... loading ...
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی عالمی میلے کو ویسٹ انڈیز نے اپنی شاندار کارکردگی سے لوٹ لیا۔کرکٹ اپ سیٹ اور غیر متوقع نتائج کے ساتھ ایک مستقل حیرت میں مبتلا کرنےوالا کھیل ہے۔ جس کا زبردست مظاہرہ کولکتہ کے میدان میں ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں ہوا۔ جس میں تقریباً انیس اوورز تک کھیل کا پانسہ اپنے حق میں پلٹنے کی کوشش کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز نے صرف چار گیندوں میں اپنے حق میں کر لیا۔
انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز کو دیا تھا۔ جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز بھی انگلینڈ کی طرح کوئی متاثر کن کارکردی ابتدا میں نہیں دکھا سکی۔ا ور اُس کے بھی اہم بلے باز ایک کے بعد ایک اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل جو پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک مرتبہ ہی اچھا کھیل پیش کر سکے تھے۔ پورے ٹورنامنٹ میں کھیل کے بجائے اپنی ٹیم کی کامیابی پر جشن مناتے اور رقص کرتے ہوئے ہی بہتر دکھائی دیئے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف فائنل کھیل میں بھی نہایت خاموشی سے اپنی ناکامی کے بعد میدان سے باہر چلے گیے۔ویسٹ انڈیز کے بلے باز ایک دوسرے کی پیروی میں آوٹ ہوتے رہے۔ مگر ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلزکی بہترین بلے بازی اور بریتھویٹ کے آخری اوورز میں چار مسلسل گیندوں پر چار لگاتار چھکوں نے ایک نہایت مشکل میچ کو نہ صرف ویسٹ انڈیز کی فتح میں تبدیل کر دیا بلکہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح بھی بنا دیا۔ اور یوں ویسٹ انڈیز نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور انڈر 19 عالمی چیمپئن کی صورت میں تین ٹائٹل حاصل کرنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی
دعوت دی ۔انگلینڈ کی طرف سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز نہایت مایوس کن انداز میں کیا۔ سیموئیل بدری نے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند میں جیسن روئے کو واپسی کی راہ دکھا دی۔ اُن کے بعد آنے والے جورروٹ نے اپنا کھاتا چوکے کی مدد سے دلیرانہ انداز میں کھولا۔ مگر دوسرے اوور کی تیسری گیند پر ایلکس ہیلز صرف ایک رن بنا کر آندرے رسل کا شکار بن گیے۔ انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن بھی اس اہم ترین میچ میں کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے اور جو روٹ کے ساتھ 15 رنز کا اضافہ کرکےاپنے پانچ رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگیے۔
جوز بٹلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ کا بھر پور ساتھ دیا تاہم بارہویں اوور کی دوسری گیند پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ان کی اننگز میں ایک چوکا اورتین چھکے شامل تھے۔بین اسٹوکس اور روٹ کی رفاقت میں چھبیس رنز بنے، تب اندازہ کیا جارہا تھا کہ انگلینڈ ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن اسٹوکس 13 رنز کی اننگز کھیل کر براوو کا شکار بنے اسی اوور میں نئے آنے والے بلے باز معین علی بھی صفر کو گلے لگاتے ہوئے چلتے بنے۔ جو روٹ کی وکٹ کارلوس بریتھویٹ نے حاصل کی، وہ سات چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اچھی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو یہ انگلینڈ کی ساتویں وکٹ تھی جو اُنہوں نے گنوائی۔ڈیوڈ ویلی کاجارحانہ کھیل اکیس رنز تک محدود رہا، لیام پلنکٹ آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جو 4 رنز بنا سکے۔ کرس جارڈن 12 اور عادل رشید 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھویٹ اور ڈیوون براوو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، سیموئیل بدری 2 اور آندرے رسل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔جو روٹ نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی انگلینڈ کو اہم کامیابی دلادی اور دونوں اوپنر جانسن چارلس اور کرس گیل کو پویلین بھیج دیا۔ چارلس صفر اور گیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لینڈل سمنز صفر پر ڈیوڈ ویلی کا شکار بن گیے۔ تب ایسا لگ رہا تھا کہ انگلینڈ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے اورکرکٹ کے بانی ہونے کے باوجود آج تک کسی عالمی مقابلےمیں فتح حاصل نہ کرنے والا انگلینڈ اپنی تاریخ بدلنے والا ہے۔تاہم ویسٹ انڈیز نے ہمت نہیں ہاری اور فتح کی جانب کیچھوے کی چال چلنا شروع کیا۔ ڈوون براوو نے مارلن سیموئلز کے ساتھ 75 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران میں انگلینڈ کے کیپر جوز بٹلر نے سیموئلز کو ایک موقع بھی فراہم کیا جبکہ وہ وکٹ چھوڑ کر جا چکے تھے لیکن تھرڈ امپائر نے فیصلہ دیا کہ بٹلر کے ہاتھوں میں آنے والا کیچ دراصل زمین پر پٹخنی کھا کر آیا ہے۔ مگر اس کے باوجود ویسٹ انڈیز وکٹوں کو گنواتا رہا ۔ براوو 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آنے والے آندرے رسل صرف ایک رن بنا سکے جبکہ کپتان ڈیری سیمی بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے اور صرف دو رنز بنا کر پویلین میں موجود اپنے ساتھیوں کے ساتھ آکر بیٹھ گیے۔ اس موقع پر مارلن سیموئلز انگلینڈ کی فتح میں حائل ہو گیے۔اورنہایت قیمتی 85 رنز بناکر ہدف کو ایسا رکھا کہ فتح کی امید ختم نہ ہو۔ مگر ٹھیک اُس وقت ویسٹ انڈیز نے اپنا نیا ہیرو دریافت کیا ۔ اور کارلوس بریتھویٹ نے ایک چوکا اور 4 چھکوں کی مدد سے 10 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نہ صرف خود ناقابل شکست رہےبلکہ اپنی ٹیم کے قریب آنے والی شکست کے سائے بھی لپیٹ دیئے۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 54 رنز کی فاتحانہ شراکت قائم ہوئی۔اور یوں ویسٹ انڈیز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا کر فائنل جیت لیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...