... loading ...
پٹھان کو ٹ ائیر بیس حملے کی پانچ رُکنی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے منگل کو پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ کیا اور حملے کے حوالے سے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس میں محدود رسائی دی گئی۔ اخبار ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچی، جہاں سے براستہ سڑک ٹیم کو ایئر بیس تک لے جایا گیا۔اس موقع پر پولیس نے ایئر بیس کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔دوسری جانب ہندوستان کی بعض سیاسی جماعتوں نے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کی آمد پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ہندوستانی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنوں نے ایئر بیس سے کچھ دور احتجاجی مظاہرہ کیا، سیاہ جھنڈے اٹھائے ۔مظاہرین پاکستان کے خفیہ ادارے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔واضح رہے دو روز قبل پاکستان کی 5رکنی تحقیقاتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے نئی دہلی پہنچی تھی۔5 رکنی ٹیم کے سربراہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر رائے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد عظیم ارشد اور سی ٹی ڈی گجرانوالہ کے انویسٹی گیشن آفیسر شاہد تنویر شامل ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد آئی ایس آئی کے پہلے افسر ہیں جو سرکاری سطح پر کسی معاملے میں ہندوستانی فوج کی تنصیبات کا دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ پاکستانی ٹیم کے پٹھان کوٹ ایئر بیس کے دورے کا انتظام کیا گیا، تاہم اسے ہر مقام تک مکمل رسائی نہ دی گئی، تفتیشی ٹیم کو ایس پی گورداس پور سمیت 17 زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے بھی فہرست دی گئی تھی لیکن ہندوستانی حکام نے ان کے بیانات لینے کی اجازت نہ د ی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے صدر دفتر میں پاکستان سے جانے والی ٹیم کو حملے کے حوالے سے اب تک کی تفتیش پر بریفنگ دی گئی۔یاد رہے کہ 2 جنوری کو پاکستانی سرحد سے محض 50 کلومیٹر دور پٹھان کوٹ میں ہندوستانی ایئر فورس کے ایئربیس پرکشمیری مجاہدین کاحملہ ہوا تھا اور ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے چار روز تک جاری رہنے والے آپریشن میں ہندوستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک اور 17اہلکار زخمی ہوئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری کشمیری حریت پسندوں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے قبول کی تھی۔دوسری جانب بھارت نے الزام لگایا تھا کہ مجا ہدین کے سہولت کار پاکستان میں موجود ہیں، جبکہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ مسعود اظہر کے بھائی رؤف اور دیگر پانچ افراد بھی حملے میں ملوث تھے۔اس سلسلے میں پاکستان کو چند فون نمبرز بھی فراہم کیے گئے جس پر پاکستان نے بھارت کو تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور فراہم کی گئی معلومات کی بنا پر پاکستانی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...
بل میں صوبائی خودمختاری و معدنی وسائل وفاق، ایس آئی ایف سی یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں،بل کی منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی بل ...
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں ...
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025کے لیے ہوگا صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن...
ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ڈومیسٹک سیلز ٹیکس انوائسز کے عوض موصول رقم کی تفصیلات جمع کرانا لازم سیلز ٹیکس رولز کے تحت سیلز ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے لیے ایف بی آر نے ایس آر او جاری کردیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سیلز ٹیکس ...
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...