... loading ...
چین ہائی ٹیک تحقیق و ترقی کے ساتھ ساتھ ریلوے، پانی محفوظ بنانے کے منصوبوں جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کرے گا۔
رواں سال کل سرمایہ کاری 6 ٹریلین یوآن (926.6 ارب ڈالرز) سے تجاوز کر جائے گی، جس کا نصف حصہ نقل و حمل، ماحولیاتی تحفظ، شہری منصوبہ بندی اور سیاحت جیسے منصوبوں میں لگایا جائے گا۔
نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جنوری و فروری میں 36 ایسے منصوبہ جات کی منظوری دی جس میں 88.2 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
دیگر سرمایہ ریلوے اور آبی تحفظ کے منصوبوں کی تعمیر اور ہائی ٹیکنالوجی تحقیق و ترقی پر صرف ہوگا۔ چائنا ریلوے کارپوریشن کے جنرل مینیجر کے مطابق رواں سال ملک میں 800 ارب یوآن سے زیادہ ریلوے تعمیر پر لگائے جائیں گے جبکہ اتنے ہی آبی تحفظ کے منصوبوں پر صرف ہوں گے۔
ملک کی اقتصادی ترقی پچھلے سال کے اختتام تک گزشتہ 25 سالوں میں اپنی کم ترین سطح 6.9 پر کھڑی تھی اور 2016ء میں اس میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔
موجودہ دورِ حکومت میں چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی جبکہ سابقہ حکومت کے دور میں 5 سال کے عرصے میں 4ارب 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2019 سے دسمبر 2021 تک چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ا...
چین کے سرمایہ کاروں نے برطانیہ میں نجی اسکول خریدنا شروع کردیے ہیں کیونکہ چین کے امیر اور صاحب ثروت گھرانے اپنے بچوں کو برطانیہ میں پڑھانا چاہتے ہیں۔ برطانیہ کے روزنامے 'ڈیلی میل' کے مطابق برطانیہ کے 100 بہترین نجی اسکولوں میں شامل چیز گرامر اسکول چین کے ایک ادارے اچیو ایجوک...