... loading ...
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے23سے29اپریل تک چین کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال وفد کے قائد تھے۔ سینیٹر آغا شہباز درانی، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی، بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وائس چیئرمین خواجہ ہمایوں نظامی اور وفاقی سیکرٹری مواصلات سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی حکام بھی ہمراہ تھے۔ یہ وفد ان چھ ایام میں چین کے شہروں تیانجن، شنگھائی اور بیجنگ گیا اور جگہ جگہ اس وفد کو بریفنگ دی گئی۔ گوادر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے اس دورے کا تناظر تھے۔ چنانچہ اس سے منسلک موضوعات پر ماہرین اور حکومتی اہلکاروں سے باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ وزیراعلیٰ نواب ثناء اﷲ زہری نے ان موقعوں پر چینی حکام کو بلوچستان میں معدنیات، توانائی، ماہی گیری ، زراعت ، لائیو اسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کی جانب توجہ دلائی، نیز حکومت چین کو بلوچستان میں اسٹیل مل لگانے کی دعوت دی۔
موجودہ زمانہ مقابلے کا ہے اور اس میں جیت تب ہی ہوسکتی ہے جب مفادات کا یکساں طور پر خیال رکھا جائے۔ پاکستان کی بد قسمتی رہی ہے کہ حکومتیں اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ جیسے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ۔اس کی بڑی وجہ مخصوص علاقوں کی ترقی اور مفادات کو ترجیح دینا ہے۔ پنجاب کی بیورو کریسی وہاں کے سیاستدانوں کے ساتھ برابر امتیاز پر مبنی اس پالیسی میں شامل رہی ہے ۔ یہی رویہ ملک میں صوبائی اور نسلی منافرت کا باعث چلا آرہا ہے۔
بلوچستان اپنے محل وقوع ، ساحل اور زمین میں پوشیدہ خزانوں کے باعث بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس اہمیت کا ماضی میں برطانیہ کو ادراک تھا ۔زارروس اور اس کے بعد سویت یونین کی نگاہیں اس سرزمین اور اس کے طویل ساحل پر جمی رہی۔ حتیٰ کہ چین ماضی میں سمجھتا رہا ہے کہ بلوچستان اس کی تجارت کا اہم مرکز اور گزرگاہ ہے ،اور آخر کار چین ہی نے اس ضمن میں پیشرفت کی۔ مگر ہمیں اپنی تار یخ کی ساٹھ دہائیوں میں کچھ نظر نہیں آ یا ،یہ عرصہ آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر گزارا ۔ بلوچستان اور یہاں کے عوام اکیسویں صدی میں بھی افلاس و غربت کا شکار ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ اس پورے عرصے میں وفاق اور صوبے کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال نہ ہوسکا۔1952ء میں سوئی گیس دریافت ہوئی اور پورے ملک کو یہاں سے گیس کی فراہمی شروع ہوئی لیکن بلوچستان اب بھی اس نعمت خدا وندی سے محروم ہے۔ ڈیرہ بگٹی تک اس سے محروم ہے۔ شہر کوئٹہ صوبائی دار الحکومت ہے اس کے باوجود گزشتہ سالوں تک اس کے نواحی علاقے گیس کی سہولت سے محروم تھے۔ کوئٹہ شہر کو 1980ء کی دہائی میں گیس فراہم کی گئی۔ ریکوڈک کا کاپر اینڈ گولڈ، اسی طرح سینڈک کا منصوبہ بلوچستان کے لئے کتنا سود مند ثابت ہوا، یہ سب پر عیاں ہے۔ نواب رئیسانی کے دور میں’’ ٹھیتیان کمپنی‘‘ کے ساتھ معاہدہ چیلنج ہوااور ریکوڈک پر خود کام کرنے کا دعویٰ کیا گیا جو سنگین مذاق کے مترادف تھا۔۔بلاشبہ یہ ناممکن نہ تھا لیکن اس کیلئے درکار دیانت، امانت ، اہلیت اور جستجو کا فقدان ہے۔ وگرنہ چین ، جاپان، امریکا اور ترقی یافتہ ممالک چلانے والے ہماری ہی طرح کے انسان ہیں جو ناممکن کو ممکن بنا کر دکھا دیتے ہیں ۔ بھارت ایران کی بندرگاہوں بالخصوص چاہ بہار سے استفادہ کیلئے ہر ممکن جتن کررہا ہے ۔ خود ایران مقابلے کی دوڑ میں شامل ملک ہے، جو وسائل کو بروقت بروئے کار لانے کا پورا وژن رکھتاہے۔ ایران گوادر کی فعالیت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد نئے معاشی و تجارتی چیلنجوں کا سامنا کرنے اور مقابلہ کرنے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے۔ البتہ پاکستان کی حکومتیں اور بیورو کریسی اب بھی کوتاہ بینی کا مظہر ہیں۔ ایران سالوں سے بلوچستان کو بجلی دینے کی پیشکش کرچکا ہے اور ہمارے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی۔ ایران کے ساتھ وسیع تر تجارت کی فوری منصوبہ بندی ہونی چاہیے تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی ، معاشی اور دیگر حوالوں سے جڑ جائیں اور اس میں بلوچستان کے مفادات کو مقدم رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ایک اتھارٹی ہیں انہیں بہت سارے اختیارات حاصل ہیں۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر اگر فی الواقع عمل درآمد ہورہا ہے تو وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی اختیار حاصل ہے کہ وہ ہمسایہ و دیگر ممالک سے تجارتی، معاشی ، فنی اور تعلیمی شعبوں میں معاہدے کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان یقینا بہت سارے ترقی یافتہ ممالک کا دورہ کرچکے ہیں اور اب ان چند دنوں میں چین کے مختلف شہر دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح یہ قوم ترقی کی منزلیں طے کرتی جارہی ہے۔ یقینا ان کی تیز رفتار ترقی و کمٹمنٹ دیکھ کر وزیراعلیٰ اور ان کے ہمراہی جگہ جگہ رشک و استعجاب میں مبتلا ہوئے ہوں گے۔ چینیوں کی تقلید کی خواہش نے ضرور ان کے دلوں میں انگرائی لی ہوگی۔ یہ خواہشات پوری ہو سکتی ہیں اگر اپنی ذات کے بجائے ملک و قوم کی ترقی اور ضرورت پیش نظر ہو۔ چینی ایک قوم کے قالب میں ڈھلے ہوئے ہیں، جبکہ ہمارے ہاں دستور پامال اور قوم کا تصور مسخ کیا جا چکا ہے ۔ ہماری پالیسیاں نفرت اور تفریق کا موجب بن رہی ہیں ۔
نواب زہری نے چین کے صوبے ’’جیانگ سو‘‘ میں چین کے اسپیشل اکنامک زون ’’شوزاؤ انڈسٹریل پارک‘‘ کا دورہ و نظارہ کیا۔ سنگار پور اور چین کے اشتراک سے1994 میں اس پارک کی بنیاد ڈالی گئی۔ یہ اکنامک زون 280مربع کلو میٹر پر محیط ہے ۔ اس زون میں محض گزشتہ سال80ارب ڈالر مالیت کی صنعتی و تجارتی اشیاء تیار کی گئیں۔ اس کو دنیا کے بڑے اکنامک زون کا درجہ حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان ایام میں ایک ٹرین میں19منٹ کا سفر بھی کیا ۔جی ہاں! اس ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین نے جس میں بلوچستان کا وفد سوار تھا ، ’’شنگھائی‘‘ سے ’’سوزوہاؤ‘‘ تک 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ سفر19منٹ میں طے کرلیا۔ امید ہے کہ نواب زہری اپنے وفد کے ساتھ انقلابی جوش و جذبہ لے کر آئے ہوں گے۔ نواب زہری نے ’’ہائیگر بس کمپنی لمیٹڈ‘‘ کا دورہ اور کوئٹہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے حوالے سے شٹل بس سروس کیلئے اس کمپنی کی تیار کردہ بسوں کا معائنہ کیا۔ چین میں مذکورہ بالا اکنامک زون کے دورے کا مقصد دراصل چینیوں کا تجربہ لینا تھا تاکہ اس کی روشنی میں گوادر، بوستان، ژوب اور خضدار میں بھی اسپیشل اکنامک زون قائم کئے جائیں۔
کچھ ذکر شہر کوئٹہ کا کر لیتے ہیں جو سالوں سے مسائل میں گھرا ہوا ہے بلکہ آوے کا آوابگڑا ہوا ہے ،کی صفائی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی معمول کا حصہ نہیں رہی ۔ اس کیلئے خصوصی فنڈز اور مہم کا سہارا لیا جاتا ہے ۔ ان دنوں ایسی ہی ایک مہم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے چلائی جارہی ہے یعنی مستقل کی بجائے عارضی نوعیت کی صفائی ہورہی ہے وہ بھی شہر کی چند مخصوص شاہراہوں تک محدود ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شہر کوئٹہ کی بہبود و ترقی اور دیکھ بھال سے متعلق قائم حکومتی محکمے عملاً ناکام ہوچکے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گرد حملے میں 4 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد حملے میں حملے میں ایک ایف سی اور3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ فورسز اور دہشت گ...
بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹ سم...
مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا ء لانگو نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسنے کی تصدیق کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ہر ممکن تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تصدیق کی ک...
بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے جس سے صوبے کے بیشتر علاقے بجلی کی بندش کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے، تمام مواصلاتی نظام سمیت فضائی راستے بھی منقطع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں مسلسل 30 گھنٹے سے زائد دیر تک کبھی تیز کبھی ہلکی بارش کا...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی، تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی کے 14 ارکان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا...
کراچی سے چھینی اورچوری کی گئی فور وہیل گاڑیوں کے بلوچستان کی آئل فیلڈز میں استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شارع نور جہاں سے ایک کار لفٹر منظور عرف بافا کو گرفتارکیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے 5 سالوں (جنوری 2017 سیاکتوبر 2021 تک) میں کم از کم 35نئی فو...
2022 کے پہلے مہینے میں ملک کی امن و امان کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور ملک میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں معمولی کمی آنے کے باجود ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موجود ایک آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ س...
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے، مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضیٰ ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ا...
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پکس) کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔ پکس کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے 294 واقعات میں 376 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 606 ...
حق دوتحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو تین سال کیلئے جماعت اسلامی کا صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے ذمہ داران وشوریٰ اراکین کی مشاورت سے حق دو تحریک کے قائد عالم دین حضرت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو2021تا2024تین سال...
بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دوسیکیورٹی اہلکارجام شہادت نوش کرگئے،لائس نائیک منظرعباس شہید کا ...
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران اور اسٹاف سے الوداعی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران اور دیگر اسٹاف کی جانب سے جام کمال خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے...