... loading ...
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ سن ہوا ڈکشنری دنیا کی مقبول ترین لغت ہے اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بھی۔
لندن میں ایک تقریب کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اعلان کیا پہلی جدید چینی لغت سن ہوا ڈکشنری کے 28 جولائی 2015ء تک 567 ملین نسخے فروخت ہو چکے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایس وی پی ریکارڈز مارکو فریگاتی نے کہا کہ “گزشتہ سال میں ہماری ٹیم نے ان دو ریکارڈز کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات کیں اور یہ تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سن ہوا ڈکشنری دنیا کی مقبول ترین لغت اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب ہے۔
چائنا پبلشنگ گروپ کے صدر تان یوئی نے کہا کہ سب سے مقبول لغت اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کے اعزازات چین و غیر ملکی ثقافتی تبادلے کا نچوڑ پیش کرتے ہیں اور چینی زبان پر بین الاقوامی اثرات کو ظاہر کررہے ہیں۔
سن ہوا ڈکشنری جسے “قومی لغت” بھی کہا جاتا ہے چین کی عوام کے لیے نسل ہا نسل ایک کارآمد ذریعہ ہے۔