... loading ...
آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ سطح سمندر کے بلند ہونے اور زمین کے کٹاؤ کے باعث بحرالکاہل میں واقع پانچ چھوٹے جزیرے غرق ہو گئے ہیں۔ زیر آب ہونے والے جزیرے جزائر سولومون کا حصہ تھے اور غیر آباد تھے لیکن چھ دیگر جزیروں کی زمین بھی سمندر کا حصہ بن گئی جس سے کئی دیہات مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے پہلی سائنسی تصدیق ہے۔ یہ تحقیق اینوائرمینٹل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہوئی ہے جس میں 33 جزائر کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔ تحقیق میں سنہ 1947 سے 2014 تک جزائر کی فضائی اور سیٹلائٹ تصاویر کو تاریخی پس منظر اور مقامی معلومات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق ان جزائر میں سطح سمندر گذشتہ دو دہائیوں سے سالانہ دس ملی میٹر بلند ہو رہی ہے۔ غائب ہونے والے پانچ جزیرے نباتیات سے آباد تھے اور ان کا رقبہ 12 ایکڑ تک تھا۔ ماہی گیر انہیں اکثر استعمال کرتے تھے تاہم یہاں آبادی نہیں تھی۔ اس تحقیق کے مصنف سائمن البرٹ کہتے ہیں ‘یہ کوئی ریت کے جزیرے نہیں تھے، کٹاؤ کا شکار ہونے والے چھ میں سے ایک اہم جزیرہ ناتامبو ہے، جہاں 25 خاندان آباد ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہاں 11 مکان تباہ ہوئے اور اس کا نصف حصہ سنہ 2011ء سے رہنے کے قابل نہیں ہے۔ تاہم تحقیق میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جزیروں کے زیرآب آنے کا عمل محض سطح سمندر کے بلند ہونے کی وجہ سے نہیں ہے۔ یہ امر سامنے آیا ہے کہ ساحلی پٹی میں کٹاؤ ان علاقوں میں زیادہ ہے جہاں لہروں کی سطح بلند ہوتی ہے جبکہ غیرمناسب تعمیرات بھی کٹاؤ کا سبب بنتی ہے۔
خیال رہے کہ جزائر سولومون سینکڑوں جزائر پر مشتمل ملک ہے اور اس کی آبادی تقریبا چھ لاکھ 40 ہزار ہے۔ یہ آسٹریلیا کے شمال مشرق میں 1000 میل کے فاصلے پر واقع ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہاں کے باسی تبدیل ہوئے حالات کے مطابق اپنی زندگیاں ڈھال رہے ہیں۔ نوتامبو کے کئی رہائشی قریبی بلند جزیرے پر منتقل ہو چکے ہیں۔ ایک 94 سالہ رہائشی سریلو ستاروتی نے محققین کو بتایا کہ سمندر زمین پر آنا شروع ہو گیا تھا، اس کی وجہ سے ہمیں پہاڑی کی چوٹی پر منتقل ہونا پڑا اور سمندر سے دور اپنا گاؤں دوبارہ آباد کیا۔
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...
وفاق میں ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں چاہے انہوں نے وزارت لی ہو یا نہ ہو، فاروق ستار 10، 15ارب سے کراچی کے لیے کچھ نہیں ہوتا، وفاق کو حصہ بڑھانا چاہیے ، صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منص...
بھارتیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی شہری بھی جھنڈے اٹھائے شامل تھے ہائی کمیشن پر حملے کے لیے 300 سے 400 شرپسند موجود تھے ،ذرائع پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ہزیمت پر بیرون ملک بھارتی بھی حواس باختہ ہوگئے ، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر منظم انداز سے حملہ کرنے کی کوشش کی...
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، جنرل عاصم منیر آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ...
بھارتی ایئر لائنز کی مختلف پروازوں کے دورانیے میں 2سے 4گھنٹے کا اضافہ ہو گیا تین روز میں بھارتی ایئر لائنز کی 250 سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئیں، رپورٹ بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث 3روز کے دوران بھارتی ایئر لائنز کی 250 سے زیادہ پروازیں متاث...
پاکستانی صحافیوں ، سوشل میڈیا صارفین نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن کا کچا چٹھا کھول دیا الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی بیانیے کو بدترین شکست ہوئی ہے پاکستانی سوشل میڈیا وارئیر نے انٹرنیٹ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی سرکار کو شکست دے دی۔ت...