و ازالہ تصدیق و ایقان ہوں گی ‘‘۔ سلفی جنہیں یہاں عرف عام میں ہم اہلحدیث کہتے ہیں سے متعلق فتویٰ ’’تقلید کو حرام اور مقلّدین کو مْشرک کہنے والا شرعاً کافر بلکہ مْرتد ہوا، اور حکامِ اہلِ اسلام کو لازم ہے کہ اس کو قتل کریں اور عذر داری اس کی بایں وجہ کہ ’’مجھ کو اس کا عِلم نہیں تھا’’ شرعاً قابلِ پذیرائی نہیں بلکہ بعد توبہ کے بھی اس کو مارنا لازم ہے۔ یعنی اگرچہ توبہ کرنے سے مسلمان ہو جاتا ہے لیکن ایسے شخص کے واسطے شرعاً یہی سزا ہے کہ اس کو احکامِ اہلِ اِسلام قتل کر ڈالیں‘‘۔ غیر مقلدین جہنم کے کتے ہیں۔ رافضیوں کو ان سے بدتر کہنا رافضیوں پر ظلم اور ان کی شان خباثت میں تنقیض ہے۔ “کفر میں مجوس یہود و نصاریٰ سے بدتر ہیں، ہندو مجوس سے بدتر ہیں۔ اور وہابیہ ہندوؤں سے بھی بدتر ہیں‘‘۔ دیوبندیوں حضرات سے متعلق فتویٰ’’ ’’وہابیہ دیوبندیہ اپنی عبارتوں میں تمام اَولیاء انبیاء حتّٰی کہ حضرت سَیدالاوّلین و آخرین صلی االلہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اور خاص ذاتِ باری تعالیٰ شانہ، کی اہانت وہتک کرنے کی وجہ سے قطعاً مْرتد و کافر ہیں اور ان کا اِرتداد کْفر میں سخت سخت سخت اشدّ درجہ تک پہنچ چکا ہے ایسا کہ جو ان مْرتدوں اور کافروں کے اِرتداد و کْفر میں ذرا بھی شک کرے وہ بھی انہیں جیسا مْرتد اور کافر ہے اور جو اس شک کرنے والے کے کْفر میں شک کرے وہ بھی مْرتد و کافر ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ ان سے بالکل ہی مْحترز، مْجتنب رہیں۔ ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا تو ذکر ہی کیا اپنے پیچھے بھی ان کو نماز نہ پڑھنے دیں اور نہ اپنی مسجدوں میں گھسنے دیں۔ نہ ان کا ذبیحہ کھائیں اور نہ ان کی شادی غمی میں شریک ہوں۔ نہ اپنے ہاں ان کو آنے دیں۔ یہ بیمار ہوں تو عیادت کو نہ جائیں۔ مریں تو گاڑنے میں شرکت نہ کریں۔ مسلمانوں کے قبرستان میں جگہ نہ دیں۔ غرض ان سے بالکل احتیاط و اجتناب کریں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پس وہابیہ دیوبندیہ سخت سخت اشدّ مْرتد و کافر ہیں ایسے کہ جو ان کو کافر نہ کہے خود کافر ہو جائے گا۔ اس کی عورت اس کے عقد سے باہر ہو جائے گی اور جو اولاد ہو گی وہ حرامی ہو گی اور از رْوئے شریعت ترکہ نہ پائے گی‘‘

ان چند نمونوں سے آپ کو اندازہ ہو چکا ہوگا کہ مسلمانان عالم میں بہت پہلے جو تقسیم بندی مختلف مسالک کی شکل میں ہوچکی ہے وہ اب مختلف مکاتب فکر اور تنظیموں کی شکل میں بھی جاری ہے۔ ہم ایک دوسرے کو کافر اور مرتد قرار دینے میں جس بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہیں سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ ہم میں عدم برداشت کس حد تک پیدا ہوچکا ہے اور پھر جب معاملہ مذہب کے ترجمانوں کی بے صبری کا ہوتو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ معاملہ کس قدر گمبھیر رُخ اختیار کر چکا ہے۔ المیہ یہ کہ مختلف مسالک و مکاتب فکر نے تنقید و تنقیص کا دائرہ اس قدروسیع کردیا ہے کہ صحابہ کبارؓ، اہلِ بیت طہارؓ، تابعین عظام ؒ، مجتہدین ِاسلامؒ اور اولیاء کرامؒ تک کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے بلکہ بعض حضرات نے کمینگی کی آخری حدیں عبور کرتے ہو ئے باضابط اس غلیظ مہم کے دفاع کے لئے ضخیم کتابیں لکھی ہیں۔ حیرت یہ کہ اس کے نتائج سے مذہبی طبقہ بڑی حد تک بے خبر خانقاہوں اور مدارس میں بے فکر ہو کر بیٹھ چکا ہے حالانکہ یہ فتوے یا تو مختلف مسالک ومدارس کے ہیں یا مسال ومدارس اسلامیہ سے وابستہ علماء کے۔
ایک اہم بات جو یہاں بتانا ضروری ہے کہ بسااوقات کسی کے غلط عقائد، نظریات اور افکار پر تنقید کرتے ہو ئے صحیح بات بیان کرنا یا امت تک پہنچانا ناگزیر ہوتا بلکہ یہ اہم ترین دینی اُمور میں سے ایک اہم امر قرار پاتا ہے۔ اسلام شائستگی کے ساتھ ’’اختلاف اور تنقید‘‘سے منع تو نہیں کرتا ہے مگر وہ بد زبانی، فحش اور مجروح کردینے والے الفاظ کے استعمال سے سختی سے منع کرتا ہے۔ فتویٰ کے وقت مناسب الفاظ کا انتخاب ہر ایرے گیرے کا کام نہیں ہوتا ہے الفاظ سے حکم بدل بھی جاتا ہے اور بسااوقات اثرات ہی زائل ہوتے ہیں۔ ہر ایک کا کام فتویٰ دینا بھی نہیں ہے مصیبت یہ کہ جن سے سلیقے کی امید کی جاسکتی تھی انہوں نے ہی شرافت کا گریبان بیچ چوراہے پر چاک کرڈالا ہے۔ ہم نے سات سو سال پہلے ’’گلشن اسلام ‘‘کے ’’چمنستانِ سائنس بغداد‘‘کو اجڑتے ہو ئے دیکھا ہے، اس کے بعد 2003ء میں ہم نے پھر اس کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، ہم نے فلسطین کو یہودیوں کی کوکھ میں گرتے دیکھا، ہم آج شام و عراق کا قتل عام سر کی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، ہم نے یمن کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، ہم نے افغانستان کو پہلے روس اور اب امریکہ کے ہاتھوں برباد ہوتے دیکھا ہے۔ ہم نے ماضی قریب میں بدھ بھکشوں کے ہاتھوں برمامیں خوفناک قتل عام کا منظر بھی دیکھا ہے، ہم نے پاکستان کی مساجد اور امام باڑوں میں معصوم بچوں کے اڑتے چیتھڑوں کا مشاہدہ کیا ہے، ہم نے گجرات میں نیزوں پر اچھالے گئے معصومین کی سوختہ لاشیں بھی دیکھی ہیں اور ہم کشمیر میں روز مرتے ہیں مگر اس سب کے باوجود ہمیں ایک دوسرے سے لڑ جھگڑنے کی خوب فرصت میسر ہے خدا جانے ہم کس مٹی کے بنے ہیں۔

اختلاف برا ہے نہ تنقید۔ مگر اس راستے سے ایک دوسرے کو ذلیل کرنا، کافر، مرتد اور واجب القتل قرار دینا کیا معنی رکھتا ہے ؟کہیں ہم اپنے طرز عمل سے نئی نسلوں کو غلط پیغام تو نہیں دیتے ہیں ؟کہیں ہم انہیں جانے یا ان جانے غیروں کی جانب دھکیل تو نہیں دیتے ہیں !کہیں ہم مذہب ہی کے نام پر خلاف مذہب کام تو نہیں کرتے ہیں ؟کہیں مسلمانان عالم ایک معمولی سی جنگ میں الجھ کر کشمیر سے لیکر فلسطین تک اصلی دشمن کو نظر انداز تو نہیں کرتے ہیں، مجھے یقین ہے اور اللہ نہ کرے میرا یہ یقین سچ ثابت ہو کہ دراصل ہم نے ’’غیروں میں دعوت‘‘کا کام ترک کردیا ہے اور اپنوں کی اصلاح سے غافل ہو چکے ہیں اور ہمارا سارا زور اور توجہ نعروں پر رہتی ہے اس غفلت کے نتیجے میں اللہ ہم سے ناراض ہوا ہے اور اس کے غضب نے ہمیں ایک دوسرے سے ہی الجھا دیا ہے۔ ہمارا دشمن ہماری اس کمزوری سے بہت اچھی طرح واقف ہے۔ وہ جانتا ہے کہ مسلمان شاہرائے مستقیم سے ہٹ چکا ہے اور مقصدِ حیات بھول چکا ہے یہ میرے لئے تر نوالہ ہے لہٰذا میں اس کو جیسے چاہوں الجھا سکتا ہوں۔ ہماری غلط ترجیحات نے ہمیں ایک دوسرے سے لڑاتے لڑاتے فنا کے قریب پہنچا دیا ہے۔ ہم کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے ہم خود اپنے بہت بڑے دشمن ہیں۔ ہمارے بیچ یہودیوں اور عیسائیوں کو ایجنٹ بنانے کی بھی ضرورت نہیں ہے اس لئے کہ ہم خود ہی ان کا کام بلا کسی معاوضے کے انجام دیتے ہیں۔ دینی تحریکات عالم مدہوشی میں بس ’’اجتماعات اور تقاریر‘‘میں مصروف ہیں یہ سمجھے بغیر کہ جب معاملہ اور بگڑ جائے گا تو پھر ان کی باری بھی آجائے گی اور آج جس طرح شام و عراق مصر سمیت لبرل اور سیکولر ازم کی راہ پر رواں دواں ہیں عالمی استعمار پورے عالم اسلام کو اسی راستے پر چلانے کا متمنی ہے۔ غفلت کی انتہا یہ کہ فرض کیا جا چکا ہے کہ کشمیر میں یہ آگ نہیں پھیلے گی یہ مکمل بے حسی اور بے خبری ہے اگر ہم نے آج ہی ہوش کے ناخن نہیں لئے تو بہت جلد یہ آگ یہاں بھی وحشتانک روپ میں ظاہر ہوگی پھر معاملہ اردو ضرب المثل کے مصداق ہوگا ’’جب چڑیا چکھ گئیں کھیت پھر پچھتاوے کیا ہوت‘‘۔


متعلقہ خبریں


شیعہ-سنی تنازع شدت پکڑ گیا، عراق میں سنیوں کی دو مساجد شہید، دو افراد قتل وجود - پیر 04 جنوری 2016

سعودی عرب میں شیعہ عالم نمر النمر کو سزائے موت دیے جانے پر دنیا بھر میں ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن شیعہ اکثریتی علاقوں میں یہ ردعمل حدوں کو عبور کر رہا ہے۔ عراق کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں نہ صرف دو مختلف مساجد پر حملے کیے گئے بلکہ ایک سنی عالم دین سمیت دو افراد کو قتل بھی ک...

شیعہ-سنی تنازع شدت پکڑ گیا، عراق میں سنیوں کی دو مساجد شہید، دو افراد قتل

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر