... loading ...
ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ اور ان کے 8 ساتھیوں کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ ان میں شعیب شیخ کے علاوہ وقار عتیق، ذیشان انور اور دیگر بھی شامل ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کو دفعہ 161 کے بیان کی روشنی میں ریلیف نہیں دیا جا سکتا لہٰذا ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ساؤتھ) سہیل محمد لغاری کی عدالت میں وکلائے صفائی نے باور کرانے کی کوشش کی کہ صرف ایک خبر کی بنیاد پر اور بنا شواہد و ثبوت کے ایک سال سے ملزمان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے اور ایف آئی اے کی جانب سے آج تک چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی معاملے کو آگے بڑھایا گیا لیکن اس کے باوجود ضمانت مسترد کردی گئی۔ وکیل صفائی عابد زبیری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی تک کے مقدمات میں ملزمان کو انسانی حقوق کی بنیاد پر ضمانت مل جاتی ہے، لیکن ایک سال سے دفعہ 420 کے الزام میں قید شعیب شیخ اور ان کے ساتھیوں کی ضمانت کا مسلسل مسترد ہونا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔ ایگزیکٹ کے ایک اور وکیل بیرسٹر شوکت حیات نے کہا کہ پاکستان میں کیونکہ سائبر قوانین موجود نہیں اس لیے ایف آئی اے نے دھوکہ دہی کی شق 420 کے تحت ایگزیکٹ کے خلاف کارروائی کی جس میں پاکستان پینل کوڈ کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا ایک سال قید ہے جبکہ 10 سے 50 لاکھ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ مگر شعیب شیخ اور ان کے ساتھیوں کو بغیر فیصلے کے ایک سال ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے خود ہی مدعی بھی ہی، خود ہی تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر بھی، اب صرف اتنی کسر رہ گئی ہے کہ وہ خود ہی منصف بن کر ایگزیکٹ کے خلاف فیصلہ بھی سنا دے۔
ایک سال قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک خبر کی اشاعت کے چند گھنٹوں بعد ایگزیکٹ کے دفاتر کو بند کرکے “بول ٹی وی” کے لائسنسن کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ آج ایک سال بعد بھی ادارے کے 14 ملازمین اور ان کی ضمانتیں مسترد ہو رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...