... loading ...
فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت امید افزا ٹیکنالوجی ہے جو دنیا کو بدل کر رکھ دے گی۔
بیجنگ میں چین ترقیاتی فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے زکربرگ نے کہا کہ “مصنوعی ذہانت انسانوں سے بھی زیادہ احساسات کو سمجھے گی، جیسا کہ دیکھنا اور محسوس کرنا۔ خودکار ڈرائیونگ سمیت روزمرہ زندگی میں اس کا اطلاق دنیا کو بہتر بنائے گا۔”
ان کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر استعمال میں ابھی چند سال مزید لگیں گے، اور اس میں بے شمار صلاحیتیں ہیں۔
کمیوٹرز سوتے نہیں ہیں، ان کی توجہ ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت سے کاروں کو انسانوں سے زیادہ خوبی سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
فورم میں زکربرگ نے ورچوئل ریئلٹی کے بارے میں اپنے خیالات بھی پیش کیے جسے وہ اگلے پانچ سے 10 سالوں میں اہم ترین کمپیوٹنگ پلیٹ فارم سمجھتے ہیں۔ “خود اور دنیا کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے لوگوں کو ایک زیادہ گہرا اور قدرتی ذریعہ درکار ہے اور میرے خیال میں ورچوئل ریئلٹی میں وہی صلاحیت ہے۔”
دنیا میں پہلی مرتبہ ایک روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنا دیا گیا ہے اور یہ حیرت انگیز واقعہ بھی چین میں رونما ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک خاتون روبوٹ ہیں جو مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتی ہیں اور انہیں مسز ٹانگ یو کا نام دیا گیا ہے جو دس ارب ڈالر کمپنی کا نظم ونسق چلائیں گی۔ ...
صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے پانی میں مضر جرثوموں کی شناخت کرنے والا پورٹیبل مائیکرواسکوپ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے جانے والے پورٹیبل مائیکرواسکوپ کو اسمارٹ فون سے منسلک کرکے خصوصی ایپلیکیشن ...
پاکستان سمیت دنیا کے بڑے حصے میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بْک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوئیں جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 44 منٹ پر شروع ہوا جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین...
مارک زکربرگ اپنے فیس بک کے 99 فیصد حصص ایک نئے انسان دوست منصوبے کو دے دیں گے، جن کی مالیت 45 بلین ڈالرز بنتی ہے۔ یہ نیا منصوبہ انسانی صلاحیتوں اور مساوات کے لیے کام کرے گا۔ اس امر کا اعلان مارک اور ان کی اہلیہ نے اپنی نومولود صاحبزادی کے لیے ایک خط میں کیا۔ منصوبے جس کا اعلا...
"کھودا پہاڑ، نکلا چوہا"، طویل انتظار کے بعد بالآخر فیس بک کا وہ بٹن آ ہی گیا ہے جس کا سب کو انتظار تھا۔ لیکن ٹھیریے، یہ وہ نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں۔ جی ہاں! یہ نیا اضافہ ہر گز 'ڈس لائیک' بٹن کا نہیں ہے بلکہ اس کی جگہ مختلف احساسات کے اظہار کے لیے اشکال ہیں۔ "وجود" نے آپ کو پہلے...
فیس بک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے انٹرنیٹ تک مفت رسائی کو ممکن بنانے کے منصوبے کی سمت ایک بہت بڑا اور اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ ایک مصنوعی سیارچے کے ذریعے وسطی افریقہ کے ممالک کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ یہ معاہدہ مصنوعی سیارچے چلانے والے فرانسیسی ادارے یوٹل...
(حصہ اوّل) جنگ ایک مہنگا شوق ہے۔امریکا سے پوچھیں اب تک افغانستان اور عراق کی جنگ میں ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر خرچ کرچکا ہے اور اس کے علاوہ 490بلین اپنے سابقہ فوجیوں کے بحالی پروگرام پر خرچ ہورہے ہیں۔ ان دنوں ایک ڈالر ایک سو چار، روپے کا ہے ۔آپ اگر ہماری طرح حساب (ترکی میں ہوٹ...
35 سال کی عمر میں تو یہاں زندگی گزارنے کا ڈھنگ نہیں ہوتا لیکن یہ نوجوان ہیں کہ اس عمر میں ارب پتی بن گئے ہیں، وہ بھی ڈالرز میں ارب پتی۔ دنیا کے یہ نوجوان ترین 10 افراد امارت کی حدوں کو پہنچے ہیں، کچھ وراثت میں ملنے والی دولت کے بل بوتے تو کچھ اپنے زورِ بازو پر اس مقام تک پہنچے لی...
فیس بک کے بانی و مالک مارک زکربرگ کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں ذرائع ابلاغ نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے کہ فیس بک 'ڈِس لائیک' بٹن شامل کرنے والا ہے جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ ویسے تو 'ڈس لائیک' کے بٹن کی شمولیت سے زیادہ کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہوگا، لیکن زکربرگ کے تازہ اعلان پر غور کی...
حال ہی میں منتج ایک نمائش میں بوسٹن ڈائنامکس (جو کہ گوگل کا ایک ذیلی ادارہ ہے) کا ایک روبوٹ اٹلس، انسانی انداز میں بھاگتا دکھائی دیا۔ اس نے مہارت سے جنگل میں دوڑ کر کافی پزیرائی حاصل کی۔ لیکن اس جدت نے خود کار ہوتی اس دنیا کا جہاں ایک سنگ میل عبور کیا ہے وہیں مصنوعی ذہانت سے متعل...
اِس ہفتے یہ خبر بہت گرم رہی کہ فیس بک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی دن میں ایک ارب سے زیادہ افراد نے یہ سوشل نیٹ ورک استعمال کیا۔ اس کا اعلان فیس بک کے بانی اور مالک مارک زکر برگ نے بہت فخریہ انداز میں کیا، اور فیس بک کے ذریعے ہی کیا اور ساتھ ہی اس تاریخی موقع کی اہمیت کے حوالے سے...